کوالالمپور/نئی دہلی: دو روزہ سرکاری دورے پر ملیشیا پہنچے وزیراعظم نریندر مودی کا کوالالمپور میں بھارتی برادری اور بھارت کے دوستوں نے پُرتپاک استقبال کیا۔ اس دورے کا آغاز اعلیٰ سطحی ملاقاتوں، ثقافتی پروگراموں اور بھارتی تارکین وطن سے ملاقات کے ساتھ ہوا، جو بھارت اور ملیشیا کے درمیان مضبوط عوامی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے ہفتہ کی شام ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی جانب سے دی گئی دعوت میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایک خاص لمحہ اس وقت سامنے آیا جب تمل فلمی دنیا کے عظیم اداکار ایم جی رام چندرن (MGR) کی 1975 کی مشہور فلم کا شہرۂ آفاق گیت ’’نالائی نمادھے‘‘ بجایا گیا۔ بعد میں وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس یادگار لمحے کو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’’میرے دوست وزیراعظم انور ابراہیم کی میزبانی میں ہونے والی دعوت کے دوران ایک خاص گیت سنایا گیا ’نالائی نمادھے‘، جو عظیم ایم جی رام چندرن کی فلم سے ہے۔ وزیراعظم انور ابراہیم بھی، بھارت کے ہم میں سے کئی لوگوں کی طرح، ایم جی آر کے بڑے مداح ہیں!‘‘
At the lunch hosted by my friend, PM Anwar Ibrahim, one of the songs sung was Naalai Namathe, from a movie starring the great MGR!
PM Anwar Ibrahim, like several of us in India, is a big fan of MGR!@anwaribrahim pic.twitter.com/lwzqYQqojU
— Narendra Modi (@narendramodi) February 8, 2026
ملیشیا اور بھارت کے ثقافتی رشتوں کی جھلک
ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے بھی اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں دورے کی تفصیلات شیئر کیں۔ انہوں نے لکھا: ’’وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے پہلے دن رات کا آغاز بونگا رایا کمپلیکس میں استقبال سے ہوا، جس کے بعد ہم بھارتی کمیونٹی سے ملاقات کے لیے سری کمبنگن پہنچے۔ ملیشیا اور بھارت کے درمیان صدیوں پر محیط ثقافتی، تاریخی اور اقتصادی تعلقات پر مبنی دوستی آئندہ بھی پھلتی پھولتی رہے اور باہمی فائدے کے لیے مضبوط ہوتی چلی جائے۔‘‘
Sekitar hari pertama kunjungan PM @narendramodi semalam, bermula dengan sambutan di Kompleks Bunga Raya, sebelum kami langsung ke Seri Kembangan untuk bertemu komuniti India.
Semoga persahabatan Malaysia dan India, yang berakar pada hubungan budaya, sejarah dan ekonomi yang… pic.twitter.com/Lin20sEFaD
— Anwar Ibrahim (@anwaribrahim) February 8, 2026
ثقافتی پروگرام: بھارت کی تہذیبی وراثت کا شاندار مظاہرہ
استقبالیہ تقریب میں بھارت کی تہذیبی اور ثقافتی عظمت کی بھرپور جھلک دیکھنے کو ملی۔ وزیر اعظم مودی نے مختلف روایتی فنون کے دلکش مظاہرے دیکھے۔ یہ تمام مظاہرے بھارت اور ملیشیا کے درمیان صدیوں پرانے ثقافتی رشتوں کو نمایاں کرتے ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے ملیشیا میں مقیم بھارتی برادری سے بھی ملاقات کی اور ان کے تعاون و خدمات کو سراہا۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط (People-to-People Ties) کو مزید مستحکم کرنے کی اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



