Abu Danish Rehman
Bharat Express News Network
Adani Electricity: بجلی چوری کے خلاف سخت کارروائی، اڈانی الیکٹرسٹی کو بڑی کامیابی، اے ٹی اینڈ سی نقصانات میں نمایاں کمی
اس مہم کے دوران بجلی چوری کے 5 ہزار 897 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ کارروائی کے دوران 79.25 ٹن غیر قانونی تاریں اور دیگر آلات ضبط کیے گئے۔ تحقیقات میں تقریباً ایک کروڑ 98 لاکھ 20 ہزار یونٹ بجلی کی چوری سامنے آئی، جس کی مالیت تقریباً 43 کروڑ 39 لاکھ روپے بتائی گئی۔
India women’s cricket team creates history: لارڈز میں بھارت کی تاریخی جیت، انگلینڈ کو 270 رنز سے شکست، امت شاہ نے کہا: خواتین کرکٹ کے نئے دور کا آغاز
امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے پیغام میں لکھا، "انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی پر بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے پہلے خواتین کے بین الاقوامی ٹیسٹ میں ہماری بیٹیوں کی فتح بھارتی خواتین کرکٹ کی مسلسل ترقی اور ٹیم کی غیر معمولی صلاحیتوں کی علامت ہے۔"
IPO 2026: انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ 2026 میں بھارت کے پانچوں طلبہ نے جیتے گولڈ میڈل، امت شاہ نے دی مبارکباد
بھارتی طلبہ نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے ذریعے ملک کا نام روشن کیا۔ اس تاریخی کامیابی پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی نوجوان صلاحیتیں سونے کی طرح چمک رہی ہیں۔
Adani Airport Holdings Limited: اڈانی ون ایپ نے 10 ماہ میں 50 لاکھ یوزرکا ہندسہ عبور کر لیا، ’’اڈانی ریوارڈز‘‘ پروگرام کو زبردست پذیرائی
کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں 50 لاکھ اراکین کا ہندسہ عبور کرنا ’’اڈانی ریوارڈز‘‘ کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ ان کے مطابق مستقبل قریب میں نئے فیچرز شامل کیے جائیں گے، ممبران کے فوائد میں اضافہ کیا جائے گا اور اے اے ایچ ایل کے زیر انتظام تمام ہوائی اڈوں پر یوزر کو مزید بہتر تجربہ فراہم کرنے کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔
PM Modi Shiv Puran Shlok: وزیر اعظم مودی نے شیو پران کا شلوک کیا شیئر ، جس طرح سورج اپنی روشنی کے بغیر ادھورا ہے اور روشنی بھی سورج کے بغیر اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی
وزیر اعظم نے صرف تحریری پیغام ہی نہیں بلکہ اس شلوک پر مبنی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں ملک کے تاریخی مندروں، طلوعِ آفتاب اور قدرتی مناظر کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں شلوک کا سنسکرت میں تلفظ سنایا گیا ہے، جبکہ اس کے ساتھ ہندی اور انگریزی ترجمہ بھی شامل کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کے مفہوم کو سمجھ سکیں۔
FIFA World Cup 2026: اسپین کی سیمی فائنل میں انٹری سے میسی، ہیری کین اور ایمباپے کی راہ مشکل، کہ ماضی کا ریکارڈ بھی اس بار اسپین کے حق
سیمی فائنل میں اسپین کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔ حالیہ ریکارڈ اسپین کے حق میں ہے۔ یورو 2024 کے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو 1-2 سے شکست دی تھی، جب کہ نیشنز لیگ 2025 کے سیمی فائنل میں بھی 4-5 سے کامیابی حاصل کی تھی۔تاریخ بھی اسپین کے لیے نیک شگون سمجھی جا رہی ہے۔ 2010 میں اسپین پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچا تھا اور اسی سال پہلی مرتبہ عالمی کپ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔
Indian Crew Member Killed In Irani Attack: آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل حملے نے متحدہ عرب امارات کے دو آئل ٹینکرز کو بنایا نشانہ ، بھارتی کریو ممبر ہلاک، 8 زخمی
وزارت دفاع نے مزید کہا کہ ملک کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بھی الگ بیان میں اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن کے لیے خطرناک قرار دیا۔
Iran US tensions: آبنائے ہرمز پر ٹیکس لگانے کے ٹرمپ کے اعلان پر ایران کا طنز، عباس عراقچی بولے: 20 فیصد بہت زیادہ ہے
ڈونلڈ ٹرمپانہوں نے امریکہ کو "آبنائے ہرمز کا محافظ" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اہم بحری راستہ امریکی نگرانی میں دنیا کے تمام ممالک کے لیے کھلا رہے گا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایران سے تعلق رکھنے والے جہازوں اور ایرانی یوزر کو اس راستے کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔
All India Weather Update: دہلی-این سی آر، یوپی میں شدید گرمی اور حبس برقرار، بہار و بنگال میں موسلا دھار بارش کا الرٹ
دوسری جانب بہار اور مغربی بنگال میں مانسون پوری شدت کے ساتھ سرگرم ہے۔ محکمۂ موسمیات نے پٹنہ، گیا، بھاگلپور اور پورنیہ میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بعض علاقوں میں انتہائی موسلا دھار بارش کے باعث سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ مغربی بنگال کے کولکاتا میں دن بھر گہرے بادل چھائے رہنے
Vietnam Boat Accident: ویتنام کشتی حادثہ میں 15 بھارتی سیاحوں کی ڈیٹ باڈی آج بھارت روانہ، بھارتی سفارت خانے نے پرواز اور انتظامات کی تفصیلات جاری کر دیں
حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 بھارتی شہریوں میں 10 کا تعلق ریاست تمل ناڈو، تین کا آندھرا پردیش اور دو کا کیرالہ سے تھا۔ مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں، جس کے باعث مختلف ریاستوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔یہ افسوسناک حادثہ گزشتہ جمعہ کو اس وقت پیش آیا تھا جب 32 بھارتی سیاحوں اور عملے کے چار مقامی ارکان کو لے جانے والی ایک اسپیڈ بوٹ فو کوک جزیرے کے قریب ہون می رُت نگوئی کے ساحلی علاقے میں اچانک الٹ گئی۔





