Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


اویسی نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نے بھارت میں امتیازی سلوک نہ کئے جانے کی بات کہی۔ اگر ایسا ہے تو پھر منی پور میں 300 گرجا گھروں کو جالا دیا گیا ،کیا یہ امتیازی سلوک نہیں ہے؟ شہریت ترمیمی قانون  بھید بھاو کی بنیاد پر ہی بنا ہے۔ بی جے پی کے پاس 300 وزرا ہیں  جن میں ایک بھی مسلم نہیں ہے ۔

ویگنر کی فوج میں سے ہی ایک جوان نے یوگینی پریگوزن کو جان سے مارنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام ہوگئے ،ا لبتہ انہیں ویگنر کی طرف سے سزا دی گئی ہے اور چیف پر حملہ کرنے والے جوان کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا ہے جس سے اس کی جان چلی گئی ۔ اس طرح اس بغاوت میں  ویگنر کی جانب سے پہلی پھانسی  کی بھی خبر مل رہی ہے۔

 پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب پی ایم مودی یہاں رہتے ہیں تو ہندو مسلم کرتے ہیں۔ آج اپوزیشن متحد نہ ہوئی تو بعد میں اپوزیشن کو ہی یہ سرکار ختم کردے گی ۔ یہ سوال پوچھنے والے صحافی کو جیل میں ڈال دیتے ہیں۔ اس ملک کو بچانا ہے تو مل کر رہنا ہوگا۔

ہائیکورٹ نے جیسے ہی میتئی کے حق میں فیصلہ سنایا،  کوکی براردی کی جانب سے احتجاج ومظاہرے شروع  کردیا گیا  اور اس مظاہرے میں بہت جلد تشدد اور آگ زنی کا غلبہ ہوگیا جس کی وجہ سے منی پوری کے اندر مہینوں تک مسلسل تشدد کی آگ جلتی رہی ہے ۔

پوتن نے غداری اور اپنی قوم کے لیے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ ویگنر کے کرائے کے باس یوجینی پریگوزن کی قیادت میں بغاوت کو کچل دیں اور ختم کردیں۔ ادھر دوسری جانب  پریگوزن نے دعویٰ کیا کہ اس نے روسی شہر روسٹوو آن ڈان میں فوجی عمارتوں اور تنصیبات کو کنٹرول کرلیا ہے۔

رامائن پر مبنی فلم 'آدی پُرش' کے بنانے والوں نے فلم میں کچھ کرداروں کی متنازع تصویر کشی کی ہے جس سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ اس فلم میں کئی ایسے ڈائیلاگ بولے گئے ہیں جنہیں مہذب نہیں سمجھا جا سکتا۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ میں ہمیشہ سے مانتا آیا ہوں کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان یہ رشتہ 21ویں صدی کے اہم ترین رشتوں میں سے ایک ہے۔ ہمارے آئین کے پہلے الفاظ یہ ہیں کہ 'ہم، ملک کے شہری، اس کے ذریعے ہم اپنے لوگوں اور مشترکہ اقدار کے درمیان پائیدار رشتہ رکھتے ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تعلقات 21 ویں صدی میں سب سے زیادہ مضبوط تعلقات میں سے ایک ہیں۔ وزیر اعظم مودی کا وائٹ ہاؤس میں واپسی کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں ۔  مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں یہاں سرکاری دورے پروزیراعظم نریندر مودی کی میزبانی کرنے والا پہلا فرد ہوں۔

 اسرائیلی فوجی دستوں نے شمالی مغربی کنارے میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر دھاوا بولا جس کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکے سمیت 6 فلسطینی ہلاک جب کہ 90 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اس پورے صیہونی درندگی کے نتیجے میں پہلے پانچ فلسطینیوں کی ہلاکت کی اطلاع ملی تھی، لیکن یہ تعداد اس وقت بڑھ گئی جب 48 سالہ امجد ابو جاس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اتراکھنڈ میں پچھلے چھ مہینوں میں (جنوری سے)16  شیروں کی موت ہو چکی ہے۔ اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت ماحولیات نے ریاست سے اموات کی وجوہات اور اس پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔