Habiburrahman
Bharat Express News Network
Former UK PM Rishi Sunak meets PM Modi: برطانیہ کے سابق وزیراعظم رشی سونک نے وزیراعظم مودی سے کی ملاقات، عوامی خدمات میں 25 سال مکمل ہونے پر دی مبارکباد
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی دہلی میں آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔ عوامی خدمات میں 25 سال مکمل کرنے پر مبارک باد، یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔ جب میں وزیر اعظم تھا تو آپ کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تجربہ رہا۔
CJP Condemns Jantar Mantar Denotification: جنتر منتر کو احتجاجی مقامات کی فہرست سے ہٹانے کی سی جے پی نے کی مذمت، کہا-’’انتظامی حکم سے ختم نہیں کیا جاسکتا اختلافِ رائے کا حق‘‘
سی جے پی نے ایک بار پھر واضح کیا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا اس کا مطالبہ برقرار ہے اور وہ جنتر منتر کو احتجاجی مقامات کی فہرست سے ہٹانے کے فیصلے کو چیلنج کرتی رہے گی۔ پارٹی نے کہا کہ وہ انتخابی جواب دہی کے مطالبے سے دست بردار نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی تاریخی احتجاجی مقام کو فہرست سے ہٹائے جانے کو پُرامن جمہوری جدوجہد سے پیچھے ہٹنے کی وجہ بننے دے گی۔
Delhi’s Jantar Mantar de-notification: کیا جنتر منتر کو احتجاجی مقام کی فہرست سے ہٹانے کا دہلی پولیس کا فیصلہ قانونی طور پر درست ہے؟
سپریم کورٹ نے 2018 میں احتجاج پر مکمل پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے محدود اور منظم مظاہروں کی اجازت دینے کی ہدایت دی تھی۔ اب رام لیلا میدان، براڑی میدان اور سی بی ڈی گراؤنڈ کو متبادل مقامات مقرر کیے جانے پر قانونی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
India’s Retail Inflation Rises: ستمبر میں ہندوستان کی خوردہ مہنگائی 5.54 فیصد اور غذائی مہنگائی 7.74 فیصد تک پہنچی، دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح شہری علاقوں سے زیادہ
پی ایچ ڈی سی سی آئی کے مطابق ستمبر 2026 میں دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح شہری علاقوں کے مقابلے میں بلند رہی۔ دیہی علاقوں میں صارف قیمت اشاریے پر مبنی مہنگائی اگست کے 5.24 فیصد سے بڑھ کر ستمبر میں 6.08 فیصد ہوگئی، جبکہ شہری علاقوں میں یہ شرح 4.31 فیصد سے بڑھ کر 4.88 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
INDIA bloc leaders march to Supreme Court: راہل گاندھی کی قیادت میں ایس آئی آر کے خلاف انڈیا بلاک کا سپریم کورٹ تک مارچ، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ
راہل گاندھی کی قیادت میں ممتا بنرجی، اکھلیش یادو اور تیجسوی یادو سمیت کئی رہنما احتجاج میں شامل۔ ووٹر لسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں پر عرضی، 10 رہنما سپریم کورٹ میں کریں گے دستخط۔ اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ وہ ایس آئی آر اور انتخابی فہرستوں سے متعلق اپنے اعتراضات کو سپریم کورٹ کے سامنے رکھیں گے اور اس معاملے پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
Economics Nobel Prize: ”معیشت کے استحکام میں انفرادی معاشی فیصلوں کے بنیادی کردار“ پر رابرٹ ای ہال اور مائیکل ووڈفورڈ معاشیات کے نوبیل انعام سے سرفراز
دونوں ماہرین کو ’میکرو اکنامک استحکام کی مائیکرو اکنامک بنیادوں‘ پر ان کے کام کے لیے یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ 2026 کے نوبیل انعام برائے معاشیات کی مجموعی رقم 12 ملین سویڈش کرونا ہے، جسے دونوں انعام یافتگان کے درمیان برابر تقسیم کیا جائے گا۔
Rahul Gandhi targets Centre on SIR: ’’صدر نے ثبوت مانگے ہیں، ہم فراہم کریں گے، تردید پی ایم او سے آئی‘‘ ایس آئی آر تنازع پر راہل گاندھی کا مرکز پر حملہ
راہل گاندھی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ صدر جمہوریہ کے دفتر نے ان کے بیان کی تردید نہیں کی۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کی لڑائی طویل عرصے تک جاری رہے گی۔
Rahul Gandhi targets PM Modi: ’’چیف الیکشن کمشنر کو بچا رہے ہیں وزیراعظم مودی‘‘ راہل گاندھی کا بڑا الزام، کہا-’’دہلی کو قلعے میں کیا جارہا ہے تبدیل‘‘
دہلی میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور متعدد مقامات پر بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ حفاظتی وجوہات کی بنا پر 12 اکتوبر کو شام 4 بجے تک کچھ میٹرو اسٹیشنوں کے داخلے اور خارجی راستے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست ملاقات اور کاروباری و ڈسٹری بیوشن کے امکانات پر گفتگو کا موقع ملے گا۔ ڈاکٹروں اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو بھی مختلف مصنوعات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور پروڈکٹ سیمپلز دیکھنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
Anne Carson wins 2026 Nobel Prize for Literature: کینیڈین تخلیق کار اینی کارسن نوبیل برائے ادب سے سرفراز، کلاسیکی روایت سے منفرد انداز میں مکالمہ اور نئی ادبی اصناف کی تخلیق پر ملا اعزاز
21 جون 1950 کو ٹورنٹو میں پیدا ہونے والی اینی کارسن نے اپنے پورے ادبی سفر میں شاعری، ترجمے اور تدریس کے درمیان سفر کیا۔ ان کے بیشتر کاموں میں زبان، کلاسیکی متون اور نئی ادبی اصناف کی تخلیق کے باہمی تعلق کو موضوع بنایا گیا ہے۔





