Habiburrahman
Bharat Express News Network
PM Meets AI Sector CEOs: وزیراعظم نریندر مودی کا اے آئی شعبے کے ماہرین اور سی ای اوز سے تبادلۂ خیال، خود کفیل بھارت کے وژن پر زور
یہ ملاقات فروری میں ہونے والے انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے پیش نظر منعقد کی گئی، جس کا مقصد اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینا، اے آئی اختراعات کو اجاگر کرنا اور بھارت کے اے آئی مشن کو تیز رفتار بنانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ شفاف، غیر جانبدار اور محفوظ اے آئی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Delhi LG VK Saxena Acquitted: دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو میدھا پاٹکر کے ہتک عزت کیس میں عدالت نے کیا بری
ساکیت عدالت کا فیصلہ، 20 سال پرانے مقدمے میں الزامات ثابت نہ ہونے پر شبہ کا فائدہ دیتے ہوئے عدالت نے ہتک عزت کے مقدمے میں بری کردیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں عدالت نے وی کے سکسینہ کی جانب سے دائر ایک دوسرے ہتک عزت کیس میں میدھا پاٹکر کو بھی بری کر دیا تھا۔
Indian Economy Growth: بھارت بدستور دنیا میں ترسیلات زر حاصل کرنے والا سب سے بڑا ملک، آمدنی 135.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
اقتصادی سروے 2025-26 پیش، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم، زرمبادلہ ذخائر 701.4 ارب ڈالر، عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار۔ مالی سال 2024-25 میں بھارت کو 135.4 ارب امریکی ڈالر کی رقوم موصول ہوئیں، جو بیرونی کھاتے کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
Tharoor meets Kharge and Rahul: کانگریس صدر کھڑگے اور راہل گاندھی سے ششی تھرور کی ملاقات، کہا-’’پارٹی میں سب کچھ ٹھیک ہے‘‘
کانگریس میں اختلافات کی قیاس آرائیوں پر ششی تھرور نے لگام لگا دی ہے۔ ششی تھرور کی گزشتہ ہفتے کیرالہ میں پارٹی کی ایک اہم میٹنگ میں غیر حاضری کے بعد قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی تھیں کہ پارٹی قیادت اور ان کے درمیان اختلافات ہیں۔
PM interacts Energy Sector CEOs: وزیراعظم مودی کی عالمی توانائی کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقات، بھارت میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گنجائش
انڈیا انرجی ویک 2026 کے دوران سی ای اوز نے بھارت کی ترقی پر اعتماد ظاہر کیا، کاروبار بڑھانے میں گہری دلچسپی۔ ملاقات کے دوران عالمی توانائی کمپنیوں کے سی ای اوز نے بھارت کی مضبوط ترقیاتی رفتار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
PM Carney’s visit to India: کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی مارچ میں آئیں گے بھارت، توانائی، یورینیم، معدنیات اور مصنوعی ذہانت پر سمجھوتے کا امکان
ذرائع کے مطابق وزیر تجارت پیوش گوئل اور وزیر خزانہ نرملا سیتارمن جلد کینیڈا کا دورہ کر سکتے ہیں، جبکہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اگلے ماہ اوٹاوا جائیں گے۔ اسی سلسلے میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے درمیان حالیہ بات چیت میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری اور مصنوعی ذہانت میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
Wings India 2026: ’’ایک دہائی میں ایوی ایشن سیکٹر میں تاریخی تبدیلی‘‘ ونگز انڈیا 2026 سے وزیراعظم مودی کا خطاب
وزیراعظم نریندر مودی کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحت کے شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ملک بھر کے سیاحتی مقامات کو جدید بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کو ایک بڑے عالمی ایوی ایشن حب کے طور پر ابھرتے ہوئے طیارہ ڈیزائن، مینوفیکچرنگ اور ایم آر او کے شعبے میں خود کفیل بننا ہوگا۔
Amit Shah to visit Baramati: وزیرداخلہ امت شاہ جائیں گے بارامتی، مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی آخری رسومات میں ہوں گے شریک
مہاراشٹر حکومت نے اجیت پوار کے انتقال پر تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران ریاست بھر میں قومی پرچم نیم سرنگوں رہے گا اور تمام سرکاری تفریحی پروگرام منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے اس افسوسناک سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
Adani Power: سفارتی کشیدگی کے باوجود بھارت کی اڈانی پاور نے بنگلہ دیش کو بجلی کی سپلائی میں کیا اضافہ
بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں واقع اڈانی پاور کے گوڈّا کوئلہ سے چلنے والے بجلی گھر سے بنگلہ دیش کو بجلی کی سپلائی اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر تقریباً 38 فیصد بڑھ کر 2.25 ارب کلو واٹ آور (kWh) تک پہنچ گئی۔ اڈانی پاور نے 2023 کے اوائل میں بنگلہ دیش کو بجلی فراہم کرنا شروع کیا تھا۔
Adani cement: اڈانی گروپ کی سیمنٹ کمپنی اے سی سی لمیٹڈ کا تیسری سہ ماہی میں منافع 346 فیصد بڑھا، سیمنٹ فروخت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی میں شاندار کارکردگی، خالص منافع 380 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ ایکسچینج فائلنگ میں کمپنی نے بتایا کہ 31 دسمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ سیمنٹ فروخت درج کی گئی۔





