Bharat Express DD Free Dish

Abu Danish Rehman




Bharat Express News Network


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں رات کے اندھیرے میں بلند شعلے اور آسمان تک اٹھتا سیاہ دھواں صاف دکھائی دے رہا ہے۔ ویڈیوز میں پورا علاقہ شعلوں کی لپیٹ میں نظر آ رہا ہے، جس سے اس سانحے کی ہولناکی واضح ہوتی ہے۔ 

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا، ’’ہم نے ٹی20 ورلڈ کپ کے بارے میں صاف فیصلہ کیا ہے کہ ہم بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ تمام پہلوؤں پر غور اور محتاط تجزیے کے بعد کیا گیا ہے۔ شہباز شریف نے ایک طرف اس بائیکاٹ کو درست قرار دیا،

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے اور اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔ ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ یا تکنیکی خرابی کو ممکنہ سبب قرار دیا جا رہا ہے، قابل ذکر بات یہ ہےکہ  حتمی طور پر کچھ کہنا تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

ریڈ کراس کے مطابق جن علاقوں میں یہ حملے ہوئے وہ انتہائی دور دراز اور پسماندہ ہیں۔ یہ دیہات ریاستی دارالحکومت سے تقریباً آٹھ گھنٹے کی مسافت پر واقع ہیں اور بینن کی سرحد کے قریب پڑتے ہیں۔ علاقے میں سڑکوں اور مواصلاتی نظام کی حالت نہایت خراب ہے،

صبح 6 بجے کے اعداد و شمار کے مطابق دہلی کا AQI 267 ریکارڈ کیا گیا، جس سے سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ لوگ گرم کپڑے پہنیں، گرم پانی کا استعمال کریں اور صبح و شام غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں،

مہما چودھری کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو انہوں نے فلم پردیس سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، جس نے انہیں راتوں رات اسٹار بنا دیا۔ اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا، قابل ذکر بات یہ ہےکہ کچھ عرصے کے لیے وہ فلمی دنیا سے دور ہو گئیں۔

جوش ہیزل ووڈ ایشز سیریز کے بھی تمام میچز نہیں کھیل پائے تھے۔ انہوں نے اس وقت امید ظاہر کی تھی کہ وہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 تک مکمل فٹ ہو جائیں گے، مگر تاحال ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا کے سلیکٹرز اور میڈیکل اسٹاف نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ہیزل ووڈ فی الحال سڈنی میں ہی رہیں گے۔

صدر دروپدی مرمو 3 فروری کو لوک بھون سے ہوائی اڈے تک قافلے کے ساتھ جائیں گی اور پھر ہیلی کاپٹر کے ذریعے بالاسور کے لیے روانہ ہوں گی۔ وہ فقیربھون یونیورسٹی کی  کانووکیشن  میں مہمان خصوصی ہوں گی اور یونیورسٹی کے نئے تعمیر شدہ ہال کا افتتاح کریں گی۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارامن اجلاس کے دوران ایک تفصیلی پریزنٹیشن کے ذریعے مرکزی بجٹ 2026 کی خصوصیات اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالیں گی۔ وہ بتائیں گی کہ یہ بجٹ کس طرح وکست بھارت 2047 کے ہدف کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

ایئرلائن نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے متاثرہ مسافر کو پانچ ہزار روپے کا ٹریول واؤچر دینے کی پیشکش کی، لیکن مسافر اس پر مطمئن نہیں ہوا۔ اس نے کنزیومر کورٹ سے رجوع کیا اور پانچ لاکھ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا۔