Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


سپریم کورٹ کے سینئر وکیل زیڈ کے فیضان نے بریلی کی ایک عدالت کے ذریعے مولانا توقیر رضا کی درخواست ضمانت خارج کیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضمانت بنیادی حق ہے مگر مسلمانوں کے معاملات میں استغاثہ جانبدارانہ موقف اختیار کرتا ہے۔

غازی پور لٹریچر فیسٹیول کا تیسرا دن: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اُپیندر رائے نے غازی پور لٹریچر فیسٹیول کے تیسرے دن ایک بار پھر سامعین سے خطاب کیا۔ انہوں نے کتاب میلے میں بھی شرکت کی، جہاں بہت سے مداحوں اور خیر خواہوں نے ان کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 25 سال میں اترکھنڈ نے خوشبودار پودوں، آیورویدک ادویات، یوگا مراکز اور نیچروپیتھی مراکز میں شاندار پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ہر اسمبلی حلقے میں یوگ، آیوروید اور نیچروپیتھی کا مکمل پیکج تیار کیا جائے، جس سے عالمی سطح کے سیاح بڑی تعداد میں متوجہ ہوں گے۔

غازی پور لٹریچر فیسٹیول 2025 ادب، ثقافت اور آزادی کی اقدار پر بات چیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ سی ایم ڈی اپیندر رائے نے جدوجہد آزادی، گاندھی، منڈیلا اور ہندوستانی شعور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نجی سرمایہ کاری میں اضافہ، جی ایس ٹی میں اصلاحات اور غیر ملکی سرمایہ کے بہتر رجحانات سے معاشی رفتار مزید تیز ہونے کی توقع۔

کولیئرس-سی آئی آئی کی رپورٹ میں تیز شہری کاری، حکومتی اصلاحات اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر غیر معمولی ترقی کی پیش گوئی۔ یہ رپورٹ اشارہ کرتی ہے کہ آنے والے دو دہائیوں میں ریئل اسٹیٹ نہ صرف سرمایہ کاری اور روزگار کا اہم ذریعہ بنے گا بلکہ بھارت کی مستقبل کی ترقی کی بنیادوں میں ایک مرکزی ستون کا کردار ادا کرے گا۔

جیوترآدتیہ سندھیا  نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں شمال مشرق کنیکٹیوٹی، معیشت، ثقافت اور سیاحت کا ابھرتا ہوا مرکز بن چکا ہے۔ سندھیا کے مطابق شمال مشرق صرف ایک جغرافیائی خطہ نہیں، بلکہ نئے بھارت کا احساس اور خود اعتمادی کی علامت ہے۔ یہاں فطرت سانس لیتی ہے، انسان مسکراتا ہے اور ترقی قدم سے قدم ملاتی ہے۔ یہ خطہ واقعی ہندوستان کے تاج میں چمکتا ہوا قیمتی رتن ہے۔

خواتین کی ورلڈ کپ جیت ایک جشن بھی ہے اور ایک پیغام بھی۔ یہ پیغام ہے کہ قومی تعمیر صرف معیشت یا ٹیکنالوجی سے نہیں بلکہ صحت مند، بااعتماد اور مضبوط شہریوں سے ہوتی ہے۔ بھارت کے پاس اتنی آبادی اور قوت ہے کہ وہ دنیا کی عظیم کھیلوں کی طاقت بن سکتا ہے، بس شرط یہ ہے کہ کھیلوں کو تعلیم اور تربیت کی بنیاد بنا دیا جائے۔

ڈبلیو پی ایل نے نہ صرف نئی کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم دیا بلکہ قومی ٹیم کی سینئر کھلاڑیوں کو بھی بڑے مقابلوں کا اعتماد بخشا۔ ہرمن پریت کور، اسمرتی مندھانا، دیپتی شرما اور شیفالی ورما اسی لیگ کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کی پہنچیں۔

راہل گاندھی نے حال ہی میں ہریانہ کے انتخابات میں بھی بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ: ’’اگر ووٹر لسٹ جھوٹی ہے تو پھر جمہوریت باقی نہیں رہتی۔‘‘ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سچ اور عدم تشدد کے ذریعے جمہوریت کو بچانے کے لیے آگے آئیں۔