Bharat Express DD Free Dish

Habiburrahman




Bharat Express News Network


اگر نتن نبین قومی صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ بی جے پی کی تاریخ کے سب سے کم عمر قومی صدر ہوں گے۔ ان کی تقرری کو پارٹی میں ایک بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بی جے پی رواں اور آئندہ برس ہونے والے اہم انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

یہ معاہدہ یو اے ای ایڈ ایجنسی کے چیئرمین طارق احمد العامری اور آئی ایف آر سی کے سکریٹری جنرل جگن چپاگین کے درمیان طے پایا۔ اس کا مقصد سوڈان میں جاری تنازع کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران سے نمٹنے اور متاثرہ آبادیوں کو فوری اور مؤثر امداد فراہم کرنا ہے۔ طارق احمد العامری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات دنیا بھر میں آفات، بحرانوں اور تنازعات سے متاثرہ افراد کے تئیں اپنی بین الاقوامی اور اخلاقی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔

معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے جمشیدپور مغربی سے رکن اسمبلی سریُو رائے نے براہ راست مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر امت شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ صرف پیسے کا معاملہ نہیں بلکہ ایک نوجوان کی زندگی کا سوال ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، صدر محمد بن زاید کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا بھارت کا تیسرا سرکاری دورہ ہوگا۔ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات 1972 میں قائم ہوئے تھے۔ یو اے ای نے اسی سال بھارت میں اپنا سفارت خانہ کھولا، جبکہ بھارت نے 1973 میں ابو ظہبی میں اپنا سفارت خانہ قائم کیا۔

ہدف کے تعاقب میں اتری تلگو واریئرز کی ٹیم کپتان منوج تیواری کی خطرناک گیند بازی کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 114 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ منوج تیواری نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس شاندار کارکردگی پر منوج تیواری کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو دعوت موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کا تمغہ پیش کیے جانے کے دعوے کے بعد وضاحت، نوبیل فاؤنڈیشن کے بیان میں کہا گیا کہ وہ الفریڈ نوبیل کی وصیت اور اس کی شرائط کی مکمل پاسداری کرتی ہے۔ بیان کے مطابق وصیت میں واضح طور پر درج ہے کہ نوبیل انعام اُن افراد کو دیا جائے گا جنہوں نے انسانیت کے لیے سب سے زیادہ فائدہ پہنچایا ہو، اور ساتھ ہی یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ ہر انعام کس ادارے کے ذریعے دیا جائے گا۔ ’’اسی بنیاد پر نوبیل انعام نہ تو علامتی طور پر کسی اور کو دیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اسے آگے تقسیم کیا جا سکتا ہے۔‘‘

راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو وارننگ، اجیت پوار کی مثال دے کر موقع پرستانہ سیاست سے خبردار کیا۔ کپل سبل نے نشاندہی کی کہ جن ریاستوں میں بی جے پی کا براہ راست مقابلہ کانگریس سے ہوتا ہے، وہاں وہ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتی۔ 

رجسٹرار جامعہ ہمدرد کرنل طاہر مصطفیٰ نے کشمیری نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ہمدرد ان کے لیے ایک دوسرا گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تبادلہ پروگرام علاقائی فاصلے کم کرنے اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ آج بوڈو نوجوان کھیل، ثقافت اور تعلیم کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں اور آسام کے ثقافتی سفیر کے طور پر ابھر رہے ہیں، جو پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔  وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی فائدے کے لیے بوڈولینڈ کو تشدد کی طرف دھکیلا، جبکہ موجودہ حکومت نے بات چیت اور اعتماد کے ذریعے مسائل کا حل نکالا۔