Rahmatullah
Bharat Express News Network
Death sentence to 8 Indians in Qatar: قطر میں سزائے موت پانے والے بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں سے متعلق بڑی پیش رفت
درحقیقت قطر کی ایک عدالت نے حال ہی میں آٹھ افراد کو موت کی سزا سنائی تھی۔ اس کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ ہم اس فیصلے سے حیران ہیں۔ ہم اس حوالے سے تمام قانونی پہلوؤں کی وضاحت کر رہے ہیں۔ بھارتی حکومت ان کی وطن واپسی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔
Yogi Adityanath Meets PM Modi: یوگی آدتیہ ناتھ نے پی ایم مودی سے کی ملاقات، رام مندر کے بارے میں ہوئی بات
یوگی آدتیہ ناتھ کی وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات رام مندر سے متعلق تقریب کے سلسلے میں ہے جس میں وزیراعظم کی شرکت متوقع ہے البتہ اس پروگرام کے خد وخال اور بنیادی نکات پر وزیراعظم کے ساتھ یوگی آدتیہ ناتھ کی ملاقات ہورہی ہے ۔
ICC Player of the Month: آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کی لسٹ کردی جاری، ہندوستان سے صرف محمد شامی کو ملی جگہ
محمد شامی نے ورلڈ کپ میں اپنا ڈیبیو بہت دیر سے کیا لیکن پھر بھی انہوں نے زیادہ سے زیادہ وکٹیں لے کر ورلڈ کپ کا اختتام کیا۔ شامی نے اس ورلڈ کپ میں کل 7 میچ کھیلے، اور صرف 10.70 کی عمدہ اوسط اور 5.26 کے اکانومی ریٹ سے کل 24 وکٹیں لیں۔ اس عرصے کے دوران، شامی نے تین بار 5 وکٹیں اور ایک بار 4 وکٹیں حاصل کیں۔
Greater Noida: گریٹر نوئیڈا کے ایشان میڈیکل کالج میں سام وید پرائن یگیہ کا اہتمام
گریٹر نوئیڈا میں واقع ایشان ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن ہر سال ساموید پارائن یگیہ کا اہتمام کرتا ہے۔ ساموید پر مبنی یگیہ انجام دینے سے انسانوں کی فکری نشوونما اور ماحول کی تطہیر ہوتی ہے۔ سناتن دھرم کے پیروکار وید کتھا، تقریر، یجروید اور ساموید پر مبنی مہایگیہ کا اہتمام کرتے ہیں۔
Sheyam Nagar SHO suspended:گوگامیڈی قتل کیس میں شیام نگر کے ایس ایچ او منیش گپتا معطل
تحریری یقین دہانی پر سکھ دیو سنگھ کی اہلیہ شیلا شیخاوت نے مائیک ہاتھ میں لیا اور کہا کہ آپ کی جدوجہد رنگ لائی۔ ہمیں ابھی اعلیٰ حکام نے بتایا ہے کہ شیام نگر پولس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکاروں کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔ آخری درشن کل گوگمیڈی میں ہوگا۔
Indian-Origin Samir Shah UK’s Choice For Next BBC Chairman: ہند نژاد برطانوی سینئر صحافی ہوں گے بی بی سی کے نئے چیئرمین
سمیر شاہ، جنہوں نے چار دہائیوں سے میڈیا میں کام کیا ہے اور فی الحال ایک میڈیا کمپنی جونیپر ٹی وی چلاتے اور اس کے مالک ہیں، کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ نسلی تفاوتوں سے متعلق یو کے حکومت کے کمیشن میں بھی تھے جو 2020 میں بورس جانسن انتظامیہ کے دوران بلیک لائیوز میٹر موومنٹ کے سلسلے میں قائم کیا گیا تھا۔
Rajasthan CM Race: وزیراعلیٰ کے نام کے اعلان سے پہلے دہلی پہنچی وسندھرا راجے، پارٹی کے اعلیٰ کمان سے ملاقات متوقع
اس بیچ وسندھراراجے جئے پور سے نکل کر دہلی پہنچ چکی ہیں،خبر ہے کہ ہائی کمان نے انہیں بات چیت کے لیے بلایا ہے۔ دہلی میں ان کی کل پارٹی صدر جے پی نڈا سے ملاقات متوقع ہے اور ایسا بھی مانا جارہا ہے کہ وسندھرا راجے امت شاہ سے بھی ملاقات کرسکتی ہیں ۔
INDIA alliance meeting: ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر انڈیا اتحاد کی اہم میٹنگ منعقد
اس میٹنگ کے سلسلے میں کوئی پہلے سے منصوبہ بندی نہیں تھی البتہ آج یعنی 6 دسمبر کو انڈیا اتحاد کی میٹنگ کانگریس نے دہلی میں ضرور بلائی تھی جس کو ملتوی کرکے رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں کردیا گیا ہے۔ البتہ اب یہ میٹنگ منعقد کی گئی ہے جس میں پارلیمانی کاروائی سے لیکر انڈیا اتحا دکے آگے کے سفر پر بھی بات ہوسکتی ہے۔
Planned Al-Aqsa march: خطرے میں بیت المقدس کا مستقبل،صیہونی طاقتوں کی نئی منصوبہ بندی آئی سامنے
روسی صدر ولادیمرپیوتن متحدہ عرب امارات، سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔روسی صدر ولادیمیر پوتن نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا اپنا نادر دورہ شروع کر دیا ہے جہاں وہ غزہ کی جنگ سمیت دیگر امور پر بات چیت کریں گے۔رپورٹ کے مطابق پیوتن اور خلیجی رہنما جن سے وہ ملاقات کر رہے ہیں جنگ کے بارے میں یکساں موقف رکھتے ہیں
Delhi School Winter Vacation: دہلی کے تمام سرکاری اسکولوں میں یکم جنوری سے سرمائی تعطیلات کا اعلان
آلودگی کی وجہ سے دہلی میں 9 نومبر سے 18 نومبر تک اسکول بند رہے تھے۔ اسے موسم سرما کی تعطیلات کے لیے ایڈجسٹ کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔ مجموعی طور پر اب دہلی کے تمام اسکول یکم جنوری سے 6 جنوری تک بند رہیں گے۔