Rahmatullah
Bharat Express News Network
Turkey’s President meets Russia’s Putin : اردگان کی کوشش ناکام، پوتن نے کیا ایک تیر سے دوشکار،یوکرین،افریقہ اور مغربی ایشیا کو بھی لگا بڑا جھٹکا
ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ یوکرین کو بحیرہ اسود کے ذریعے محفوظ طریقے سے اناج برآمد کرنے کی اجازت دینے والا معاہدہ اس وقت تک بحال نہیں کیا جائے گا جب تک مغرب روسی زرعی برآمدات میں سہولت فراہم کرنے کی اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کرتا۔
Roger binney And Rajeev Shukla in Pakistan: بی سی سی آئی کے صدر اور نائب صدر پہنچے پاکستان،15برسوں کے بعد ہندوستانی بورڈ کا یہ اقدام
پاکستان روانگی سے قبل راجیو شکلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ مکمل طور پر کرکٹ سے متعلق ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی سیاسی بات نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی بی سی سی آئی کے نائب صدر راجر بنی نے کہا کہ میں اپنے سفر کا انتظار کر رہا ہوں۔ایشیا کپ پہلی بار ہائبرڈ ماڈل میں کھیلا جا رہا ہے۔
MP Assembly Election and BJP: اسمبلی انتخاب سے قبل مدھیہ پردیش میں بی جے پی انتشار کی شکار،ایک ایک کرکے درجن بھر لیڈران نے تھام لیا کانگریس کا ہاتھ
حال ہی میں پارٹی کے9 اہم لیڈروں نے شیوراج حکومت چھوڑ دی ہے اور اب وہ سب اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کررہے ہیں۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے بھی گزشتہ ہفتہ ان میں سے کچھ لیڈران کو پارٹی کی رکنیت دلائی تھی۔
CWC meeting in Hyderabad, 5 Guarantees for Telangana: نئی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی پہلی میٹنگ کیلئے حیدرآباد کا انتخاب،تلنگانہ اسمبلی انتخابات کیلئےپانچ گارنٹی تیار کررہی ہے پارٹی
ذرائع نے بتایا کہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدراے ریوانتھ ریڈی ذاتی طور پر اجلاس کے مقام کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے پہلے ہی شہر کے اندر چار سے پانچ ہوٹلوں کی نشاندہی کر لی ہے جہاں میٹنگ کے لیے آنے والے 200 ممبران کی گنجائش ہو سکتی ہے۔
Premier of the State Council Li Qiang will attend the 18th G20 Summit: وجہ بتائے بغیر چینی صدر نے جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت سے کیا انکار،چینی وزیراعظم کریں گے وفد کی قیادت
ہندوستان میں منعقد ہونے والےجی 20سربراہی اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ کی جگہ وزیر اعظم لی کیانگ شرکت کریں گے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے پیر (4 ستمبر) کو یہ اطلاع دی ہے۔جی 20سربراہی اجلاس 9-10 ستمبر کو نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔
Kharge calls meeting of INDIA bloc floor leaders : انڈیا اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ طلب،ون نیشن ،ون الیکشن اور ایوان کے خصوصی اجلاس کیلئے حکمت عملی ہوگی طے
یہ میٹنگ ملکارجن کھرگے نے بلائی ہے۔اس میٹنگ میں 18 سے 22 ستمبر کے درمیان ہونے والے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے لیے اپوزیشن جماعتیں اپنی حکمت عملی طے کریں گی۔اگرچہ پانچ روزہ اجلاس کا ایجنڈا ابھی تک جاری نہیں کیا گیا ہے۔
Asia Cup games likely to be shifted:ایشیا کپ مقابلے کو دوسری جگہ کیا جاسکتا ہے منتقل، کولمبو میں بھی ہورہی ہے بارش
سری لنکا کے کولمبو میں گزشتہ چند دنوں سے شدید بارشوں کے ساتھ، ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے لیے جگہ میں تبدیلی پر غور کر رہی ہے۔ بھارت ایکسپریس کے ذرائع کے مطابق ٹیموں کو سری لنکا کی راجدھانی کی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور دمبولا کو متبادل جگہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Govt revokes suspension of J&K lecturer: سپریم کورٹ کی تنقید اور ہدایت کے بعد کشمیری لیکچرار کی معطلی کو انتظامیہ نے کیا منسوخ
جموں و کشمیر حکومت نے اتوار کو سری نگر کے ایک سرکاری اسکول میں سیاسیات کے ایک سینئر لیکچرار ظہور احمد بھٹ کی معطلی کو منسوخ کر دیا، جنہیں آرٹیکل 370 کی منسوخی پر سپریم کورٹ میں پیشی کے بعد ہٹا دیا گیا تھا۔
Dhirendra Krishna Shastri Death Threat: دھیریندرشاستری کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا نوجوان گرفتار
حافظ گنج تھانہ علاقہ کے ریتھورا کے رہنے والے انس انصاری نے اپنے انسٹاگرام پر انہوں نے سناتن دھرم اور اس کے مبلغ پنڈت دھیریندر شاستری کے بارے میں اشتعال انگیز پوسٹ بھی کیا ہے۔ اس نے پنڈت دھیریندر شاستری کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
One Nation, One Election: ون نیشن ون الیکشن پر راہل اور اویسی دونوں کا ایک جیسا بیان
راہل گاندھی نے کہا کہ یہ یونین آف انڈیا پر حملہ ہے۔راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، "ہندوستان کا مطلب ہے، ریاستوں کا اتحاد، ایک قوم ایک الیکشن کا نظریہ یونین اور اس کی تمام ریاستوں پر حملہ ہے۔سابق صدر رام ناتھ کووند کی صدارت میں ایک ملک ایک الیکشن کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔