Abu Danish Rehman
Bharat Express News Network
Milind Soman: سالہ ملند سومن اپنی 26 سال چھوٹی اہلیہ انکیتا کنور کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر چھائیں، گولڈن سلٹ گاؤن میں انکیتا نے دلکش انداز
انکیتا نے گولڈ میٹالک سلٹ کٹ گاؤن پہن کر ریڈ کارپٹ پر شاندار انداز میں انٹری دی۔ لباس میں پہلے ہی کافی چمک اور دلکشی موجود تھی، اس لیے انہوں نے ایکسیسریز کو کم لیکن مؤثر رکھا۔ گولڈ ٹون اسٹیکڈ چوڑیاں اور نفیس جیولری کے ساتھ انہوں نے بلیک ہائی ہیلز کا انتخاب کیا،
Pulwama NCOE: مودی حکومت کا جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو بڑا تحفہ، اونتی پورہ میں نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے کی منظوری
کرکٹ کے میدان میں جموں و کشمیر نے طاقتور ٹیم کرناٹک کو شکست دے کر پہلی بار رنجی ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کی۔ یہ کامیابی خطے کے کھلاڑیوں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور صلاحیتوں کی عکاس ہے۔
Zero FIR: ای-زیرو ایف آئی آر پورے ملک میں نافذ کرنے پر زور، سائبر فراڈ اور ڈیجیٹل اریسٹ پر پی ایم مودی سخت
سائبر فراڈ سے ہونے والے مالی نقصانات کو کم کرنے اور عوام کا اعتماد بحال کرنے کے لیے وزیر اعظم نے ریاستی حکومتوں کو ای-زیرو ایف آئی آر نظام جلد نافذ کرنے کی ہدایت دی۔اس نظام کے تحت سائبر جرائم کی شکایت موصول ہوتے ہی فوری طور پر مقدمہ درج کیا جا سکے گا اور ابتدائی کارروائی میں تاخیر نہیں ہوگی، جس سے متاثرہ افراد کے مالی نقصان کو محدود کرنے میں مدد ملے گی۔
Samvidhan Hatya Diwas: امت شاہ نے سمویدھان ہتیہ دیوس پر کانگریس پر سخت تنقید کی، شاہ نے ایمرجنسی کو جمہوریت پر سب سے بڑا حملہ قرار دیا
امت شاہ نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ " سمویدھان ہتیہ دیوس " منانے کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ مستقبل میں کوئی بھی سیاسی جماعت، خاص طور پرکانگریس، جمہوریت اور آئین پر ویسا حملہ دوبارہ نہ کر سکے جیسا ایمرجنسی کے دوران دیکھنے میں آیا تھا۔
NCERT Emergency Chapter: نویں جماعت کی این سی ای آر ٹی کی کتابوں میں ایمرجنسی کا نصاب شامل، کانگریس نے بچوں کی کتابوں میں سیاست کا لگایا الزام
کانگریس نے اس فیصلے پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس لیڈر جیوردھن سنگھ نے بی جے پی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت بچوں کی درسی کتابوں میں بھی سیاست کر رہی ہے۔انہوں نے کہا:"بی جے پی کی واحد الیسی لوگوں کے ذہنوں میں ابہام پیدا کرنا اور ان کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانا ہے۔
Union Home Minister Amit Shah: کابینہ میں رد و بدل کی قیاس آرائیوں کے درمیان امت شاہ کی صدر دروپدی مرمو سے ملاقات
صدر جمہوریہ کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس امت شاہ اور صدر مرمو کی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ:"مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون امت شاہ نے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔"اس سے قبل منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی صدر مرمو سے ملاقات کی تھی۔
Actress Jacqueline Fernandez: منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین فرنانڈیز نے سپریم کورٹ سے واپس لی اپنی درخواست
جیکلین فرنانڈیزنے پہلے دہلی کی ٹرائل کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا، جس میں ان کے خلاف الزامات طے کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اسی فیصلے کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، قابل ذکر بات یہ ہےکہ اب انہوں نے اپنی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
Tamil Nadu CM C. Joseph Vijay: تمل ناڈو میں 300 نئی بسوں کا آغاز، وزیراعلیٰ جوزف وجے نے کیا افتتاح
وزیراعلیٰ سی جوزف وجے نے 300 نئی ڈیزل اور سی این جی بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ افتتاح کے بعد وہ خود بھی ایک نئی بس میں سوار ہوئے اور سفر کا تجربہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈرائیوروں سے ملاقات کی، انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ بس کی اگلی نشست پر بیٹھ کر سفر کرتے ہوئے ویڈیو ریکارڈنگ کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔
Gautam Adani Launches Vande Bharatam: گوتم اڈانی نے ’وندے بھارتم‘ مہم کا کیاآغاز ، ملک بھر کے اختراع کاروں اور کاروباری صلاحیتوں کو ملے گا قومی پلیٹ فارم
گوتَم اڈانی نے کہا:"اگر میں یہ کر سکتا ہوں تو ہر بھارتی کر سکتا ہے۔ انہیں صرف ایک موقع اور ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔"ملک کی تمام ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، 800 سے زائد اضلاع اور دنیا بھر میں موجود بھارتی برادری تک رسائی کے ساتھ وندے بھارتم کو بھارت میں اختراع اور کاروباری صلاحیتوں کی تلاش کا ایک وسیع ترین پلیٹ فارم بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس پروگرام کے لیے درخواستیں 24 جون سے شروع ہو چکی ہیں۔
Indian stock market: خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے بھارتی اسٹاک مارکیٹ تیزی پر، آئی ٹی اور رئیلٹی شعبوں میں زبردست خریداری
ایشیائی مارکیٹوں میں بھی مجموعی طور پر مثبت رجحان رہا۔ ٹوکیو، شنگھائی، بینکاک، سیول اور جکارتہ کے بازار سبز نشان میں رہے، جبکہ ہانگ کانگ کی مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔ امریکی شیئر بازار بدھ کے روز ملے جلے رجحان کے ساتھ بند ہوئے، جہاں ڈاؤ جونز 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا جبکہ نیسڈیک 0.43 فیصد گر گیا۔





