Rahmatullah
Bharat Express News Network
BJP releases the first list of candidates for the upcoming MP & Chhattisgarh Elections: انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے پہلے ہی بی جے پی نے مدھیہ پردیش-چھتیس گڑھ کیلئے امیدواروں کے نام کا کردیا اعلان،لسٹ سے پھرمسلم امیدوار غائب
چھتیس گڑھ میں بی جے پی نے ان سیٹوں پرپہلے ہی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جن سیٹوں پر بی جے پی کمزور بتائی جارہی ہے، تاکہ بی جے پی کے امیدوار ان سیٹوں پر اچھے انداز میں تیاری کرسکیں اور کامیاب ہوسکیں ۔ اسی حکمت عملی کو مدنظررکھتے ہوئے بی جے پی نے چھتیس گڑھ میں اپنے 21 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
Demand of new Constitution: ہمیں اپنے ملک کو اب نیا آئین دینا ہوگا، پی ایم مودی کے مشیر کے بیان سے ہر کوئی حیران
آئین میں کچھ ترامیم سے کام نہیں چلے گا۔ ہمیں ڈرائنگ بورڈ پر واپس جانا چاہیے اور پہلے اصولوں سے شروع کرنا چاہیے، یہ پوچھنا چاہیے کہ آئین ہند کی تمہید میں سوشلسٹ، سیکولر، جمہوری، انصاف، آزادی اور مساوات جیسے الفاظ کا اب کیا مطلب ہے۔ ہم عوام کو اور اپنے آپ کو ایک نیا آئین (دستور)دینا ہوگا۔
Centre Presents SOP In SC: مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے کہا:افسران پر بے وجہ نہ چلائیں توہین عدالت کا مقدمہ، کمیٹی ممبران کے نام کا بھی نہ کریں فیصلہ
مرکز نے مشورہ دیا ہے کہ جب یہ بہت ضروری ہو، تبھی عدالت کسی افسر کو ذاتی طور پر حاضر ہونے کو کہے۔ اس دوران اس کے لباس پر غیر ضروری تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔مرکزی حکومت یہ بھی چاہتی ہے کہ کسی افسر کے خلاف توہین کا مقدمہ ان احکامات کی عدم تعمیل پر ہونا چاہیے، جن پر عمل کرنا اس کے لیے ممکن تھا۔
Ukraine could give up land in exchange for membership: یوکرین کچھ علاقے روس کے حوالے کرکے نیٹو کی رکنیت اور ملک میں امن حاصل کرسکتاہے،نیٹو حکام کی تجویز پر کیف چراغ پا
کیف نے کہا کہ نیٹو کے لیے زمینی معاہدہ روسی جارحیت کو اعزاز دینے کے برابر ہو گا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے ایک سینئر مشیر میخائیلو پوڈولیاک نے کہا کہ نیٹو کی رکنیت کے لیےزمین کا سودا؟ یہ مضحکہ خیز ہے۔ اس کا مطلب ہے جان بوجھ کر جمہوریت کی شکست کا انتخاب کیا جارہا ہے۔
Nominations for Padma Awards-2024 open till 15th September: پدم ایوارڈ برائے 2024 کے لئے نامزدگیاں 15 ستمبر 2023 تک داخل كی جا سكتی ہیں
یوم جمہوریہ 2024 کے موقع پر اعلان کئے جانے والے پدم اعزازات 2024 کے لئے آن لائن نامزدگی/سفارشات كا سلسلہ یکم مئی 2023 سے شروع ہو گیا ہے۔ پدم اعزازات کے لیے نامزدگیوں کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2023 ہے۔ پدم انعامات کے لیے نامزدگیاں/سفارشیں راشٹریہ پرسکار پورٹل(https://awards.gov.in)پر آن لائن موصول ہوں گی۔
Congress cites CAG findings to accuse Modi govt of 7 scams: سی اے جی کی رپورٹ میں سات بڑے گھوٹالوں کا ہوا انکشاف،ہر گھوٹالے کی تفصیل جان کر حیران رہ جائیں گے آپ
شرینٹ کے ذریعہ ذکر کردہ سات "گھپلے" میں سے آخری ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈسے متعلق تھا۔ انہوں نے کہا کہ "ایچ اے ایل کو انجن کے ناقص ڈیزائن کے باوجود کام دیا گیا جس کی وجہ سے 154 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔ان تمام گھوٹالوں اور سوالوں پر سرکار کی خاموشی بتاتی ہے کہ یہ سب سرکار کے اشارے پر ہورہا تھا۔
Pakistani radicalized group vandalized church in Jaranwala: پاکستان میں مذہبی شدت پسندوں نے چرچ میں آگ لگادی، حالات کشیدہ
مذہبی شدت پسندی کی تصویر نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان میں بھی عروج پر ہے ۔ تازہ جانکاری یہ ہے کہ پاکستان کے جڑانوالہ میں توہین قرآن کے الزامات پر کشیدگی پیدا ہوگئی،توہین قرآن کے واقعے کی خبرجیسے ہی پھیلی تو لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مشتعل افراد نے ایک چرچ اور اس کے آس پاس موجود چند گھروں کو آگ لگا دی۔
Congress will contest on all 7 seats in Delhi: انڈیا اتحاد میں انتشار کی چنگاری،دہلی میں ساتوں سیٹ پر اکیلے لڑنے کی کانگریس کررہی ہے تیاری
میٹنگ شروع ہونے سے قبل ایسا مانا جارہا تھا کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے طریقہ کار پر بات ہوگی لیکن میٹنگ میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ تین گھنٹے تک چلنے والی اس میٹنگ سے نکل کر کانگریس رہنما الکا لامبا نے میٹنگ کے اندر کی خبر دی ۔
Sharad Pawar Press conference: اجیت پوار گروپ کے صرف اس ایک کام کی وجہ سے عدالت جانے کا شردپوار نے کیا اعلان
انہوں نے کہا، 'انڈیا' کی اگلی میٹنگ ممبئی میں ہوگی۔ بی جے پی اور اس کے اتحادی اس کے برعکس کام کر رہے ہیں۔ بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے کامیاب حکمت عملی بنائیں گے۔ پوار نے یہ بھی کہا کہ یوم تقسیم منانے کا فیصلہ غلط تھا۔ بی جے پی لوگوں میں دراڑ پیدا کرنا چاہتی ہے
Nehru Memorial Name Change: نہرو میوریل میوزیم کا نام بدلنے پر ہنگامہ جاری، کانگریس اور بی جے پی میں چل رہی ہے زبانی جنگ
فسوس کی بات ہے کہ یہ اس حد تک پہنچا ہے۔ میرے خیال میں عمارت (تین مورتی بھون) کو دوسرے وزرائے اعظم کی رہائش کے لیے توسیع دینے کا خیال ایک غیر معمولی خیال ہے، لیکن اس عمل میں ملک کے پہلے وزیر اعظم، جنہوں نے عبوری حکومت کی سربراہی کی، آزادی کے بعد ملک کے وزیر اعظم بن گئے۔ سب سے زیادہ عرصے تک اس عہدے پر فائز رہنے والے وزیراعظم کا نام ہٹانا گھٹیا پن ہے۔