Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


ماروتی نے دعویٰ کیا تھا کہ ای وی ایم میں چپ لگا کر کسی خاص امیدوار کے ووٹوں کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔ پولس پوچھ تاچھ کے دوران ماروتی نے بتایا کہ وہ اس وقت قرض میں ڈوبا ہوا ہے۔ جس کے لیے اس نے یہ حربہ استعمال کیا ہے۔ حالانکہ وہ ای وی  ایم کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔

بی جے پی نے یہاں سے نرمل ساہا کو ٹکٹ دیا ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نرمل ساہا کے لیے انتخابی ریلی سے خطاب کیا ہے۔ بی جے پی یہاں ہندو ووٹوں کو مضبوط کرنا چاہتی ہے اور اسے امید ہے کہ اگر مسلم ووٹ کانگریس اور ترنمول کانگریس کے درمیان تقسیم ہوتے ہیں تو اسے اس کا فائدہ ہوسکتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کے اہل خانہ نے بھی ملک کی ثقافت، ہندوستان کی ترقی اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی ملاقات کی کچھ تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں۔

ہوں۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی کے سی ایم کیجریوال ایکسائز پالیسی کیس میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ انہیں 21 مارچ کو پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔ دہلی کی ایک عدالت نے منگل (7 مئی) کو سی ایم کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع کر دی۔

یوپی کے ڈپٹی سی ایم  کیشو پرساد موریہ نے ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا - "پروفیسر رام گوپال یادو اور ان کا پورا خاندان خانہ کعبہ  کو پسندکرتا ہے، انہیں ایودھیا کاشی نہیں بھاتا۔ اسی لیے یہ خاندان بار بار بھگوان رام اور رام کے بھکتوں کی توہین کرتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے بی جے پی کرناٹک کے ’قابل اعتراض پوسٹ‘ کو نہ ہٹانے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔ اس معاملے میں، الیکشن کمیشن نے اب مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس پوسٹ کو 'فوری اثر' سے ہٹائے۔

رپورٹ کے مطابق تیسرے مرحلے کے تحت تمام 93 سیٹوں پر  قریب 61 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ حالانکہ اس کے بعد بھی ووٹ ڈالے گئے ہیں ،جس کی وجہ سے فائنل پولنگ فیصد آنا ابھی باقی ہے۔ البتہ گزشتہ دو مرحلوں کے مقابلے میں اس بار ووٹنگ کی شرح میں کچھ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

یوکرین کی اسٹیٹ سیکیورٹی سروس نے کہا کہ ایف ایس بی کے ایجنٹوں کو فوج کے ان مجرموں کو تلاش کرنا تھا جو صدر کی حفاظت پر مامور تھے، جو ملک کے صدر کو یرغمال بنا سکتے تھے اور پھر انہیں قتل کر سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس قتل کے منصوبے کا مقصد یوکرین کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو بھی نشانہ بنانا تھا۔

سی جے آئی نے ریاستی حکومت کی نمائندگی کرنے والے وکلاء سے پوچھا 'عوامی ملازمتیں بہت کم ہیں۔ اگر عوام کا اعتماد ختم ہو جائے تو کچھ بھی نہیں بچے گا۔ یہ نظامی دھوکہ دہی ہے۔ آج عوامی ملازمتیں انتہائی کم ہیں اور انہیں سماجی نقل و حرکت کے ذریعہ دیکھا جاتا ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس دوران کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے پی ایم مودی اور بی جے پی پر شدید حملہ کیاہے۔ سونیا گاندھی نے الزام لگایا کہ سماج کے لوگوں کو ملک کے کونے کونے میں امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔