Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


اسرائیلی فوج نے اس حملے کی ذمہ داری لیتے ہوئے کہا کہ وہ تہران میں فوجی ٹھکانوں پر حملہ کررہی تھی، اسی دوران لویجان علاقہ میں بمباری ہوئی۔

این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹرڈاکٹرمحمد شمس اقبال نے بتایا کہ انہوں نے اردو زبان کوفروغ دینے کے لئے غیراردوداں طبقے تک پہنچنے کے لئے کچھ خاکہ تیارکیا ہے، جسے نافذ کرنے کا فیصلہ اردوکے فروغ کے لئے کافی اہم ہوسکتا ہے۔

نوٹس کو دیکھتے ہوئے کئی مکان اور دوکان خالی ہوچکے ہیں۔ تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ کہیں نہیں جائیں گے کیونکہ سالوں سے اس جگہ پر رہتے آئے ہیں۔ لوگوں نے اپنا سب کچھ مکان میں لگا دیا۔ جب مکان کی تعمیر ہو رہی تھی، تب ڈی ڈی اے کہاں تھا؟ زمین کہاں تک ہے، خود ڈی ڈی اے کو نہیں معلوم ہے۔

بٹلہ ہاؤس کے مرادی روڈ بٹلہ ہاؤس علاقے کی 12 جائیدادوں سے متعلق معاملے کی سماعت آج ساکیت کورٹ میں ہوئی۔ عدالت نے ان سبھی 12 معاملوں میں 17 جولائی تک اسٹے آرڈر جاری کردیا ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ اس سلسلے میں جمعیۃ علماء ہند ملک گیر بیداری مہم کا آغاز کرے گی، خاص طور پر دیہی اور پسماندہ علاقوں میں رضا کار اور علماء دیہاتوں اور شہری بستیوں کا دورہ کریں گے تاکہ مسلمانوں کو مردم شماری میں اپنی ذات صحیح درج کرنے میں رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

ہندوستانی سفارت خانے نے اسرائیل میں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کومشورہ دیا کہ وہ ایران اسرائیل تنازعہ کے درمیان پروٹوکول پرعمل کریں۔ انہوں نے شہریوں کی سہولت کے لئے ہیلپ لائن نمبرجاری کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی دوسری قسم کی مدد حاصل کرنے کے لئے پہلے سفارت خانے میں رجسٹرہونا ضروری ہے۔

اوڈیشہ کے بالاسور میں بیوی اوربیٹوں پرحملہ کرکے فرارشخص کی لاش ندی میں ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ خود کشی کا لگ رہا ہے۔ حالانکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے بٹلہ ہاؤس میں مجوزہ ڈی ڈی اے کی بلڈوزر کارروائی پرروک لگا دی ہے۔ اس سے ایک درجن سے زیادہ عرضی گزاروں کو بڑی راحت ملی ہے۔ عدالت نے ڈی ڈی اے کو نوٹس جاری کیا ہے اور سبھی عرضی گزاروں کی درخواست پر10 جولائی کو سماعت ہوگی۔

سپریم کورٹ نے تھانے درگاہ کو منہدم کرنے پر7 دنوں کی روک لگا دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے بامبے ہائی کورٹ کے 10 مارچ کے حکم کے خلاف ٹرسٹ کی عرضی پر سماعت کررہی تھی، جس میں درگاہ کے غیرقانونی حصے کو گرانے کا حکم دیا گیا تھا۔

محسن خان کی شادی کی افواہ زوروں سے اڑ رہی ہے۔ اس درمیان اب محسن خان نے ان افواہوں پرخاموشی توڑدی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ شادی کی افواہوں پرمحسن خان کا کیا کہنا ہے؟