Bharat Express

Sheyam Nagar SHO suspended:گوگامیڈی قتل کیس میں شیام نگر کے ایس ایچ او منیش گپتا معطل

 تحریری یقین دہانی پر سکھ دیو سنگھ کی اہلیہ شیلا شیخاوت نے مائیک ہاتھ میں لیا اور کہا کہ آپ کی جدوجہد رنگ لائی۔ ہمیں ابھی اعلیٰ حکام نے بتایا ہے کہ شیام نگر پولس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکاروں کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔ آخری درشن کل گوگمیڈی میں ہوگا۔

گوگامیڈی قتل کیس میں ایک نئی کاروائی یہ ہوئی ہے کہ  شیام نگر کے ایس ایچ او منیش گپتا اور بیٹ کانسٹیبل مہیش کو معطل کردیا گیا ہے ، ان کے اوپر گوگامیڈی کو سیکورٹی نہ دینے یا لاپرواہی برتنے کے شک کی بنیاد پر ان دونوں کو ان کی خدمات سے معطل کردیا گیا ہے۔اس بیچ کرنی سینا کے صدر سکھ دیو سنگھ گوگامیڈی کے قتل کے خلاف جاری احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔ اہلیہ نے تحریری یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا ہے کہ قتل کیس میں مطلوب افراد کو 72 گھنٹے میں گرفتار کر لیا جائے گا۔

 تحریری یقین دہانی پر سکھ دیو سنگھ کی اہلیہ شیلا شیخاوت نے مائیک ہاتھ میں لیا اور کہا کہ آپ کی جدوجہد رنگ لائی۔ ہمیں ابھی اعلیٰ حکام نے بتایا ہے کہ شیام نگر پولس اسٹیشن کے ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکاروں کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔ آخری درشن کل گوگمیڈی میں ہوگا۔ 10 دسمبر کو دہلی کے رام لیلا میدان میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ منگل کو کرنی سینا کے صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ لارنس بشنوئی گینگ نے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پولیس نے ہریانہ سے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔