Bharat Express DD Free Dish

Nisar Ahmad




Bharat Express News Network


جموں وکشمیر کے کشتواڑ میں جمعرات دوپہر 12:30 بجے اچانک سے بادل پھٹ گیا۔ مچیل ماتا مندر کے یاترا مارگ پر یہ مصیبت کا پہاڑ ٹوٹا۔ جس میں دو سی آئی ایس ایف جوانوں سمیت 46 افراد کی موت ہوگئی۔ وہیں 200 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔

سابق ہندوستانی ماسٹربلاسٹر سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تندولکر کی منگنی ہوگئی ہے۔ آئیے آپ کو یہاں بتاتے ہیں کہ ارجن تندولکر کی ہونے والی دلہن کون ہیں؟

پارٹی کے قومی صدراورنائب وزیراعلیٰ اجیت پواراورریاستی صدرسنیل تٹکرے کی رضامندی سے نواب ملک کویہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ ان کی قیادت میں تشکیل دی گئی اس کمیٹی میں این سی پی کے کئی سینئرلیڈران شامل ہیں۔ نواب ملک اس سے قبل این سی پی ممبئی کے صدرکی حیثیت سے بھی پارٹی کی قیادت کرچکے ہیں۔

سپریم کورٹ نے بہارووٹرلسٹ پرنظرثانی (ایس آئی آر) کی سماعت کی۔ ڈرافٹ لسٹ سے 65 لاکھ لوگوں کے نام نکال دیئے گئے ہیں۔ ہٹائے گئے لوگوں کے ناموں کے حوالے سے سپریم کورٹ نے کہا کہ ہٹائے گئے 65 لاکھ لوگوں کا ڈیٹا پبلک کیوں نہیں کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اسے پبلک کریں۔ اس پرالیکشن کمیشن نے کہا کہ ٹھیک ہے اگرآپ کا حکم ہے تو ہم کریں گے۔

اترپردیش میں 24 گھنٹے چلے نان اسٹاپ اسمبلی اجلاس کے دوران سماج وادی پارٹی کی ایم ایل اے پوجا پال نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی جم کرتعریف کی۔ تاہم، یہ تعریف اب انہیں بھاری پڑگئی ہے۔ سماج وادی پارٹی نے انہیں پارٹی سے باہرکا راستہ دکھایا ہے۔

جموں کے کشتواڑکے چشوتی علاقے میں بادل پھٹنے سے زبردست نقصان کی اطلاع ہے۔ کشتواڑکے ڈپٹی کمشنرپنکج شرما نے بتایا کہ کشتواڑ کے چشوتی علاقے میں اچانک سیلاب آگیا ہے۔

مہاراشٹر کے 6 شہروں میں یوم آزادی کے موقع پرگوشت اورمٹن کی فروخت پرپابندی نے ایک مضبوط سیاسی تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے جبکہ بی جے پی اور شندے گروپ نے اس کی حمایت کی ہے۔ وہیں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوارنے بھی اعتراض کیا ہے۔ کھٹیک برادری نے حکم واپس لینے کا انتباہ دیا ہے، بصورت دیگربڑی تحریک چلائی جائے گی۔

خوبصورت انفلواینسر سندیپا ورک کو ای ڈی نے گرفتارکرلیا ہے۔ منی لانڈرنگ معاملے میں سندیپا پرای ڈی نے شکنجہ کسا ہے۔ انسٹا گرام پر سندیپا کے ایک ملین سے زیادہ فالورس ہیں۔ چھاپہ ماری میں کئی اہم دستاویز اور ریکارڈ ملے ہیں۔ ساتھ ہی کچھ اہم لوگوں، جن میں فاروق علی بھی شامل ہیں۔ ان کے بیان درج کئے گئے ہیں۔

غزہ کے عوام کو اب ایک نئے بڑے مسئلے کا سامنا ہے۔ لانسیٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں ایسی بیماریاں پھیل رہی ہیں جن کا علاج اینٹی بائیوٹک سے بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اس کی وجہ سے بیماریاں زیادہ دیرتک رہتی ہیں۔

سناتن پردیئے گئے بیان سے متعلق تنازعہ میں پھنسے اداکار کمل ہاسن کو جان سے مارنے کی دھمکی تک مل چکی ہے۔ کمل ہاسن کے علاوہ اس سال  اس فہرست میں فرح خان، انوراگ کشیپ اور شتروگھن سنہا جیسے نام بھی شامل ہیں، جنہیں اپنے بیانوں کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔