Habiburrahman
Bharat Express News Network
Aviation network rapidly returning to normal: ہوائی نیٹ ورک تیزی سے معمول پرآرہے ہیں، مکمل استحکام تک اصلاحی اقدامات جاری رہیں گے: رام موہن نائیڈو
مرکزی وزیر شہری ہوابازی کا اعلان، مسافروں کو سہولت دینے کیلئے اداروں سے مسلسل رابطہ، انڈیگو کو ریفنڈ اور معلومات فراہم کرنے کی ہدایت۔ مسافروں کی فوری مدد کیلئے خصوصی سپورٹ سیل قائم کیے گئے ہیں تاکہ ریفنڈ اور دوبارہ بکنگ کے معاملات میں تاخیر نہ ہو اور کوئی اضافی پریشانی پیدا نہ ہو۔
DGCA issues show-cause notice: انڈیگو کی مشکلات میں اضافہ، ڈی جی سی اے نے جوابدہ افسر کو بھی جاری کیا وجہ بتاؤ نوٹس، 24 گھنٹے میں جواب طلب
ڈی جی سی اے نے اکاؤنٹیبل مینیجر سے 24 گھنٹوں کے اندر وضاحت طلب کی ہے کہ ان خلاف ورزیوں پر کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ ادارے نے تنبیہ کی ہے کہ اگر انڈیگو مقررہ وقت میں جواب دینے میں ناکام رہی تو دستیاب معلومات کی بنیاد پر فیصلہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ریگولیٹر انڈیگو کے سی ای او اور دیگر اعلیٰ حکام کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر چکا ہے۔
EWS houses inaugurated in Ahmedabad: احمد آباد میں وزیرداخلہ امت شاہ نے ای ڈبلیو ایس رہائشی منصوبے کا کیا افتتاح— مستفیدین بولے’’مل گیا خوابوں کا گھر‘‘
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر ہونے والی ترقیاتی اسکیمیں شہریوں کے معیار زندگی کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گی۔ 350 اقتصادی طور پر کمزور طبقے کے مکانات فراہم کرائے جانے پرعوام نے امت شاہ اور حکومت گجرات کے تئیں تشکر کا اظہار کیا ہے۔
PM Modi’s appeal: وزیراعظم مودی کی اپیل، ’’آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں عطیہ دیں اور ملک کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کریں‘‘
سابق فوجیوں اور شہداء کو خراج عقیدت، نائب صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے فوجی اہلکاروں کے جذبے کو سلام، ملک سے تعاون کی اپیل۔
Operation Sagar Bandhu: آپریشن ساگر بندھو کے تحت سری لنکا میں بھارتی فوج کے فیلڈ اسپتال نے 1250 سے زائد متاثرین کا کیا علاج
یہ تمام اقدامات بھارت کی جانب سے آپریشن ساگر بندھو کے تحت جاری امدادی سرگرمیوں کا حصہ ہیں، جو طوفان دتواہ سے متاثرہ سری لنکا میں ریلیف، ریسکیو، طبی علاج اور ضروری آلات کی ترسیل کو مربوط طریقے سے انجام دے رہا ہے۔
India’s story of progress: جب دنیا مندی کی بات کرتی ہے، بھارت ترقی کی داستان لکھتا ہے: وزیراعظم نریندر مودی
ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ میں وزیراعظم نے اعتماد، اصلاحات اور نئے بھارت کے وژن پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ آج جو اصلاحات ہو رہی ہیں وہ مستقبل کے مضبوط بھارت کی بنیاد رکھ رہی ہیں اور ملک کا ہر شعبہ ترقی اور بہتری کی سمت آگے بڑھ رہا ہے۔
Tata deliver 250th Super Hercules tail: ’میک اِن انڈیا‘ مہم کو بڑی کامیابی، لاک ہیڈ مارٹن اور ٹاٹا نے بھارت میں تیار کردہ 250 واں C-130J سپر ہرکولیس ٹیل یونٹ فراہم کردیا
بھارت نے یہ طیارے پہلی بار 2011 میں حاصل کیے تھے۔ دنیا بھر میں C-130J بیڑے میں 23 ممالک شامل ہیں، جہاں 560 سے زیادہ طیارے اب تک 30 لاکھ سے زائد پروازیں مکمل کر چکے ہیں۔ اس پیش رفت کو دفاعی مینوفیکچرنگ اور عالمی سپلائی چین میں بھارت کے بڑھتے کردار کی مضبوط علامت قرار دیا جا رہا ہے، اور ماہرین اسے دفاعی صنعت کی خود انحصاری کی سمت ایک بڑا قدم سمجھتے ہیں۔
India’s electronics manufacturing: گزشتہ 11 سال میں بھارت کی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ چھ گنا بڑھ کر 11.32 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی: جتن پرساد
مرکزی وزیر مملکت کا راجیہ سبھا میں بیان، پی ایل آئی اسکیموں سے مینوفیکچرنگ، برآمدات اور روزگار میں نمایاں اضافہ، ان اقدامات سے ملک میں روزگار کے مواقع بھی نمایاں طور پر بڑھے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمرشل انٹیلی جنس اینڈ اسٹیٹسٹکس کے مطابق، مالی سال 2024-25 میں الیکٹرانک مصنوعات کی درآمدات 98.6 ارب ڈالر جبکہ برآمدات تقریباً 38.5 ارب ڈالر رہیں۔
Annual Loksatta Lecture: لوک ستہ لیکچر میں سابق چیف جسٹس کا خطاب: ریزرویشن استحقاق نہیں، تاریخی ناانصافی کا تصحیحی میکانزم، ڈاکٹر امبیڈکر کے یوم وفات پر سماجی انصاف کی بازگشت
اپنے خطاب میں جسٹس گوئی نے کہا: ’’جب آغاز ناہموار ہو، تو یکساں قانون انصاف پیدا نہیں کرتا بلکہ ناانصافی کو مزید بڑھا دیتا ہے۔‘‘ ’’قانون سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہیے، لیکن زندگی سب کیلئے ایک جیسی نہیں۔‘‘ انہوں نے اس عمل کو تاریخی محرومیوں کی تلافی، اداروں کی نمائندگی میں تنوع اور پسماندہ طبقات کی ادارہ جاتی رسائی کو فروغ دینے کا ذریعہ قرار دیا۔
International Mediation and Dispute Resolution Conference 2025: بین الاقوامی تنازعات کے حل میں میڈییشن ہی مستقبل، سابق چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس بی آر گوئی نے پیش کیا کلیدی خطاب
نوی ممبئی میں عالمی کانفرنس، قانونی ماہرین اور طلبہ کی بڑی تعداد کی شرکت۔ جسٹس گوئی نے کہا کہ ہندوستان کا عدالتی ڈھانچہ لاکھوں زیر التوا مقدمات اور تیزی سے بدلتے معاشرتی و ٹکنالوجیکل ماحول کا سامنا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق: ’’انصاف صرف عدالت کے فیصلے سے نہیں بلکہ ایسے نظام سے ممکن ہے جس میں ہر شہری کو موثر، سستا اور قابل رسائی راستہ ملے۔‘‘





