Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


حکومت کے مطابق اب تک 12 سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ یونٹس کو منظوری دی جا چکی ہے، جن میں 1.64 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری تجویز کی گئی ہے۔ ان منصوبوں میں ایک سلیکون فیب، ایک سلیکون کاربائیڈ فیب، ایک انٹیگریٹڈ گیلیم نائٹرائیڈ مائیکرو ایل ای ڈی ڈسپلے فیب اور نو پیکیجنگ یونٹس شامل ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ قومی یوریا سرمایہ کاری پالیسی-2026 کی منظوری کے بعد ان منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد ممکن ہوگا، جس سے ملکی پیداوار میں اضافہ اور یوریا کے شعبے میں خود کفالت کے ہدف کے حصول کو مزید تقویت ملے گی۔ واضح رہے کہ محکمۂ کھاد نے 2012 میں یوریا کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پالیسی نافذ کی تھی۔

حکومت کے مطابق یہ کوریڈور این ایچ-19 اور وارانسی رنگ روڈ کے درمیان بغیر رکاوٹ رابطہ فراہم کرے گا، جس سے شہر کے اندر ٹریفک کا دباؤ نمایاں طور پر کم ہوگا۔ اس سڑک کو 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اوسط سفری وقت تقریباً 60 منٹ سے کم ہو کر صرف 20 منٹ رہ جائے گا، جبکہ این ایچ-19 سے کاشی ریلوے اسٹیشن تک پہنچنے میں لگنے والا وقت بھی 50 منٹ سے گھٹ کر تقریباً 25 منٹ ہو جائے گا۔

مرکزی تعلیمی بورڈ نے مطالبہ کیا کہ بل کا جائزہ لینے کے لیے قائم کی گئی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی(جے پی سی ) ریاستی حکومتوں، اعلیٰ تعلیمی اداروں، اساتذہ، طلبہ، ماہرینِ تعلیم اور دیگر متعلقہ فریقوں کی آراء اور تجاویز کو سنجیدگی سے زیرغور لائے، تاکہ مجوزہ قانون زیادہ متوازن، قابل عمل اور وسیع تعلیمی قبولیت کا حامل بن سکے۔

بی جے پی کی حکمت عملی حکومت کی کارکردگی اور مضبوط تنظیمی ڈھانچے کے سہارے آئندہ اسمبلی انتخابات میں برتری برقرار رکھنے پر مرکوز ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔

سیاسی حلقوں کا ماننا ہے کہ بانکی پور ضمنی انتخاب سے قبل جن سوراج کے کئی اہم رہنماؤں کی بی جے پی میں شمولیت انتخاب کو متاثر کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ بانکی پور اسمبلی حلقے سے چار مرتبہ کے رکن اسمبلی نتن نوین کے استعفیٰ کے بعد یہ ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔

مدن مترا نے اے آئی ٹی سی سے استعفیٰ دے کر رتبرتا بنرجی کی قیادت والے باغی دھڑے کا دامن تھام لیا ہے جو ممتابنرجی گروپ کے لیے ایک بڑا جھٹکا مانا جارہا ہے۔ مدن مترا نے ابھیشیک بنرجی پر پارٹی کو نقصان پہنچانے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ دونوں معاہدے اعلیٰ سطحی سفارتی عزائم کو عوام کے لیے حقیقی معاشی مواقع میں تبدیل کریں گے اور بھارت کے کسانوں، کاروباری افراد، چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعت کاروں (ایم ایس ایم ایز) اور ہنرمند افرادی قوت کے لیے نئی راہیں کھولیں گے۔

ریاستی انٹیلی جنس بیورو (SIB) کی جانب سے جاری ایک خفیہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (SOP) کے تحت پولیس کو سوشل میڈیا، انکرپٹڈ میسجنگ ایپس، مذہبی تنظیموں اور بعض رویوں کی نگرانی کی ہدایت دی گئی ہے۔ سی پی آئی (ایم) کے راجیہ سبھا رکن جان برٹاس نے گجرات کے وزیراعلیٰ کو خط لکھ کر اس ایس او پی پر عمل درآمد روکنے اور اس کا آزادانہ جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسپین اب عالمی اعزاز کے لیے فائنل میں ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح کا سامنا کرے گا، جبکہ فرانس تیسری پوزیشن کے لیے ایک بار پھراپنی قسمت آزمائے گا۔