Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


غالب انسٹی ٹیوٹ ایک علمی اورثقافتی ادارہ ہے۔ اس ادارے کے زیراہتمام مختلف ادبی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ نے اسی ضمن میں ایک شام صحافیوں کے ساتھ منعقد کیا، جس میں دہلی کے سینئرصحافیوں سے لے کرنوجوان صحافیوں نے شرکت کی اور پروگرام کوکامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کے ایل راہل نے لیڈس ٹسٹ کی دوسری اننگ میں شاندار سنچری لگائی۔ راہل کے بلے سے 202 گیندوں میں سنچری نکلی۔ ٹسٹ کیریئرمیں راہل نے 9ویں بارسنچری لگائی۔ وہیں لیڈس کے میدان پریہ ان کی پہلی ٹسٹ سنچری ہے۔

جوہری پلانٹس پرامریکی حملے کے بعد ایران مکمل طورپرحملہ کرنے کا پلان بنا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ایران 24 سے 48 گھنٹوں میں بڑا حملہ کرے گا۔ یہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر حملہ کرسکتا ہے۔

ایران ایک بارپھرسرخیوں میں ہے۔ اسرائیل کے ساتھ 10 دنوں زیادہ سے جنگ جاری ہے۔ اب اس جنگ میں امریکہ بھی کود پڑا ہے۔ اس نے ایران کے نیوکلیئرٹھکانوں پرحملہ کردیا ہے۔ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ایک مشہور صنعتی گھرانے کا ہیڈ کوارٹرکئی سال تک ایران کے دارالحکومت تہران میں رہا۔

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں ایران پریکطرفہ اورجارحانہ امریکی حملے کی سخت مذمت کی گئی اور ایران کے عوام کے ساتھ یگانگت کا اظہارکیا گیا۔ جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا یہ بحران دنیا بھر کے امن پسند اورانصاف پسند عوام کے لیے سخت تشویش اوراضطراب کا باعث ہے۔

گجرات اورپنجاب میں ہوئے ضمنی الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے تین سیٹوں پرامیدواراتارے تھے۔ ان میں سے دوسیٹوں لدھیانہ مغرب اورگجرات کے وسابدرمیں عام آدمی پارٹی نے جیت درج کی ہے۔ وہیں ایک سیٹ پربی جے پی کوجیت ملی ہے۔

اسلامی انقلابی گارڈ کاپرس (آئی آرجی سی) کے ترجمان ابراہیم زول فاغری نے کہا کہ امریکہ براہ راست جنگ میں داخل ہوا ہے اور ایران کی "مقدس سرزمین" کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے جنگ شروع کی، ہم اسے ختم کریں گے۔

اسرائیل اورایران کے درمیان جاری جنگ میں امریکہ کے داخلے کے بعد کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ہفتے کی رات امریکہ نے ایران کے تین جوہری ٹھکانوں پرحملہ کیا۔ دوسری جانب، ایران کی درخواست پرپاکستان، چین اورروس کی حمایت سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہونے جا رہا ہے۔

ڈی ڈی اے کی جانب سے عدالت میں دعویٰ کیا گیا کہ خسرہ نمبر 279 سے متعلق انہدامی کارروائی کا حکم سپریم کورٹ سے حاصل کیا گیا ہے اور صرف اسی مخصوص خسرہ نمبر پر موجود غیر قانونی تعمیرات کے خلاف نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ایئرانڈیا نے خود اندرونی جائزہ کے بعد تین لاپرواہ افسران کے بارے میں اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد ڈی جی سی اے نے تینوں کو برخاست کرنے کا حکم دیا ہے۔