Habiburrahman
Bharat Express News Network
Journey Towards Viksit Bharat: وکست بھارت کے سفر میں مستقبل کی ٹیکنالوجی، اختراع اور صحت کے شعبے پر انحصار ناگزیر: وزیراعظم مودی
نے کہا ’’وکست بھارت کے سفر میں ہمیں مستقبل کی ٹیکنالوجی، اختراع اور صحت کے شعبے پر اعتماد کرنا ہوگا۔ ہمیں ایسے فیصلے کرنے ہوں گے جو آج کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوں۔ بی جے پی اور این ڈی اے حکومت اسی سمت میں کام کر رہی ہے۔‘‘
ICC Anti-Doping Code: اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر پاکستانی اسپنر محمد نواز پر آئی سی سی نے لگائی پابندی، تین ماہ کے لیے نااہل قرار، میچ ریکارڈ بھی منسوخ
آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے مطابق محمد نواز کی 7 فروری 2026 کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گئے میچ اور اس کے بعد یکم مئی 2026 تک تمام مقابلوں میں ان کی انفرادی کارکردگی اور ریکارڈ کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اینٹی ڈوپنگ ضابطوں کے تحت لازمی ہے اور تمام کھلاڑیوں پر یکساں طور پر لاگو ہوتی ہے۔
جماعت اسلامی ہند کے اعلیٰ سطحی وفد کی جنترمنتر احتجاج میں شرکت، سونم وانگچک اور تعلیمی اصلاحات کے لئے احتجاج کر رہے طلبہ سے اظہار یکجہتی
جماعت اسلامی ہند نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ہمدردی، انسان دوستی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، خصوصاً ان افراد کی تشویشناک صحت کے پیشِ نظر جو طویل عرصے سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ جماعت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر طلبہ کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ بامقصد مذاکرات کا آغاز کرے، ان کو سنجیدگی سے سنے اور ان کے جائز، منصفانہ اور آئینی مطالبات کو پورا کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔
Strait of Hormuz: ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی صرف ایرانی بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے جہازوں تک محدود، امریکی بحریہ محفوظ آمدورفت بنا رہی ہے یقینی: وائٹ ہاؤس
کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ اس کارروائی کے لیے خطے میں 10 ہزار سے زائد امریکی بحریہ، میرینز اور فضائیہ کے اہلکار، دو طیارہ بردار بحری جہاز، 20 سے زیادہ جنگی بحری جہاز اور درجنوں فوجی طیارے تعینات کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ تمام فورسز اس وقت بحری ناکہ بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہیں۔
Bankra Mosque Restrictions: کولکاتا کی 130 برس قدیم بانکڑا مسجد کو ہوائی اڈے کے احاطے سے منتقل کرنے کے فیصلے پر جمعیۃ علماء ہند کا سخت احتجاج
یہ احتجاج اس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ریاستی حکومت نے سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے 130 سال سے زائد قدیم بانکڑا مسجد کو ہوائی اڈے کے احاطے سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ جمعیۃ علماء ہند (مغربی بنگال) کے صدر صدیق اللہ چودھری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ’’آج بھارت کے لیے یوم سیاہ ہے۔‘‘
JP Nadda Hails PM Modi’s Leadership: ’’قومی صحت پالیسی 2017 نے جامع اور سب کے لیے صحت کی بنیاد رکھی‘‘ وزیر صحت جے پی نڈا نے وزیراعظم مودی کی قیادت کو سراہا
جے پی نڈا نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں گزشتہ بارہ برسوں کے دوران ملک نے ہر شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے، جبکہ صحت کے میدان میں ہونے والا کام بے مثال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں متعارف کرائی گئی قومی صحت پالیسی سابقہ پالیسیوں سے بالکل مختلف تھی، کیونکہ اس کا مقصد صرف بیماریوں کا علاج کرنا نہیں بلکہ لوگوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا اور صحت مند زندگی کو فروغ دینا بھی تھا۔
Haryana on Track of Development: گزشتہ برسوں میں پورا ہریانہ ترقی کی نئی راہ پر گامزن، ڈبل انجن حکومت ریاست کی ترقی کو دے رہی ہے نئی رفتار: وزیراعظم
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج جند کا نام تاریخ کے صفحات میں درج ہو گیا ہے، کیونکہ یہاں سے بھارت کی پہلی ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرین کو روانہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے بھارت کی پہلی ریل گاڑی ممبئی سے تھانے کے درمیان چلی تھی، اسی طرح مستقبل میں جب بھی ہائیڈروجن ٹرین کا ذکر ہوگا تو جند، سونی پت اور ہریانہ کا نام بھی فخر کے ساتھ لیا جائے گا۔
Model of Development for India: ’’چندی گڑھ صرف ایک شہر نہیں بلکہ بھارت کے لیے ترقی کا ماڈل ہے‘‘ وزیراعظم مودی نے 4,700 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا کیا افتتاح
وزیراعظم نے کہا کہ ایک وقت تھا جب دنیا بھارت کے صحت کے نظام پر سوال اٹھاتی تھی، لیکن گزشتہ بارہ برسوں میں صورتحال مکمل طور پر بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران بھارت نے دنیا سے مدد مانگنے کے بجائے کئی ممالک کو امداد فراہم کی، جبکہ آج دنیا بھر سے لوگ علاج کے لیے بھارت کا رخ کر رہے ہیں جو حکومت کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔
Jantar Mantar Protest: جنترمنتر احتجاج میں اپنے بیان کی وجہ سے پھر سے سرخیوں میں کنال کامرا، متنازع بیان سے بڑھ سکتی ہیں مشکلیں، مذہبی جذبات مجروح کرنے کا لگا الزام
کنال کامرا نے اپنے خطاب کہا ’’موجودہ حکومت سیتا کے شوہر کا نام لے کر نیتا کے شوہر کے لیے کام کر رہی ہے اور صرف انہی کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔‘‘ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کنال کامرا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ عوامی شخصیات کو اپنے بیانات میں مذہبی حوالوں کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے، جبکہ حامیوں کا موقف ہے کہ کامیڈین نے حکومت پر سیاسی طنز کیا تھا اور اسے اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔
Orbital Rocket Vikram-1: بھارت کی پہلی نجی آربیٹل راکٹ پرواز کی تیاریاں مکمل، 18 جولائی کو ’وکرم-1‘ کی پہلی آزمائشی پرواز کرے گی اسکائی روٹ ایرو اسپیس
تقریباً سات منزلہ عمارت جتنی اونچائی رکھنے والا وکرم-1 ایک ملٹی اسٹیج راکٹ ہے، جسے مکمل طور پر کاربن کمپوزٹ اسٹرکچر سے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں کمپنی کا تیار کردہ جدید پروپلشن سسٹم استعمال کیا گیا ہے، جس میں تھری ڈی پرنٹڈ انجن اور زیادہ صلاحیت والے سالڈ فیول بوسٹرز شامل ہیں۔





