Bharat Express
Bharat Express News Network
Manipur’s fencing hero Jetlee: منی پور کے فینسنگ ہیرو جیٹلی نے اولمپک کو خواب کے بجائے اپنی منزل بتایا
جیٹلی کے والدین چوہدری شرت سنگھ اور اینگبی دیوی گاؤں میں سڑک کے کنارے ایک ڈھابہ چلاتے ہیں جہاں پکوڑوں کے ساتھ روٹی، سبزی اور شام کی چائے پیش کی جاتی ہے۔ اگرچہ والدین بھاری اخراجات کو جانتے تھے، لیکن وہ اپنے بیٹے کی امنگوں پر ٹھنڈا پانی ڈالنےکے موڈ میں نہیں تھے۔
J-K Woman Runs Successful Mushroom Unit: کشمیر میں چار بچوں کی ماں حاجرہ پوری کامیابی کے ساتھ مشروم یونٹ چلا کرپیش کررہی ہےمثال
حاجرہ کا متاثر کن سفر ان گنت نوجوانوں، خاص طور پر لڑکیوں کے لیے امید کی کرن کا کام کرتا ہے، جو معاشرتی اصولوں سے آزاد ہونے اور روایتی کرداروں کی حدود سے باہر آزادی حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ ایک متربہ بس کے سفر کے دوران حاجرہ نے مشروم کے کاروبار کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور پھر میدان میں قدم رکھ دیا۔
Rasiq Khan- Spreading the soulful melodies of Kashmiri music: کشمیری موسیقی کے روح پرور میلوڈیز کو پوری دنیا میں پھیلا رہے ہیں راسق خان
وادی کشمیرسے تعلق رکھنے والے ایک باصلاحیت گلوکار اور موسیقار راسق خان اپنی دلکش کمپوزیشنز سے میوزک انڈسٹری میں دھوم مچا رہے ہیں۔ کشمیری مواد کو عالمی سطح پر لے جانے کی گہری خواہش کے ساتھ، راسق نے پہلے ہی بہت سے گانے ریکارڈ کیے ہیں، جن میں سے پانچ دنیا بھرمیں ریلیز کیے جا چکے ہیں۔
Candlelight marches denounce terrorist attack in Kashmir: اننت ناگ میں ملیٹنٹوں کے ہاتھوں عام شہری کی ہلاکت کے خلاف متعدد شہروں میں کینڈل مارچ کا اہتمام
اننت ناگ میں ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں عام شہری کی ہلاکت کے خلاف منگل کی شام کو جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے کینڈل لائٹ مارچ نکالا اور شہری ہلاکت میں ملوث افراد کو جلدا زجلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
Punjabi Community Celebrates 4 Victories in Alberta Provincial Election: کینڈا کے البرٹا صوبہ میں مقیم پنجابی کمیونٹی کے چار ممبران اسمبلی انتخاب میں کامیاب
کینڈا میں مقیم پنجابی کمیونٹی ان دنوں ایک بڑی کامیابی کا جشن منا رہی ہے کیونکہ البرٹا میں ہونے والے حالیہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں چار پنجابی امیدواروں نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ کل 15 پنجابی امیدواروں میں سے جنہوں نے کیلگری اور ایڈمنٹن میں مقابلہ کیا، ان چاروں نے ووٹروں کا اعتماد اور حمایت حاصل کی ہے
Nepal has very good relations with India: Nepal’s Foreign Minister: نیپال کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں :نیپالی وزیرخارجہ
نیپال کے وزیر خارجہ نارائن پرساد سود نے کہا کہ ان کے ملک کے ہندوستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور ان کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل چوتھی بار ملک کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم بننے کے بعد یہ پہلا دورہ ہے۔ ہندوستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔
Nepal Prime Minister met NSA Ajit Doval: نیپال کے وزیراعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ نے این ایس اے اجیت ڈوبھال سے کی ملاقات
دونوں رہنماوں نے نیپال اور بھارت کے باہمی مفادات کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ سرحدی تنازعہ کو حل کرنے کے علاوہ سیکورٹی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔ دونوں ملکوں کی سرحدیں کیسے محفوظ رہیں اس کیلئے اپنی حکمت عملی پر از سر نو غور کرنے کی کوشش کی گئی ۔
Morgan Stanley Research report: موجودہ ہندوستان 2013 سے بہت ہی مختلف ہے،متعدد مثبت تبدیلیاں ہوئی ہیں: مارگن اسٹینلی ریسرچ رپورٹ
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں شائع ہوئی ہے جب پی ایم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے اپنے اقتدار کے نو سال مکمل کر لیے ہیں اور آئندہ سال پھر سے عام انتخابات کا سامنا ہونے والا ہے۔
لکھنو کے سروجنی نگر میں سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے ڈیزاسٹر منجمنٹ کے بھون کا رکھا سنگھ بنیاد
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے راجدھانی لکھنو کے سروجنی نگر میں ڈیزاسٹر منجمنٹ کے بھون کا سنگ بنیاد رکھا ہے ۔ اس دوران سروجنی نگر سے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجیشور سنگھ بھی تقریب میں موجود رہے ۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ نے اس تقریب سے خطاب بھی کیا ۔
CEA V Anantha Nageswaran: ہندوستان ٹھوس اقتصادی کارکردگی کے لیے ایک اور سال کا منتظر: وی اننتھا ناگیشورن
سہ ماہی نمبر کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے، سی ای اے نے کہا کہ متوقع 6.5 فیصد جی ڈی پی نمبر کا خطرہ یکساں طور پر متوازن ہے اور موجودہ مالی سال میں اس تعداد کے بڑھ جانے کا ایک اچھا امکان ہے۔