Abu Danish Rehman
Bharat Express News Network
Mahant Ravindra Puri Maharaj: نرنجنی اکھاڑے کے مہنت رویندر پوری مہاراج ہی اکھاڑا پریشد کے صدر ہیں-شانتنو شکلا
شانتنو شکلا نے بتایا کہ اس وقت پوجیہ رویندرپوری مہاراج ناسک میں موجود ہیں اور کل ہریدوار پہنچیں گے، جہاں وہ سنتوں سے ملاقاتیں کریں گے اور آئندہ مذہبی سرگرمیوں کے حوالے سے میٹنگ کریں گے۔آخر میں شانتنو شکلا نے میلہ انتظامیہ، ریاستی حکومت اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ صرف قانونی اور تسلیم شدہ اکھل بھارتی اکھاڑا پریشد سے ہی رابطہ رکھیں
Cockroach Janata Party’s Abhijit Dipke: اگر میں مسلمان ہوتا تو اب تک جیل میں ہوتا، سی جے پی بانی ابھیجیت دیپکے کے بیان پر نیا تنازع
ابھیجیت دیپکے نے کہا ، "میں سمجھ نہیں پاتا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگ اتنے بے حس اور مغرور کیسے ہو سکتے ہیں کہ انہیں ان خاندانوں سے رابطہ کرنے کی بھی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، جنہوں نے اپنے بچوں کو کھو دیا ہے۔ آپ ان کے بچوں کو واپس نہیں لا سکتے، لیکن کم از کم ان سے مل کر افسوس اور معافی تو مانگ سکتے ہیں۔
Yamuna Expressway Bus Accident: یمنا ایکسپریس وے پر ولوو بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 4 افراد ہلاک، 20 مسافر زخمی
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار نجی ولوو بس بہار رجسٹریشن نمبر کی تھی، جو لکھنؤ سے دہلی جا رہی تھی۔ اسی دوران راجستھان رجسٹریشن نمبر کا بجری سے لدا ٹریلر ایکسپریس وے کی تیسری لین میں چل رہا تھا، تیز رفتار بس پیچھے سے اس سے جا ٹکرائی۔
US Ambassador to India Sergio Gore: ٹرمپ وزیر اعظم مودی کو اپنا اچھادوست مانتے ہیں، بھارت۔امریکہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں: امریکی سفیر سرجیو گور
سرجیو گور نے دونوں لیڈروں کے ذاتی تعلقات کی ایک دلچسپ مثال بھی پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ چند ماہ قبل میامی میں ہونے والے الٹی میٹ فائٹنگ چیمپئن شپ (UFC) ایونٹ کے دوران صدر ٹرمپ نے اچانک کہا کہ ’چلو وزیر اعظم مودی کو فون کرتے ہیں۔‘
APSEZ, MSC Deepen Partnership: اے پی ایس ای زیڈ اور ایم ایس سی کی شراکت داری مزید مضبوط، وِژنجم بندرگاہ میں TiL کی 49 فیصد حصص کی شراکت داری
یہ معاہدہ ریگولیٹری منظوریوں اور دیگر روایتی شرائط کی تکمیل سے مشروط ہے۔ اس کے تحت TiL تقریباً 1.397 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جو بندرگاہ کی مجموعی 2.85 ارب امریکی ڈالر مالیت کے حساب سے 49 فیصد حصص کے برابر ہے۔
All India Weather Update: شمال مشرقی ہندوستان میں شدید بارش سے تباہی، پل اور سڑکیں تنکے کی طرح بہہ گئے، دہلی اور یوپی میں گرمی نے کیا بے حال
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران شمال مشرقی ہندوستان، سب ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں شدید بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ دوسری جانب اگلے دو دنوں تک اتر پردیش اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شدید لو چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Massive fire breaks out in Noida: نوئیڈا کےسیکٹر 119 سوسائٹی کی 22ویں منزل میں اے سی دھماکے سے لگی خوفناک آگ
فائر بریگیڈ کو اطلاع دی اور اپنی سطح پر بھی آگ پر قابو پانے کی کوششیں کیں۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ فائر اہلکاروں نے بلند منزل پر لگی آگ کو بجھانے کے لیے سخت محنت کی، کیونکہ 22ویں منزل پر آگ ہونے کی وجہ سے کارروائی میں دشواری پیش آ رہی تھی۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد فائر ٹیموں نے آگ کی خطرناک لپٹوں پر قابو پالیا۔
PM Modi leaves Seychelles after three-day visit: وزیراعظم مودی سیشلز سے نئی دہلی کے لیے روانہ، نوشکتی ونائگر مندرمیں پوجا اورمہاتما گاندھی کو پیش کی خراج عقیدت
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:"وکٹوریہ کے پیس پارک میں مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ باپو کے نظریات نسل در نسل لوگوں کو امن، انصاف اور انسانی وقار کی جستجو میں متحد کرتے رہے ہیں۔
PM Modi Sanskrit Shlok: وزیراعظم مودی نے سنسکرت شلوک کیا شیئر، باہمی احترام اورعالمی بھائی چارے کا دیا پیغام
شلوک کے مطابق جو شخص مختلف تہذیبوں اور روایات کا احترام کرتا ہے، وہ جہاں بھی جاتا ہے، وہاں عزت و احترام حاصل کرتا ہے۔ ایسا باعلم اور حساس انسان نہ صرف عوام بلکہ دانشوروں اور اہل علم کے درمیان بھی اپنی مثبت شناخت قائم کرنے میں کامیاب رہتا ہے۔
FIFA World Cup 2026: کینیڈا نے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ کر رقم کردی تاریخ، جنوبی افریقہ باہر
میچ کے آغاز سے ہی جنوبی افریقہ نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈا کے دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ اپنے مواقع کو گول میں تبدیل نہ کر سکی۔دوسری جانب پہلے ہاف کے آخری لمحات میں کینیڈا کو دو سنہری مواقع ملے، لیکن وہ بھی ان سے فائدہ نہ اٹھا سکا۔





