Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


اڈانی یونیورسٹی کے دوسرے کنووکیشن میں 87 طلبہ کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ ڈاکٹر اڈانی نے یونیورسٹی کے مستقبل کے لیے ایک ’’جدت پر مبنی کیمپس‘‘ کے قیام کے منصوبے کا اعادہ بھی کیا۔کوالکوم انڈیا کے صدر ساوی ایس سوئن نے خصوصی  طور پر طلبا سے خطاب کیا۔

ماہرین کے مطابق ٹیلرنگ کا شعبہ بھارت میں روزگار کے ایک بڑے غیر رسمی ذریعہ کے طور پر ابھر رہا ہے، تاہم کم آمدنی، تربیت کی کمی اور سماجی تحفظ کے فقدان جیسے مسائل اس پیشے کو پائیدار بنانے کے لیے فوری اصلاحات کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ای-شرم اور NCS جیسے پلیٹ فارم غیر منظم شعبے کی ورک فورس کو منظم بنانے، سہولتیں فراہم کرنے اور ملکی روزگار نظام کو مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

حکومت نے بھارت کو الیکٹرانکس سسٹم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے عالمی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے متعدد پروگرام شروع کیے ہیں۔ ان اسکیموں میں بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لیے پی ایل آئی اسکیم شامل ہے، جو موبائل فون اور مخصوص اجزاء کی بڑھتی ہوئی فروخت پر 3 سے 6 فیصد تک ترغیب فراہم کرتی ہے۔

SIR سے تمام مسائل ختم نہیں ہوں گے، مگر یہ دنیا کے اس یقین کو مضبوط ضرور کرے گا کہ ہندوستان انتخابات صحیح، منصفانہ اور منظم طریقے سے کراتا ہے۔ امید یہی ہے کہ آنے والے برسوں میں ہمارا ملک اس مقام پر نہ پہنچے جہاں کہا جائے: ’’یہاں انتخابات نہیں ہوتے یہاں انتخابات منظم کیے جاتے ہیں۔‘‘

آر بی آئی نے ریپو ریٹ میں 0.25 فیصد کمی کی، صارفین کو EMI میں ریلیف۔ ماہرین کے مطابق نئے قرض داروں کو 7.1 فیصد کی شرح سے ہاؤس لون فراہم کرنے کے لیے بینکوں کو یا تو ڈپازٹ شرحیں کم کرنی ہوں گی یا بینچ مارک ریٹ پر اسپریڈ میں تبدیلی لانا ہوگی۔

رائے پور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 4 وکٹ سے شکست دی۔ اس میچ میں دو سنچریاں بھارت کی جانب سے جبکہ افریقہ کی جانب سے مارکرم نے سنچری لگائی۔ فیصلہ کن میچ 6 دسمبر کو وشاکھاپٹنم میں ہوگا

سری لنکا میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے بعد بھارت کی فوری امداد کو دوطرفہ تعلقات کی مضبوط مثال۔ بھارت نے اضافی فوجی جہاز اور بحری جہاز standby پر رکھے ہیں تاکہ ضرورت کے مطابق مزید امداد بھیجی جا سکے۔ دونوں ممالک کے درمیان رابطہ مسلسل جاری ہے اور وزیر اعظم مودی نے صدر دسانائیکے کو یقین دلایا ہے کہ بھارت اس مشکل وقت میں سری لنکا کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

چار سال بعد پوتن کا بھارت کا اہم ترین دورہ ہورہا ہے۔ پوتن وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ 23ویں سالانہ بھارت۔روس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پوتن کے دورۂ بھارت سے قبل روس نے ایک اہم دفاعی معاہدے کی منظوری دی ہے۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی-20 سیریز کا پہلا میچ 9 دسمبر کو کٹک میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 11 دسمبر کو نیو چندی گڑھ میں ہوگا۔ تیسرا مقابلہ 14 دسمبر کو دھرم شالہ میں شیڈول ہے۔ چوتھا میچ 17 دسمبر کو لکھنؤ میں کھیلا جائے گا جبکہ سریز کا آخری مقابلہ 19 دسمبر کو احمد آباد میں ہوگا۔