Habiburrahman
Bharat Express News Network
Year’s first Mann Ki Baat: وزیر اعظم مودی نے اسٹارٹ اپ انڈیا کی کامیابی کو 2016 کے سوشل میڈیا رجحان سے جوڑا
وزیر اعظم دفتر کے مطابق، گزشتہ ایک دہائی میں اسٹارٹ اپ انڈیا بھارت کی معاشی اور اختراعی ساخت کا مضبوط ستون بن چکا ہے۔ اس دوران ملک بھر میں دو لاکھ سے زائد اسٹارٹ اپس کو تسلیم کیا گیا ہے، جو روزگار، اختراع پر مبنی ترقی اور گھریلو ویلیو چین کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
PM Modi on National Voters’ Day: وزیراعظم نریندر مودی نے ’مائی بھارت‘ کے رضاکاروں کو لکھا خط، پہلی بار ووٹر بننے والوں کے اندراج کو جشن بنانے کی اپیل
وزیر اعظم نے پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں کی شمولیت کو نہایت اہم لمحہ قرار دیا اور خاندانوں، رہائشی سوسائٹیوں، اسکولوں اور کالجوں سے اپیل کی کہ ووٹنگ کی عمر کو پہنچنے والے نوجوانوں کے لیے اسے ایک یادگار جشن بنایا جائے۔ انہوں نے انتخابات کو ’’جمہوریت کا تہوار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمالیہ سے لے کر جزائر تک عوام بھرپور جوش کے ساتھ اپنی آواز درج کراتے ہیں۔
No internal democracy in Congress: ’’کانگریس میں اندرونی جمہوریت نہیں، راہل گاندھی کا فیصلہ ہی آخری ہوتا ہے‘‘ سابق کانگریسی رہنما شکیل احمد کا بڑا الزام
شکیل احمد نے کانگریس صدر کے انتخاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’’میں ششی تھرور کو ووٹ دینا چاہتا تھا، لیکن جب دیکھا کہ راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے وفادار ملکارجن کھڑگے کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں، تو میں نے مجبوری میں کھڑگے صاحب کو ووٹ دیا۔‘‘
Keep religion away from politics: بی ایس پی سپریمو مایاوتی کا انتباہ، سیاست کو مذہب سے الگ رکھا جائے، اتفاق رائے سے حل ہو پریاگ راج تنازع
بی ایس پی سربراہ نے زور دیا کہ ملک کا آئین اور قوانین واضح طور پر اس بات کا تصور پیش کرتے ہیں کہ سیاست کو مذہب سے اور مذہب کو سیاست سے الگ رکھا جائے، جبکہ عوامی فلاح اور عوام مرکز طرز حکمرانی کو ترجیح دی جائے۔ مایاوتی نے اس موقع پر ریاست کے عوام کو اتر پردیش دیوس کی مبارکباد بھی پیش کی۔
India-EU Summit: ’’ہم بھارت کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے قریب ہیں‘‘ یورپی کمیشن کی صدر کا پیغام، یورپی رہنما وزیر اعظم نریندر مودی سے کریں گے ملاقات
یورپی یونین بھارت کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے۔ 2024-25 میں دونوں کے درمیان اشیا اور خدمات کی تجارت 190 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ بھارت نے تقریباً 76 ارب ڈالر کی اشیا اور 30 ارب ڈالر کی خدمات برآمد کیں۔ اگرچہ یورپی یونین میں اوسط ٹیرف 3.8 فیصد ہے، تاہم ٹیکسٹائل جیسے محنت طلب شعبوں پر تقریباً 10 فیصد ڈیوٹی عائد ہے، جس میں کمی بھارت کی بڑی ترجیح ہے۔
Ursula von der Leyen arrives in India: یورپی کونسل کی صدر اُرسولا وان ڈیر لیئن بھارت پہنچیں، یوم جمہوریہ تقریب میں ہوں گی مہمان خصوصی
اپنے دورۂ بھارت کے دوران اُرسولا وان ڈیر لیئن، یورپی کونسل کے صدر انتونیو لوئیس سانتوس دا کوسٹا کے ساتھ بھارت کے 77ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گی۔ اسے بھارت-یورپی یونین تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
Snowfall in Himachal: ہماچل پردیش میں برفباری اور بارش سے معمولات زندگی مفلوج، 683 سڑکیں بند، 5,700 سے زائد بجلی کے ٹرانسفارمر متاثر
شدید سردی کے باعث کئی اضلاع میں بجلی اور پانی کی سپلائی متاثر، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا۔ ایس ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو ضروری خدمات کی ترجیحی بنیاد پر بحالی کی ہدایت دی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید برفباری کے پیش نظر ایمرجنسی ٹیموں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔
Techie death case: ٹیک انجینئر کی موت کا معاملہ: نوئیڈا اتھارٹی کے نئے سی ای او کی تقرری، آئی اے ایس کرشنا کرونیش کو ملی ذمہ داری
واقعے کے بعد وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک خصوصی جانچ ٹیم (SIT) تشکیل دی، جس کی قیادت میرٹھ زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اے ڈی جی) کر رہے ہیں۔ اس ٹیم میں کمشنر میرٹھ اور چیف انجینئر، پی ڈبلیو ڈی بھی شامل ہیں۔
Snowstorm in the US: ریاستہائے متحدہ امریکہ شدید برفانی طوفان کی زد میں، 16 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ، پانچ ہزار پروازیں منسوخ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ انہیں ریکارڈ سردی اور شدید برفانی طوفان کے بارے میں بریف کیا گیا ہے جو اس ہفتے امریکہ کے بیشتر حصوں کو متاثر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ صدر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ محفوظ رہیں اور خود کو گرم رکھیں۔
PM Modi Tamil Nadu Visit: وزیراعظم مودی کا ڈی ایم کے کی بدعنوانی اور خاندانی سیاست کے خاتمے کا عزم، کہا-مضبوط اور متحد این ڈی اے تمل ناڈو کی پہلی پسند
انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ڈی ایم کے قیادت والے حکمراں اتحاد پر شدید حملہ کیا اور کہا کہ تمل ناڈو میں اس حکومت کی رخصتی کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اور ریاست میں بی جے پی–این ڈی اے کی حکومت بننا طے ہے۔





