Habiburrahman
Bharat Express News Network
PM Modi to inaugurate CSPOC: وزیراعظم نریندر مودی 15 جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں سی ایس پی او سی کا کریں گے افتتاح
کامن ویلتھ کے 42 ممالک کے 61 اسپیکرز اور پریزائیڈنگ افسران کی شرکت، وزیراعظم مرکزی ہال میں شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔ سی ایس پی او سی کا 27واں اجلاس جنوری 2024 میں یوگانڈا میں منعقد ہوا تھا۔
Gifte to German Chancellor: جرمنی کے چانسلر کو بھارت کی جانب سے خصوصی تحائف، بھارتی دستکاری اور ثقافتی وراثت کی جھلک
چانسلر فریڈرک مرز کو پیتل کے طیارے کی نقول، چمڑے کی پائلٹ لاگ بک اور پٹولا ریشم کی پتنگ پیش کی گئی۔ یہ تحائف بھارت کی صدیوں پرانی دستکاری کی روایت اور جرمنی کی انجینئرنگ مہارت و نظم و ضبط کے درمیان ایک خوبصورت ثقافتی مکالمہ قائم کرتے ہیں۔
The Indian passport in the global rankings: عالمی رینکنگ میں بھارتی پاسپورٹ کی بڑی چھلانگ، ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں پانچ پائیدان کی بہتری
سال 2026 میں بھارتی پاسپورٹ 80ویں نمبر پر پہنچا۔ نئی رینکنگ کے مطابق بھارتی پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو اب 55 ممالک میں بغیر ویزا، ویزا آن ارائیول یا الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن کے ساتھ داخلے کی سہولت حاصل ہے۔ اسی درجہ بندی میں بھارت کے ساتھ الجزائر اور نائجر بھی شامل ہیں۔
FIR Filed Against Anuj Chaudhary: عدالت نے سنبھل کے سابق سی او انوج چودھری سمیت دیگر 12 پولیس اہلکاروں پر ایف آئی آر درج کرنے کا دیا حکم
اے۔ پی۔ سی۔ آر نے عدالت کے اس تاریخی اور جرات مندانہ فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جس کے تحت سنبھل کے سابق سی او انوج چودھری اور ان کے ساتھ 12 دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے۔
Indian embassy has issued an advisory: ایران میں بگڑتے حالات کے پیشِ نظر بھارتی سفارت خانے کی ایڈوائزری، شہریوں سے کی فوری طور پر ملک چھوڑنے کی اپیل
پرتشدد مظاہروں کے درمیان بھارتی شہریوں کو کمرشل پروازوں کے ذریعے واپسی کا مشورہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن جاری۔ ایڈوائزری میں یہ بھی دہرایا گیا ہے کہ تمام بھارتی شہری اور پی آئی او مکمل احتیاط برتیں، احتجاجی مقامات اور مظاہروں سے دور رہیں، ایران میں بھارتی سفارت خانے سے مسلسل رابطے میں رہیں اور کسی بھی نئی پیش رفت کے لیے مقامی میڈیا پر نظر رکھیں۔
India vs New Zealand: نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلے میں ناقابل شکست سنچری کے ساتھ کے ایل راہل نے رقم کی تاریخ
ایک روزہ میچ میں 2025 کے بعد 41 سے 50 اوورز کے درمیان سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے۔آج کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔
Court convicts Aasiya Andrabi: این آئی اے عدالت کا بڑا فیصلہ، کشمیری علیحدگی پسند لیڈر آسیہ اندرابی اور دو ساتھی دہشت گردی کے مقدمے میں مجرم قرار
دختران ملت کی سربراہ سمیت تینوں ملزمان کو یو اے پی اے اور بغاوت سے متعلق دفعات کے تحت قصوروار ٹھہرایا گیا، سزا پر 17 جنوری کو بحث۔ 21 دسمبر 2020 کو این آئی اے عدالت نے آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں کے خلاف بھارت کے خلاف جنگ، بغاوت اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی سازش کے الزامات میں چارج فریم کرنے کا حکم دیا تھا۔
Arshad Madani on Communalism: اگر مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد فرقہ پرستی کو کچل دیا جاتا تو ملک برباد نہ ہوتا: ارشد مدنی
جمعیۃ علماء ہند کے صدر کا آزادی کے بعد کانگریس کی پالیسیوں پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نرمی نے فرقہ پرست طاقتوں کو مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کو اگر سختی سے کچل دیا جاتا تو آج ملک اس بربادی سے دوچار نہ ہوتا۔
PM Modi Pongal Celebration: وزیراعظم مودی کا نیا منتر: پونگل پر قوم کو بڑا پیغام، تہوار کو بتایا ’’گلوبل فیسٹیول‘‘
نئی دہلی میں پونگل تقاریب میں شرکت، مرکزی وزیر ایل موروگن کے گھر پونگل مناتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے تمل ثقافت کو پورے بھارت کی مشترکہ وراثت قرار دیا، کسانوں کے لیے ’’تھالی، جیب اور دھرتی‘‘ کا منتر دیا۔
RBI Policy Update: ریزرو بینک آف انڈیا کا اربن کوآپریٹو بینکوں کے نئے لائسنس پر عائد پابندی ختم کرنے پر غور، 300 کروڑ روپے سرمایہ کی تجویز
2004 سے جاری تعطل کے بعد نئے اربن کوآپریٹو بینکوں کو لائسنس دینے کی راہ ہموار، آر بی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران اس شعبے میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے نئے اربن کوآپریٹو بینکوں کے لائسنس سے متعلق بحث کے لیے یہ پیپر جاری کیا جا رہا ہے۔





