Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


ہندوستان کے سخت رخ کے آگے پاکستان نے اپنے لہجے میں نرمی اختیار کیا ہے۔ پڑوسی ملک کے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 75 سالوں میں ہندوستان اور پاکستان نے تین جنگیں لڑیں۔ تینوں کی وجہ سے صرف غریبی، بے روزگاری اور وسائل کی کمی دیکھنے کو ملی۔

Nuh Communal Clash: ہریانہ کے نوح میں ہوئے تشدد سے متعلق ضلع ڈپٹی کمشنر پرشانت پوار اور ایس پی نریندر سنگھ بجارنیا کی صدارت میں امن کمیٹی کی میٹنگ ختم ہوئی۔

بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ہرناتھ سنگھ یادو نے میڈیا سے بات چیت میں یوگی آدتیہ ناتھ کے گیان واپی مسجد سے متعلق دیئے گئے بیان کی بھی حمایت کی۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ دہلی حکومت کے حقوق کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے۔

ہریانہ کے نوح اور میوات میں تشدد کے بعد ہریانہ کے کئی علاقوں میں تشدد بھڑک گیا، جسے دیکھتے ہوئے گروگرام سمیت تمام مقامات پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھی نظررکھی جارہی ہے۔

Caste Census in Bihar: پٹنہ ہائی کورٹ نے 4 مئی 2023 کو نتیش حکومت کے فیصلے پر عبوری روک لگادی تھی۔ اب پٹنہ ہائی کورٹ نے تمام عرضیوں کو خارج کرتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔

لوک سبھا میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز تبھی لائی جاسکتی ہے، جب اس کو 50 سے زیادہ اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہو اوراس تجویز کو صرف ایوان بالا میں ہی لاسکتے ہیں۔

گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے اہم ملزمین میں سے ایک سچن بشنوئی عرف سچن تھاپن کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل آذربائیجان کے باکو سے ہندوستان لے آئی ہے۔ 26 سالہ سچن پر تقریباً 12 معاملے چل رہے ہیں۔ گزشتہ سال مئی میں موسے والا کے قتل سے ٹھیک پہلے وہ فرضی پاسپورٹ پر دبئی بھاگ گیا تھا۔ اسے گزشتہ سال آذربائیجان میں حراست میں لیا گیا تھا۔

Parliament Monsoon Session 2023: مرکزی حکومت نے اسی سال مئی میں دہلی میں افسران کی ٹرانسفر-پوسٹنگ سے متعلق ایک آرڈیننس جاری کیا تھا۔ دہلی کی عام آدمی پارٹی اس کی مخالفت کر رہی ہے۔ اس پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی ہونے کا امکان ہے۔

Asaduddin Owaisi on Jaipur Mumbai Train Firing: جے پور-ممبئی ایکسپریس میں 31 جولائی کو چیتن کمار چودھری نام کے آرپی ایف کانسٹبل نے 4 افراد کا گولی مارکر مبینہ طور پر قتل کردیا۔ اس معاملے پر اسدالدین اویسی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔