Habiburrahman
Bharat Express News Network
Adani Group enter India’s Top 10 Most Valuable Brands : اڈانی گروپ پہلی بار بھارت کے 10 سب سے قیمتی برانڈز میں شامل، اڈانی پاور بنا ملک کا نمبر ایک انرجی برانڈ
اڈانی گروپ کی برانڈ ویلیو 31.3 فیصد اضافے کے ساتھ 8.48 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ برانڈ فنانس انڈیا 100 رپورٹ 2026 میں اڈانی گروپ آٹھویں نمبر پر، اڈانی گرین انرجی اور اڈانی انرجی سلوشنز بھی ٹاپ فائیو انرجی برانڈز میں شامل ہیں۔
Fine on Samay Raina: ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ تنازع میں سپریم کورٹ نے کامیڈین سمے رینا پر لگایا 3 لاکھ روپے کا جرمانہ، کہا-’’عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی‘‘
سپریم کورٹ نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کامیڈین سمے رینا سمیت شو میں شریک دیگر کامیڈینز اور مہمانوں پر تین، تین لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے اور دو ہفتوں میں رقم جمع کرانے کی ہدایت بھی دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ سمے رینا نے کورٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور اس کے سامنے غلط بیانات پیش کیے۔
Attacks on Commercial Vessels: آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے خلاف بھارت کا سخت احتجاج، وزارت خارجہ نے ایرانی سفارت خانے کے نائب سربراہ کو کیا طلب
حملوں میں ایک بھارتی ملاح ہلاک اور متعدد زخمی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے تجارتی جہازوں پر حملے فوری طور پر روکنے اور سفارتی مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور متاثرہ بھارتیوں کی مدد کے لیے سفارتی مشن کو سرگرم کردیا گیا ہے۔
US attacks on Iran: ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت، جماعت اسلامی ہند نے کشیدگی کم کرنے کے لیے بھارت سے کی سفارتی کردار ادا کرنے اپیل
سید سعادت اللہ حسینی نے ایران پر نئے امریکی حملوں پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سفارتی عمل اور امن و استحکام کے لیے ایک سنگین دھچکا قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے اور مذاکرات کے آغاز سے دنیا بھر کے لوگوں میں یہ امید پیدا ہوئی تھی کہ خطہ تصادم سے نکل کر امن کی جانب بڑھ رہا ہے، لیکن حالیہ فوجی کارروائی نے ان امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
FIFA World Cup 2026: ورلڈ کپ سے واپسی پر ناروے کی ٹیم کا شاندار استقبال، ایک لاکھ سے زائد شائقین نے اپنے ہیروز کا کیا تاریخی خیرمقدم
کوارٹر فائنل میں انگلینڈ سے شکست کے باوجود اوسلو میں جشن کا سماں۔ شاہی خاندان، عوام اور ہزاروں مداحوں نے ٹیم کی تاریخی کارکردگی کو سراہا، ایرلنگ ہالینڈ تقریب میں شریک نہ ہوسکے۔ ناروے سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکا، لیکن ورلڈ کپ 2026 میں ٹیم کی شاندار کارکردگی نے پورے ملک کو متحد کر دیا اور وطن واپسی پر ہونے والا تاریخی استقبال اسی قومی فخر کی علامت بن گیا۔
Air India Goes Digital: ایئر انڈیا نے بوئنگ وائیڈ باڈی طیاروں کے انتظام کے لیے اپنایا ڈیجیٹل نظام، ڈی جی سی اے نے الیکٹرانک ٹیکنیکل لاگ بُک کو دی منظوری
ایئر انڈیا کے مطابق یہ نظام ڈیٹا کی سالمیت، ریکارڈ کی ٹریس ایبلٹی اور ضابطہ جاتی تقاضوں کی مکمل پاسداری کو مزید مضبوط بنائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ جدید تجزیاتی سہولت کی بدولت ممکنہ تکنیکی خرابیوں کا پیشگی اندازہ لگایا جا سکے گا، جس سے انجینئرنگ فیصلے زیادہ مؤثر اور بروقت ہوں گے۔
England Vs India ODI Series: ہندوستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لیے انگلینڈ نے کیا ٹیم کا اعلان، جیکب بیتھل کریں گے اننگز کا آغاز
جیکب بیتھل اب تک 21 ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔ انہیں اوپننگ پر بھیجنے کا فیصلہ اس بات کا اشارہ ہے کہ انگلینڈ ٹیم انتظامیہ بین ڈکٹ کے لیے مستقل اور مؤثر اوپننگ ساتھی کی تلاش میں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیتھل حالیہ عرصے میں بین ڈکٹ کے پانچویں اوپننگ ساتھی ہوں گے۔
Autonomous Hill Development Council: لداخ کے تمام سات اضلاع میں قائم کی جائیں گی خود مختار ہل ڈیولپمنٹ کونسل، چیف سکریٹری آشیش کندرا کا بڑا اعلان
چیف سکریٹری نے واضح کیا کہ یونین ٹیریٹری سطح کے مجوزہ ادارے کی ساخت اور اختیارات کا حتمی فیصلہ لداخ کے عوامی نمائندوں اور مرکزی حکومت کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ اس عمل کے دوران ہِل کونسلوں اور مجوزہ ادارے کے اختیارات میں ضرورت کے مطابق توازن بھی قائم کیا جا سکتا ہے۔
Ram Temple donation theft case: رام مندر چڑھاوا چوری معاملے میں آٹھوں ملزمان کی عدالتی تحویل میں مزید 14 دن کی توسیع، سپریم کورٹ نے حکومت اور ٹرسٹ سے مانگا جواب
سپریم کورٹ نے بھی اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت، اتر پردیش حکومت اور شری رام جنم بھومی تیرتھ کشیتر ٹرسٹ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے ان درخواستوں پر جواب طلب کیا ہے جن میں عطیات کی مبینہ خرد برد کی آزادانہ اور عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Trump Issues Fresh Warning: ’’ایران نے جنگ بندی کی یقین دہانی کے باوجود کی وعدہ خلافی، آبنائے ہرمز پر ہوگا امریکہ کا مکمل کنٹرول‘‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر دی ایران کو سخت وارننگ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ طے شدہ مفاہمتی یادداشت اب ’’بحران کے مرحلے‘‘ میں داخل ہو چکی ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق بقائی نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے معاہدے کو تقریباً فوری طور پر سبوتاژ کر دیا اور ایران کو آبنائے ہرمز سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے دی گئی ایک ماہ کی مہلت بھی مکمل نہیں ہونے دی۔





