Habiburrahman
Bharat Express News Network
PM Modi addresses: ’’ہمیشہ نوجوان نسل پر بھروسا کیا ہے، آپ کی صلاحیت مجھے توانائی دیتی ہے‘‘: وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ سے وزیراعظم کا خطاب
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا: ’’جب میں نے پہلی بار وزیرِ اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تو شاید آپ میں سے کئی پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔ 2014 میں جب میں وزیراعظم بنا تو آپ میں سے اکثر بچے کہلاتے تھے، لیکن بطور وزیراعلیٰ اور وزیراعظم میں نے ہمیشہ نوجوان نسل پر اعتماد کیا ہے۔ آپ کی صلاحیت، آپ کا ٹیلنٹ اور آپ کی توانائی مجھے بھی توانائی دیتی ہے۔‘‘
PM Modi concludes Gujarat visit: وزیراعظم مودی کا اعلیٰ سطحی مصروفیات کے بعد گجرات کا تین روزہ دورہ مکمل، ثقافتی، سفارتی اور تاریخی تقریبات سے بھرپوررہا دورہ
دورے کی ایک نمایاں جھلک وزیراعظم مودی کی جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ مصروفیات رہیں، جو بھارت کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ دونوں رہنماؤں کو گجرات میں اپنی مصروفیات کے بعد ایک ہی گاڑی میں سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا، جو ان کے خوشگوار ذاتی تعلقات اور بھارت۔جرمنی دو طرفہ رشتوں کی مضبوطی کی علامت ہے۔
Indo-German partnership: جرمن صنعتکاروں نے بڑھتی ہوئی بھارت-جرمن شراکت داری کو سراہا، بھارت کی عالمی پیش رفت کی تعریف
جرمن کاروباری رہنماؤں نے اعتماد، مشترکہ اقدار اور اختراعات سے لے کر دفاع اور پائیدار نقل و حمل تک تعاون کے وسیع امکانات اجاگر کیے۔ اختراعات، ایرو اسپیس، دفاع، مینوفیکچرنگ اور پائیدار نقل و حمل جیسے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود۔
Viksit Bharat Young Leaders Dialogue 2026: وزیراعظم مودی وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2026 میں شرکت کے لیے بھارت منڈپم پہنچے
ڈائیلاگ کے اس دوسرے ایڈیشن میں کئی نئی جہتیں شامل کی گئی ہیں، جن میں ڈیزائن فار بھارت، ٹیک فار وکست بھارت سماجی مقصد کے لیے ہیکاتھون، موضوعاتی نشستوں کا دائرہ وسیع کرنا، پہلی مرتبہ بین الاقوامی شرکت شامل ہیں، جس سے اس پروگرام کی وسعت اور اثر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
PM Modi ‘Effect’ On Heritage Revival: سومناتھ مندر کی ڈیجیٹل مقبولیت میں زبردست اضافہ، وراثتی احیا میں وزیراعظم نریندر مودی کے اثرات نمایاں
سومناتھ مندر بھارت کے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے مذہبی مقامات میں شامل، آن لائن دلچسپی نے توڑے دو دہائیوں کے ریکارڈ، سومناتھ مندر میں ہر سال تقریباً ایک کروڑ یاتری حاضری دیتے ہیں، جو اسے بھارت کے اہم ترین مذہبی مراکز میں شامل کرتا ہے۔
Sabarmati Ashram Visit: ’’سابرمتی آشرم مہاتما گاندھی کے نظریات کی طاقتور یاد دہانی‘‘ وزیراعظم مودی اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے بابائے قوم کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نظر کیے
یہ دورہ بھارت اور جرمنی کے درمیان اعلیٰ سطحی سیاسی روابط کی رفتار کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کے فائدے کے لیے مستقبل پر مبنی شراکت داری کے مشترکہ وژن کی توثیق کا موقع فراہم کرے گا۔
World Book Fair 2026: علم، ثقافت اور مکالمے کا جشن: نئی دہلی عالمی کتاب میلہ
اس سال کے عالمی کتاب میلے کی سب سے اہم اور تاریخی خصوصیت یہ ہے کہ داخلہ مکمل طور پر مفت رکھا گیا ہے۔ یہ فیصلہ علم کو طبقاتی حدود سے آزاد کرنے اور زیادہ سے زیادہ عوام، خصوصاً طلبہ اور نوجوانوں کو کتابوں سے جوڑنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ میلے میں داخل ہوتے ہی یہ احساس گہرا ہو جاتا ہے کہ کتاب اب کسی مخصوص طبقے کی میراث نہیں رہی بلکہ ہر فرد کے لیے دستیاب ہے۔
Visa-free transit: وزیراعظم مودی کی جرمن یونیورسٹیوں کو بھارت میں کیمپس قائم کرنے کی دعوت، ویزا فری ٹرانزٹ پر چانسلر مرز کا شکریہ
بھارت-جرمنی اعلیٰ تعلیم، دفاع، توانائی اور عالمی امور میں تعاون کو نئی سمت دینے پر اتفاق، مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم نریندر مودی کا اعلان۔ چانسلر مرز کا یہ دورہ بھارت-جرمنی سفارتی تعلقات کےز 75 برس اور اسٹریٹجک شراکت داری کے 25 برس مکمل ہونے کے موقع پر ہو رہا ہے، جس کا مقصد مختلف اہم شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنا ہے۔
India-Germany ties: بھارت-جرمنی سی ای اوز فورم سے خطاب میں وزیراعظم کا اعلان، دفاع، ٹیکنالوجی اور صاف توانائی سمیت اسٹریٹجک شعبوں میں گہرے تعاون پر اتفاق
بھارت-جرمنی تعلقات کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر وزیراعظم نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت 50 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ دونوں ممالک نے قابل اعتماد شراکت داری کو ٹیکنالوجی شراکت داری میں بدلنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم نے سیمی کنڈکٹرز، پاور الیکٹرانکس، بایوٹیک، فن ٹیک، کوانٹم کمپیوٹنگ اور سائبر سکیورٹی کو بے پناہ امکانات کے حامل شعبے قرار دیا۔
Republic Day Parade: راج پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ دیکھنے کے لیے گھر بیٹھے اس طرح بک کریں ٹکٹ، جانئے آن لائن اور آف لائن مکمل طریقہ
26 جنوری کو کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ کی شاندار پریڈ دیکھنے کے خواہش مند افراد وزارتِ دفاع کے ’آمنترن‘ پورٹل سے آن لائن ٹکٹ بک کر سکتے ہیں، جبکہ دہلی کے مختلف مراکز پر آف لائن ٹکٹ بھی دستیاب ہیں۔





