Bharat Express

Maharashtra government

اداکار سیف علی خان پر حملے کے حوالے سے ملک بھر میں بحث جاری ہے۔ اس دوران اداکار اور سیاست دان شتروگھن سنہا نے بھی اس معاملے پر بیان دیا ہے۔

مہاراشٹرحکومت نے آج ایک حکم جاری کرکے گائے کومادرریاست قراردیا ہے۔ حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہندوستانی ثقافت میں ویدک دورسے گائے کی اہمیت ہے۔

مہاراشٹر حکومت نے سچن تندولکر کے بچپن کے کوچ رماکانت اچریکر کے لیے ایک مجسمہ کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ یہ مجسمہ شیواجی پارک میں نصب کی جائے گی اور اس کی دیکھ بھال بی وی کامتھ میموریل کرکٹ کلب کرے گا۔

این سی پی سربراہ شرد پوار نے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’خاتون پرجوکچھ گزرا ہے اوراس کی فیملی کے 7 اراکین کا قتل کیا گیا ہے... اسے دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ مہاراشٹرحکومت اس معاملے کوسنجیدگی سے لےگی۔‘‘

سپریم کورٹ نے این جی ٹی کے ذریعہ بی ایم سی پر عائد 12 ہزار کروڑ روپے کے ماحولیاتی جرمانے کے خلاف مہاراشٹر حکومت کی درخواست پر نوٹس جاری کرکےچار ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔گزشتہ سال این جی ٹی نے ماحولیات کو نقصان پہنچانے پر مہاراشٹر حکومت پر 12 ہزار کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

SC on Maharashtra MLAs Disqualification: مہاراشٹر کے اراکین اسمبلی کے خلاف نااہلی کی کارروائی پرسماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ اسپیکر کو کوئی دکھاوا نہیں کرنا چاہئے بلکہ کارروائی کرنی چاہئے۔ عدالت نے کہا کہ اگر مہاراشٹر اسمبلی اسپیکرکے ذریعہ معقول وقت متعین نہیں کیا جاتا ہے تو وہ اس کے لئے ایک لازمی حکم جاری کرے گا۔

اجیت پوارگروپ کوآپریٹو وزارت کو لے کر کافی سنجیدہ تھا، کیونکہ یہ این سی پی کے لیے بہت اہم ہے۔ این سی پی کے ایک درجن سے زیادہ رہنما کوآپریٹو یا پرائیویٹ شوگر فیکٹریاں چلا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کوآپریٹو بینکوں پر بھی ان کا کنٹرول ہے۔ دونوں علاقوں میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔