Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


بیجاپور اور دنتے واڑہ کی سرحد پر جاری اینٹی نکسلی کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، کئی اہلکار زخمی، علاقے میں سرچ آپریشن جاری۔

گزشتہ 29 برسوں سے اڈانی فاؤنڈیشن خواتین کو مالی طاقت اور عزت دلانے کے مشن پر کام کر رہی ہے۔ تعلیم، صحت، روزگار، ماحول اور سماجی ترقی کے ذریعے یہ فاؤنڈیشن 22 ریاستوں، 7,000 سے زائد دیہاتوں اور 96 لاکھ افراد کی زندگی بہتر بنانے میں حصہ لے چکی ہے جن میں سے 20 لاکھ سے زیادہ خواتین مالی خود مختاری کی جانب قدم بڑھا چکی ہیں۔

رائے پور میں دوسرے ایک روزہ میچ میں کوہلی اور رتوراج گائیکواڑ کی شاندار بیٹنگ، دونوں نے شاندار سنچری لگائی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑیوں نے 50 اوورس میں 5 وکٹ پر 358 رن کا ایک بڑا اسکور بنایا۔ جنوبی افریقہ کے لیے یہ ہدف آسان نہیں ہوگا۔

ہر سال 3 دسمبر کو معذور افراد کا بین الاقوامی دن اس مقصد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ معذور افراد کو معاشرتی دھارے میں لایا جائے اور ان کے بارے میں منفی رویوں اور دقیانوسی تصورات کو ختم کیا جائے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس سال کا عالمی موضوع ہے: ’’معاشرتی ترقی کے فروغ کیلئے معذور افراد پر مبنی شمولیتی معاشرے کی تشکیل۔‘‘

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے صرف چند دن بعد حکومتی پالیسی میں تبدیلی۔ وزارت مواصلات کا کہنا ہے کہ شہریوں کی رضامندی اور بڑھتی مقبولیت کے بعد لازمی تنصیب ضروری نہیں رہی۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کا مقصد شہریوں کو سائبر سیکورٹی کی سہولت فراہم کرنا تھا، اسی مقصد کے تحت اس ایپ کی تنصیب کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔

سرمائی اجلاس کے آغاز سے ہی اپوزیشن احتجاج کے موڈ میں ہے اور لگاتار نعرے بازی  اور کارروائی میں رخنہ اندازی کررہی ہے۔ حکومت کی جانب سے تعاون کی اپیل کے باوجود اب تک کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی۔ ایوان کی کارروائی کب معمول پر آئے گی، اس پر سب کی نگاہیں مرکوز ہیں۔

آنچل نے بتایا کہ دونوں گزشتہ تین سال سے رشتے میں تھے اور شادی کا ارادہ رکھتے تھے، مگر ذات اور سماجی بندشیں آڑے آگئیں۔ آنچل نے کہا: ’’سکشم کی ذات الگ تھی۔ میرے پاپا کہتے تھے کسی اور سے شادی کردیں گے مگر اس سے نہیں۔ پاپا اور بھائی مسلسل اسے دھمکیاں دے رہے تھے۔ آخرکار انہوں نے اسے مار ڈالا۔‘‘

بنگلورو میں سیاسی ملاقات، کانگریس قیادت کی سطح پر مبینہ اختلافات کے درمیان وزیراعلیٰ اور ڈپٹی وزیراعلیٰ کی مشترکہ پریس کانفرنس۔ ریاستی حکومت اور پارٹی میں اتحاد پر زور۔ گزشتہ ملاقات 29 نومبر کو سدارامیا کی سرکاری رہائش گاہ ’کاوری‘ میں ہوئی تھی۔

جے پی نڈا اس وقت مرکزی وزیر صحت کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سالگرہ کے اس موقع پر پارٹی کے مختلف رہنماؤں اور کارکنان نے بھی نڈا کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی عوامی خدمت، سیاسی استحکام اور تنظیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

سری لنکا میں طوفانی تباہی، بھارت کا اظہارِ ہمدردی اور تعاون کا وعدہ۔ سری لنکا میں تباہ کن سمندری طوفان دتواہ سے 334 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر ہوئے ہیں۔ بھارت کا فوری امدادی مشن سرگرم ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔