Rahmatullah
Bharat Express News Network
Ayodhya Sri Ram Temple Pran Prathistha: رام مندر تقریب میں کانگریس پارٹی کے شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر پارٹی کے اندر اختلاف
کانگریس نے بیان میں کہا کہ "کروڑوں ہندوستانی بھگوان رام کی پوجا کرتے ہیں، مذہب انسان کا ذاتی معاملہ ہے، لیکن بی جے پی اور آر ایس ایس نے رام مندر کو برسوں سے سیاسی مسئلہ بنا رکھا ہے۔ واضح رہے کہ آدھے تعمیر شدہ مندر کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ صرف انتخابی فائدہ حاصل کرنے کے لیے کیا گیاہے۔
You give birth to children: خوب بچے پیدا کریں، پی ایم مودی گھر بنوا دیں گے،دو بیوی اور آٹھ بچوں والے بی جے پی کے وزیر کابیان
ادے پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بابولال کھراڑی نے کہا، “وزیراعظم کا خواب ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے اور کوئی چھت کے بغیر نہ رہے۔ بہت سارے بچے پیدا کریں۔ وزیر اعظم آپ کے لیے گھر بنائیں گے ،تو پھر دقت کیاہے؟
Blinken seeks Palestinian governance reform: خطرناک جنگ کے درمیان امریکہ جنگ کے بعد فلسطین کا مستقبل طے کرنے کی کوشش میں سرگرم
غزہ میں جنگ ابھی تک جاری ہے جس کا کوئی خاتمہ نظر نہیں آرہا ہے، جو چھوٹے ساحلی علاقے میں ایک انسانی تباہی کو ہوا دے رہا ہے۔ اس لڑائی نے اسرائیل اور لبنان کے حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تشدد کو بھی جنم دیا ہے جس سے وسیع تر تصادم کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
PTI wins back ‘bat’ as PHC declares ECP order ‘illegal’: عمران خان کوملی بڑی راحت، عدالت نے پی ٹی آئی کے ’بلے‘ کا نشان کردیا بحال، پورے ملک سے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان
پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا بحال کر دیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ارشد علی نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
Congress’ Bharat Jodo Nyay Yatra allowed from Manipur: منی پور سے بھارت جوڑو نیائے یاترا نکالنے کی ملی مشروط اجازت
کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کی طرح بھارت جوڑو نیائے یاترا بھی کامیاب سفر ہونے جا رہا ہے۔ یہ کوئی سیاسی یاترا نہیں ہے، یہ یاترا ہندوستان کے لوگوں کے لیے کیا جا رہا ہے۔ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ اس یاترا میں حصہ لیں اور اسے کامیاب بنائیں۔
Abhinandan Varthaman Story: اگر پاکستان ابھینندن کو واپس نہیں بھیجتا تو بھارت کا خطرناک منصوبہ تیار تھا،سابق ہائی کمشنر کا سنسنی خیز انکشاف
کیا ایسی کوئی منصوبہ بندی تھی کہ اگر پاکستان نے پائلٹ کو واپس نہ کیا تو واقعی سخت ایکشن لینے کی تیاری تھی؟ اجے بساریہ سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، ’’بالکل ایسی تیاری تھی اور پاکستان کو براہ راست اور مختلف بڑی طاقتوں کو بھی واضح کر دیا گیا تھا کہ یہ ہندوستان کا مطالبہ ہے اور ہندوستان اس کے لیے کچھ اقدامات کر سکتا ہے۔
India Maldives Issue: جب ضرورت پڑے گی تو ہندوستان بچانے آئے گا،مالدیپ کی سابق وزیردفاع کا بڑا بیان
تاریخی 'انڈیا فرسٹ' پالیسی کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، 'ہمیں امید ہے کہ مالدیپ کی حکومت انڈیا فرسٹ کی پالیسی کو جاری رکھے گی۔ جب بھی ہمیں ضرورت ہوتی ہے تو صرف ہمارا قریبی پڑوسی ہماری مدد کے لیے آگے آتا ہے۔ مالدیپ کے لوگ اپنے علاج کے لیے بھارت بھی جاتے ہیں۔
PM Modi and UAE President hold a roadshow : متحدہ عرب امارات کے صدرمحمد بن زائد النہیان کے ساتھ پی ایم مودی کا گجرات میں روڈ شو
رسمی ملاقات کے ساتھ ہی محمد بن زائد النہیان نے احمد آباد میں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ روڈ شو میں شرکت کی۔حالانکہ دیگر کئی ممالک کے سینئر رہنما بھی اس سمٹ میں شرکت کیلئے پہنچے ہیں لیکن کسی کے ساتھ پی ایم مودی کا روڈ شو نہیں ہوا بلکہ متحدہ عرب امارت کےا میر کے ساتھ روڈ شو کیا گیا ہے۔
PM Modi taking everything personally: ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان سفارتی تنازع پر ملکارجن کھرگے کا بیان،پی ایم مودی ایموشنل فوبیا پیدا کرتے ہیں
مالدیپ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، "مالدیپ کی حکومت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر ملکی رہنماؤں اور اعلیٰ عہدوں کے لوگوں کے خلاف کیے جانے والے تضحیک آمیز تبصروں سے آگاہ ہے۔ یہ خیالات ذاتی ہیں اور حکومت مالدیپ کے خیالات کی نمائندگی نہیں کرتے۔
Bilkis Bano, family left native village: بلقیس بانو کے خاندان نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ڈر کی وجہ سے آبائی گاؤں چھوڑ دیا
انہیں ڈر تھا کہ اگر فیصلہ ان کے خلاف ہوگا تو شرپسند اس کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرسکتے ہیں ۔ اس خطرہ کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے سے چند دن پہلے انہوں نے اپنا آبائی گھر چھوڑ دیا تھا۔





