Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


آپ کو بتادیں کہ نئی دہلی میں منعقد ہونے والی پانچویں 'ٹو پلس ٹو' میٹنگ کے بعد، جے شنکر اور راج ناتھ اپنے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ جے شنکر امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ لڑائی کے باعث بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز تقریباً 50 ہزار لوگوں نےغزہ کی پٹی کے جنوبی حصے کی طرف نقل مکانی کی۔اپنا گھر چھوڑ کر جانے والوں کی یہ اس ہفتے میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد تھی۔

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا ذکر کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا، "ان دنوں، میں جہاں بھی جاتا ہوں، ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی بات ہو رہی ہے، ہر طرف خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اب کوئی رکنے اور تھکنے والا نہیں ہے۔ اور آرام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

بہارحکومت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر غریب درج فہرست ذاتوں میں شامل ہیں۔ ایس سی کمیونٹی کی 42.93 فیصد آبادی غریب ہے۔ اس کے ساتھ ہی اگر ہم درج فہرست قبائل کی بات کریں تو اس برادری کے 42.70 فیصد خاندان غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔

رائے شماری کے ڈائریکٹر پروفیسر شیبلی تلہامی نے کہا کہ تازہ ترین سروے کے مطابق امریکہ میں نوجوانوں کی ایسی تعداد جن کی عمر 35سال سے کم ہے ،ان میں ایسے نوجوانوں کی تعداد کم ہوتی چلی جارہی ہے جو یہ چاہتے ہیں  کہ امریکہ اسرائیل کا ساتھ دے۔

ترک پارلیمنٹ نے بروز منگل کوکا کولا اور نیسلے مصنوعات کو پارلیمانی ریستورانوں سے غزہ میں تنازع کے دوران اسرائیل کی مبینہ حمایت پر ہٹا دیا ہے۔اس اقدام کی تصدیق ترک پارلیمنٹ کے ایک بیان سے ہوئی۔دونوں کمپنیوں نے فوری طور پر روئٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں۔

میزورم کی 40 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ، جو منگل کی صبح 7 بجے شروع ہوئی، شام 4 بجے ختم ہوئی۔ ریاست میں 77.04 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ سرچھپ میں 77.78فیصد اور سب سے کم 52.02فیصد سیہا میں رہا۔ ایزول میں 65.06 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

ای ڈی نے 08.09.2022 کو جسونت سنگھ اور اس کے ساتھیوں کے کاروبار اور رہائشی احاطے میں تلاشی کی کارروائیاں کی تھیں۔ تلاشی کے دوران مختلف شواہد ، موبائل فون، ہارڈ ڈرائیوز اور روپے مالیت کی ہندوستانی کرنسی برآمد کر کے قبضے میں لے لیے گئے۔

کولکتہ کی ایک خصوصی عدالت نے آج مغربی بنگال کے جنگلات کے وزیر اور خوراک اور فراہمی کے سابق وزیر جیوتی پریہ ملک کو ریاست میں کروڑوں روپے کے راشن کی تقسیم کے معاملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 13 نومبر تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو بھیج دیا ہے۔

فیلکس ہسپتال کے بانی ڈاکٹر ڈی کے گپتا اور ڈاکٹر رشمی گپتا نے گلوبل سمٹ میں کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فیلکس ہسپتال کس طرح اپنے تعاون سے گجرات کے لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کر سکتا ہے۔