Bharat Express

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی انسانی قانون کا اطلاق ہونا چاہئے۔ ہماری فوری توجہ غزہ میں جنگ بندی پرہے اور مملکت غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

سعودی حکومت کی تنظیم ”ملک سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی برائے فروغ عربی زبان“ کے ذمہ داران ڈاکٹر حمد عبدالعزیزالحمود اوران کی مرافقت میں جامعہ اسلامیہ سنابل کا دورہ کیا۔

جماعت اسلامی ہند، اسرائیل کے اس وحشیانہ عمل کو قتل عام اورانسانیت کے خلاف جرم سمجھتی ہے۔ اسرائیلی قابض فوج تمام جنگی قوانین اوربنیادی انسانی اقدارکی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے اسکولوں اوراسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ملّی جماعتوں کے سربراہان اور قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ فلسطین خصوصاً غزہ کی صورت حال پر ہم سخت تشویش کا اظہارکرتے ہیں۔ معصوم انسانی جانوں حتی کہ بچوں اورخواتین کی مسلسل ہلاکت، غذا، پانی، ادویات اوربجلی کی سپلائی کا انقطاع اورشہری علاقوں پرمسلسل بمباری اورغزہ کے انخلا کی کوششوں کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔

این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا تھا کہ ہم دنیا میں امن چاہتے ہیں۔ ابھی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ چل رہا ہے۔ پوری زمین فلسطین کی ہے اور اسرائیل نے ان کی زمین پرقبضہ کرلیا ہے۔