Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


ایئرلائنز سے رابطے میں رہنے کی ہدایت۔ فضائی آلودگی کی سطح بھی انتہائی خراب۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 361 ریکارڈ کیا گیا، جو صبح 7 بجے تک ’انتہائی خراب‘ زمرے میں رہا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرو لائن لیوٹ نے سی این این کو دیے گئے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ یہ بات کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ گرین لینڈ کا حصول امریکہ کی قومی سلامتی کی ترجیح ہے، خاص طور پر آرکٹک خطے میں امریکی مخالف قوتوں کو روکنے کے لیے یہ انتہائی اہم ہے۔

دہلی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ محب اللہ ندوی کو بھی تفتیش میں شامل ہونے کے لیے سمن بھیجا جائے گا۔ پولیس کے مطابق وہ تشدد سے قبل موقع پر موجود تھے اور سینئر افسران کی اپیل کے باوجود وہاں سے نہیں ہٹے۔

ریلوے وزارت کے مطابق اس سال مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تحفظ، دیکھ بھال اور آپریشنز کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ریلوے ملازمین کی اسکلنگ اور ٹیلنٹ مینجمنٹ پر بھی زور دیا جائے گا تاکہ نئی ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال ممکن ہو سکے۔

وزیر اعلیٰ نے امریکہ پر وینزویلا کی علاقائی سالمیت کو نظرانداز کرتے ہوئے وہاں کی قیادت کو حراست میں لینے کا الزام عائد کیا اور اسے کھلی سامراجی جارحیت قرار دیا۔ نیکولس مادورو کی گرفتاری کو خودمختاری پر حملہ قرار دیا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی، ممتا بنرجی کے احتجاجی اعلان اور بی جے پی کے جوابی حملے کے بعد مغربی بنگال میں سیاسی درجۂ حرارت تیزی سے بڑھ گیا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

اپنے اشتراک پرر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا: ’’میں کیمپا سیور سے منسلک ہو کر بہت خوش ہوں۔ ہر ہندوستانی کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے اس اقدام نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔‘‘ امیتابھ بچن، اپنے بھرپور تجربے، کرشمے اور اعتبار کے ساتھ، کیمپا سیور کی اقدار کی بالکل نمائندگی کرتے ہیں۔ جس طرح لوگوں کا امیتابھ بچن پر بے پناہ اعتماد ہے، اسی طرح کیمپا سیور اعتماد، یقین دہانی اور صداقت کی علامت کے طور پر ابھر رہا ہے۔

پچھلے تین سیزن میں دو ٹائٹل جیتنے کے بعد ایم آئی کی نظریں ایک بار پھر ٹرافی پر، ممبئی انڈینز تمام خواتین کوچنگ اسٹاف کے ساتھ نئی بلندیوں پر جانے کے لیے تیار، ہرمن پریت کور کے مطابق ممبئی ہمیشہ میرے لیے بے حد خاص رہا ہے۔ 

ترنمول کانگریس اور حکمراں بی جے پی کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ جیسے جیسے ای ڈی کی کارروائیاں آگے بڑھ رہی ہیں، ویسے ویسے ریاست بھر میں سیاسی ردعمل بھی سامنے آرہا ہے اور معاملہ مزید طول پکڑتا دکھائی دے رہا ہے۔

جے این یو کی وائس چانسلر پروفیسر شانتی شری پنڈت نے یونیورسٹی کیمپس میں وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف مبینہ نعروں کے تنازع کے دوران جے این یو کو ملک کی سب سے زیادہ قوم پرست یونیورسٹی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اب مکمل طور پر حل ہو چکا ہے۔