Habiburrahman
Bharat Express News Network
Adani Group helicopter manufacturing: ایئرکرافٹ کے بعد اب ہیلی کاپٹر مینوفیکچرنگ میں بھی داخل ہوا اڈانی گروپ، اطالوی کمپنی لیونارڈو سے معاہدہ
اڈانی ڈیفنس اور ایرو اسپیس کی اسٹریٹجک شراکت داری، بھارت میں ہیلی کاپٹر مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم تیار کیا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے ایمبریئر اور اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس کے درمیان ریجنل ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ ایکو سسٹم کی تیاری کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہوئے تھے، جس کا مقصد بھارت میں ایئرکرافٹ مینوفیکچرنگ، سپلائی چین، آفٹر مارکیٹ سروسز اور پائلٹ ٹریننگ میں تعاون ہے۔
Manipur gets a new Chief Minister: ایک سال کے طویل انتظار کے بعد منی پور کو ملا نیا وزیراعلیٰ، یُمنام کھیم چند سنگھ بی جے پی کے لیڈر منتخب
بی جے پی کے منی پور سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان اسمبلی کی یہ اہم میٹنگ منگل کی شام تقریباً پانچ بجے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں ہوئی۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست میں وزیراعلیٰ کا عہدہ گزشتہ تقریباً ایک سال سے خالی تھا، جس کے باعث سیاسی قیاس آرائیاں جاری تھیں۔
Personalized Investment Advice: جیو بلیک راک انویسٹمنٹ ایڈوائزرز نے ’پرسنلائزڈ انویسٹمنٹ ایڈوائس‘ لانچ کر دی
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جیو فائنانشل سروسز کی نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایشا ایم امبانی نے کہا: ’’ہندوستان کو ’وکست بھارت 2047‘ کی منزل تک پہنچانے کے لیے ہر شہری کی مالی مضبوطی ضروری ہے۔ ہمارا مقصد ہندوستان کو صرف بچت کرنے والوں کی قوم سے بدل کر پراعتماد سرمایہ کاروں کی قوم میں تبدیل کرنا ہے۔‘‘
PM to visit Guwahati: آسام میں بی جے پی کا سو سیٹوں کا ہدف، 14 فروری کو گوہاٹی کا دورہ کریں گے وزیراعظم مودی، امت شاہ لیں گے تیاریوں کا جائزہ
وزیراعظم نریندر مودی 14 فروری کو گوہاٹی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پورے آسام سے آنے والے تقریباً ایک لاکھ بوتھ لیول کارکنان کی ایک عظیم الشان کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ پارٹی قیادت کے مطابق یہ کانفرنس نچلی سطح پر پارٹی کو مزید مضبوط بنانے اور کارکنوں میں نیا جوش بھرنے کے لیے منعقد کی جارہی ہے۔
India-US trade deal: بھارت-امریکہ تجارتی معاہدہ ایم ایس ایم ایز اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا: امت شاہ
وزیر داخلہ امت شاہ نے نے دعویٰ کیا ہے کہ چھوٹی صنعتوں کی عالمی مسابقت بڑھے گی، سرمایہ کاری اور کریڈٹ فلو میں اضافہ ہوگا اور 2047 تک وکست بھارت کے ہدف کو نئی رفتار ملے گی۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے ساتھ یہ تجارتی معاہدہ ایسے وقت میں طے پایا ہے جب بھارت نے حال ہی میں یورپی یونین کے ساتھ بھی ایک تاریخی تجارتی معاہدہ کیا ہے۔
Tharoor seeks clarity on India-US trade deal: ’’ہم خوشی منانا چاہتے ہیں، مگر…‘‘ ششی تھرور نے بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے پر حکومت سے مانگی وضاحت
بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے کو لے کر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی تناؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک تجارتی معاہدہ نہیں بلکہ ملکی معیشت، کسانوں اور خارجہ پالیسی سے جڑا ہوا حساس معاملہ ہے۔
Rahul Gandhi’s after India-US deal: ’’وزیراعظم سمجھوتہ کر چکے ہیں‘‘ بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے پر راہل گاندھی کے سنگین الزامات
جب صحافیوں نے پوچھا کہ وہ وزیراعظم کو ’’سمجھوتہ شدہ‘‘ کیوں مانتے ہیں تو راہل گاندھی نے امریکہ میں گوتم اڈانی کے خلاف مبینہ مقدمے اور ایپسٹین فائلز کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا: ’’امریکہ میں اڈانی جی پر جو کیس ہے، دراصل وہ مودی جی پر کیس ہے۔ اس کے علاوہ ایپسٹین فائلز میں ایسی کئی باتیں ہیں جو ابھی تک امریکہ نے عام نہیں کی ہیں۔ ان دونوں معاملات کی وجہ سے شدید دباؤ ہے۔ یہی دو بڑے پریشر پوائنٹس ہیں۔ ملک کو یہ حقیقت سمجھنی چاہیے۔‘‘
Parliament Budget Session: بجٹ اجلاس کے دوران زبردست ہنگامہ آرائی کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی
راہل گاندھی کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج، بی جے پی کا اسپیکر سے سخت کارروائی کا مطالبہ۔ ایوان سے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی پر سنگین الزامات عائد کیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت-امریکہ تجارتی معاہدے کے ذریعے وزیر اعظم نے ملک کو فروخت کر دیا ہے اور وہ دباؤ میں آ چکے ہیں۔
Non Bailable Arrest Warrant: پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف جاری کیا ناقابل ضمانت وارنٹ
راولپنڈی میں نومبر 2024 کے احتجاجی مظاہرے کا معاملہ، مسلسل غیر حاضری پر عدالت کا سخت رخ، گرفتاری کا حکم۔ انسداد دہشت گردی عدالت کا یہ فیصلہ نہ صرف علیمہ خان کے لیے ایک بڑا قانونی دھچکا ہے بلکہ پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال میں بھی نئے تنازعات اور ہلچل کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔ آنے والے دنوں میں اس کیس پر ملکی سیاست کی نظریں جمی رہیں گی۔
Air India Pilot reports defect: ایئر انڈیا کے بوئنگ 787-8 طیارے میں فیول کنٹرول سوئچ میں ممکنہ خرابی، طیارہ گراؤنڈ، ڈی جی سی اے کو دی گئی باضابطہ اطلاع
حالیہ واقعہ فضائی سلامتی کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایک مہلک حادثے کی وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں۔ ایئر انڈیا اور ڈی جی سی اے کی فوری کارروائی کو احتیاطی اور ذمہ دارانہ قدم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم مکمل تکنیکی جانچ کے بعد ہی اصل صورت حال واضح ہو سکے گی۔





