Habiburrahman
Bharat Express News Network
Musafir Cafe trailer: ’مسافر کیفے‘ کا ٹریلر جاری، فلم میں دکھائی گئی ہے محبت، خواب، رفاقت، جدائی اور خود کو دریافت کرنے کی جذباتی کہانی
فلم ’مسافر کیفے‘ 24 جولائی سے نیٹ فلکس پر اسٹریمنگ کے لیے دستیاب ہوگی، جہاں ناظرین محبت، جذبات اور خود شناسی سے بھرپور اس منفرد کہانی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
Navi Mumbai Airport: اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگ کا بڑا اعلان، نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز، ابوظہبی کیلئے کل روانہ ہوگی پہلی فلائٹ
اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز (AAHL) نے اعلان کیا ہے کہ نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (NMIA) سے باقاعدہ بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ایئر انڈیا ایکسپریس 15 جولائی سے ہفتے میں تین دن براہِ راست سروس چلائے گی۔ ایئرپورٹ نے صرف سات ماہ میں 46 گھریلو شہروں کو جوڑ کر 23 لاکھ سے زائد مسافروں کو خدمات فراہم کیں
The Voice of Justice: Justice Gavai Speaks: نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن کے ہاتھوں ”دی وائس آف جسٹس: جسٹس گوائی اسپیکس“ کا اجرا
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس کتاب کو ایک اہم آئینی دستاویز قرار دیا، جو تجربے، آئینی نظم و ضبط اور عوامی ذمہ داری سے تشکیل پانے والی عدالتی فکر کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب آئین پسندی، قانون کی حکمرانی، سماجی انصاف اور جمہوری طرز حکمرانی کے حوالے سے گراں قدر بصیرت فراہم کرتی ہے اور بھارت میں آئینی مباحث اور قانونی تحقیق کو مزید تقویت بخشے گی۔
Data Centers In India: بھارت میں تیزی سے روزگار کا بڑا ذریعہ بنے گی ڈیٹا سینٹر انڈسٹری، 2030 تک ایک لاکھ انجینئروں کی ہوگی ضرورت
ڈیٹا سینٹر مارکیٹ 22 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ ٹیکنالوجی سے ماہر افرادی قوت کی مانگ میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے کی امید کی جارہی ہے۔
Clean Fuel in India: صاف ایندھن کی دوڑ میں بھارت نہیں ہے تنہا، ای-20 اپنا چکے ہیں دنیا کے کئی ممالک، ای-20 پروگرام عالمی سطح پر بائیو ایتھانول کے بڑھتے ہوئے استعمال کا حصہ
رپورٹ کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک پٹرول میں ایتھانول کی ملاوٹ بڑھا کر خام تیل پر انحصار کم کرنے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی لانے اور توانائی کی سلامتی کو مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھارت بھی ای-20 کے ہدف کو حاصل کرنے کے بعد 2030 تک ای-30 کی جانب پیش رفت کر رہا ہے، جبکہ متعدد دیگر ممالک بھی آنے والے برسوں میں اپنے ایتھانول بلینڈنگ پروگرام کو مزید وسعت دینے کی تیاری میں مصروف ہیں۔
WB Govt Reservation Policy: سپریم کورٹ نے مغربی بنگال حکومت کو او بی سی فہرست سے 77 برادریوں کی منسوخی کے خلاف اپیل واپس لینے کی دی اجازت
ریاستی کابینہ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل واپس۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے 75 مسلم برادریوں سمیت 77 برادریوں کو او بی سی فہرست میں شامل کرنے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
Mannat Renovation: ’منت‘ کی تزئین و آرائش کے معاملے میں شاہ رخ خان کو سپریم کورٹ سے راحت، کوسٹل ریگولیشن زون منظوری کو چیلنج کرنے والی عرضی مسترد
سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس بات سے متاثر نہیں ہوتی کہ کوئی شخص فلمی ستارہ ہے یا نہیں۔ اگر کسی نے متعلقہ قوانین کے مطابق اپنے مکان میں تبدیلی کی اجازت حاصل کی ہے تو اس پر اعتراض کی کوئی معقول بنیاد نہیں بنتی۔
Commonwealth Table Tennis Championship: وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کے ہاتھوں 22ویں کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2026 کے سرکاری میسکاٹ ’میور‘ کی رونمائی، 27 جولائی ہوگا ٹورنامنٹ کا آغاز
یہ چیمپئن شپ دہلی حکومت اور ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا کے مشترکہ تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے، جس میں کامن ویلتھ کے 35 سے زائد ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔
Maharashtra ATS: مہاراشٹر اے ٹی ایس کی کارروائی، پاکستانی گینگسٹر شہزاد بھٹی سے آن لائن رابطوں کے شک میں پونے کے 66 افراد سے تفتیش
مہاراشٹر اے ٹی ایس نے عوام، خصوصاً نوجوانوں، سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر نامعلوم یا مشتبہ افراد سے رابطہ کرنے سے گریز کریں۔ ساتھ ہی والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ اے ٹی ایس نے واضح کیا ہے کہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی سرگرمی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
JAAC Anti-Government Protests: پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں 15 جولائی کو لانگ مارچ کا اعلان، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت کو دی آخری وارننگ
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات میں گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا خاتمہ، مواصلاتی خدمات کی بحالی، پہلے سے طے شدہ 38 نکاتی چارٹر پر مکمل عمل درآمد، بہتر سیاسی نمائندگی اور انتظامی اصلاحات کو شامل کیا ہے۔





