Habiburrahman
Bharat Express News Network
PM Modi thanks Tshering Tobgay: وزیراعظم نریندر مودی نے بھوٹان میں پُرتپاک استقبال کیلئے وزیراعظم شیرنگ توبگے کا شکریہ ادا کیا
وزیراعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر تھمپو پہنچے ہیں۔ بھارت اور بھوٹان کے تعلقات باہمی احترام اور رواداری پر قائم ہیں اور یہ شراکت داری بھارت کی ’’پڑوسی پہلے‘‘ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے۔
Bihar Election Voting Live Updates: بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ریکارڈ پولنگ، دوسرے مرحلے میں کل 68.67 فیصد ووٹنگ درج کی گئی
اس مرحلے میں این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن کے درمیان سخت مقابلے کی امید ہے۔ urdu.bharatexpress.com پر دیکھیں ووٹنگ سے متعلق لائیو اپڈیٹ۔ 243 نشستوں کے نتائج کا اعلان 14 نومبر کو ہوگا۔
Bihar Assembly Election 2nd phase: بہار اسمبلی انتخابات: سیمانچل اور شاہ آباد-مگدھ میں این ڈی اے اور مہاگٹھ بندھن کے درمیان سخت مقابلہ
جن سوراج اور اے آئی ایم آئی ایم کی انٹری نے انتخابی مقابلہ مزید دلچسپ اور پیچیدہ بنا دیا ہے۔ یہ مرحلہ خاص طور پر اس لیے اہم ہے کہ سیمانچل اور شاہ آباد-مگدھ میں سیاسی اور سماجی اعتبار سے روایتی طور پر مہاگٹھ بندھن مضبوط مانا جاتا رہا ہے، جبکہ این ڈی اے کے لیے یہاں راستہ کچھ مشکل سمجھا جاتا ہے۔
Delhi Red Fort Blast: لال قلعہ کے قریب کار میں دھماکہ، وزیرداخلہ امت شاہ نے تمام پہلوؤں سے جامع تحقیقات کا دیا حکم
لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا: ’’پندرہ افراد کو اسپتال لایا گیا، جن میں آٹھ افراد راستے میں دم توڑ چکے تھے۔ تین زخمیوں کی حالت نازک ہے۔‘‘ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ ’’سڑک پر انسانی جسم کے اعضاء بکھرے ہوئے تھے۔ کوئی سمجھ نہیں سکا کہ ایک لمحے میں کیا ہوا۔‘‘
Jharkhand Governor met with the Prime Minister: جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش گنگوار کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، ریاست اور مرکز کے تعلقات مضبوط بنانے پر گفتگو
گورنر سنتوش گنگوار نے آج نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم دفتر نے اس ملاقات کی اطلاع اپنے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے دی۔ اس ملاقات کو ریاست اور مرکز کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں، مرکزی اسکیموں کے نفاذ اور انتظامی تعاون کے فروغ سے متعلق اہم بات چیت ہوئی۔
The protest against the Waqf Act has been postponed: رام لیلا میدان میں وقف ایکٹ کے خلاف مجوزہ احتجاج ملتوی، دہلی حکومت نے نہیں دی اجازت، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا سخت اعتراض
16 نومبر کو ہونے والے احتجاج کی تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں۔ ہزاروں شرکا کی آمد متوقع تھی مگر دہلی میونسپل کارپوریشن نے پروگرام سے صرف آٹھ روز قبل اجازت منسوخ کردی۔
A powerful explosion near the Red Fort in Delhi: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں زوردار دھماکہ، 10 افراد ہلاک متعدد زخمی، پولیس نے لال قلعہ کے آس پاس کے حصے کو گھیرے میں لیا
دھماکے سے ایک شخص کے ہلاک ہونے اور کچھ کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ انتہائی طاقتور تھا جس کے نتیجے میں پانچ سے چھ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ آگ کی لپیٹ میں آکر مزید سات سے آٹھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی اور اس کے اثر سے آس پاس کی اسٹریٹ لائٹس اور گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
North-East Delhi riots case: شمال مشرقی دہلی فسادات: راؤز ایونیو کورٹ نے دیا کپل مشرا کے کردار کی دوبارہ تفتیش کا حکم
راؤز ایونیو کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے حکم کو جزوی طور پر منسوخ کرتے ہوئے پولیس کو قانونی ضابطوں کے تحت ازسرنو سماعت کی ہدایت جاری کی ہے۔
Mehbooba Mufti hits back at Giriraj Singh: ’’دہشت گردی کو مذہب سے جوڑنا گمراہ کن‘‘ محبوبہ مفتی کا گری راج سنگھ کو سخت جواب، کہا-’’گاندھی جی، اندرا اور راجیو کو کس نے مارا؟‘‘
مسلم کمیونٹی پر الزام تراشی کے بعد سابق وزیراعلیٰ کا سخت ردعمل۔ محبوبہ مفتی نے کہا ’’دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں۔ اگر مجرمانہ کارروائی پر بحث ہونی ہے تو اسے ثبوتوں اور تفتیش کی بنیاد پر ہونا چاہیے، نہ کہ مذہبی بنیاد پر۔ اس طرح کے بیانات قوم کے اتحاد، سماجی ہم آہنگی اور آئینی اقدار کے خلاف ہیں۔‘‘
Working to mitigate poison left behind by AAP: ’’عام آدمی پارٹی کے چھوڑے ہوئے زہریلے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘‘ دہلی کے وزیر ماحولیات کا آلودگی پر عجیب وغریب بیان
قومی دارالحکومت میں گزشتہ کئی دنوں سے ہوا کے معیار کا انڈیکس (AQI) ’’انتہائی خراب‘‘ اور ’’خطرناک‘‘ سطح کے درمیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے الزام عائد کیا ہے کہ انڈیا گیٹ پر شہریوں کے ذریعہ آلودگی کے خلاف مبینہ احتجاج دراصل عام آدمی پارٹی کے ذریعے منظم کرایا گیا تھا۔ ان کے مطابق سابق حکومت نے دہلی کو بدترین فضائی آلودگی کے حوالے کیا اور اب اسی معاملے پر وہ عوام کو بھڑکا رہی ہے۔





