Bharat Express DD Free Dish

Islampur will be renamed Shivpur: اسلام پور کا نام اب ایشور پور ہوگا… مہاراشٹر حکومت نے بدل دیا اس شہر کا نام

مہاراشٹرحکومت نے سانگلی ضلع کے اسلام پورکا نام بدل کرایشور پورکرنے کی تجویزکوقبول کرلیا ہے۔ وزیرچھگن بھجبل نے کہا کہ مرکزی حکومت سے منظوری ملنے کے بعد اس تجویزکوحتمی شکل دی جائے گی۔ مہاراشٹرحکومت پہلے ہی اورنگ آباد، عثمان آباد اور احمد نگرکے نام بدل چکی ہے۔

مہاراشٹرحکومت نے جمعہ کے روزاعلان کیا کہ سانگلی ضلع کے اسلام پورکا نام بدل کرایشورپوررکھا جائے گا۔ یہ جانکاری وزیرچھگن بھجبل نے ریاستی اسمبلی میں مانسون اجلاس کے آخری دن دی۔ چھگن بھجبل کا کہنا ہے کہ وہ اس تجویزکومرکزی حکومت کو بھیجیں گے، جہاں اس کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

ہندو تنظیم شیو پرتشٹھان نے سانگلی کے کلکٹرکوایک خط بھیج کرنام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ شیو پرتشٹھان کے سربراہ سمبھاجی بھیڑے ہیں۔ بھیڑے کے حامیوں نے کہا کہ جب تک یہ مطالبہ پورا نہیں ہوتا وہ آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ اسلام پورکے شیوسینا لیڈرنے کہا کہ نام بدلنے کا مطالبہ 1986 سے ہورہا ہے۔

مرکزی حکومت لگائے گی حتمی مہر

ہندو تنظیم شیوپرتشٹھان نے مطالبہ کیا تھا کہ اسلام پورکا نام بدل کرایشورپوررکھا جائے۔ فڑنویس حکومت کے وزیرچھگن بھجبل نے اسمبلی کی جانب سے اس مطالبے کومنظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس تجویزکومرکزی حکومت کوبھیجیں گے، جہاں اس تجویزکوحتمی منظوری دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی منظوری کے بعد ہی اس تجویزکومکمل طورپرقبول کیا جائے گا۔

کئی شہروں کے نام کئے جاچکے ہیں تبدیل

مہاراشٹرحکومت نے گزشتہ سال دوشہروں کے نام تبدیل کئے تھے۔ پہلا شہراورنگ آباد اوردوسرا عثمان آباد تھا۔ مہاراشٹرحکومت نے اورنگ آباد کا نام بدل کرچھترپتی سنبھاجی نگراورعثمان آباد شہرکا نام دھارا شیو رکھ دیا۔ آپ کو بتا دیں کہ چھترپتی سنبھاجی چھترپتی شیوا جی مہاراج کے بڑے بیٹے تھے، جنہیں بعد میں مغل بادشاہ اورنگزیب نے پھانسی دے دی تھی۔ گزشتہ سال اکتوبرمیں احمد ضلع کا نام تبدیل کرکے پنیہ شلوک اہلیا دیوی ضلع کے نام پرکردیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read