Bharat Express DD Free Dish

Abu Danish Rehman




Bharat Express News Network


صدر لی جے میونگ اتوار کو تین روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے تھے، جہاں ان کا استقبال مرکزی وزیر مملکت برائے کارپوریٹ امور ہرش ملہوترا نے کیا۔بھارت کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان "خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری" کو مزید مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم سنگ میل ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ’’انڈیا-کوریا ڈیجیٹل برج‘‘ بھی لانچ کیا جائے گا، جب کہ شپ بلڈنگ، اسٹیل، پائیدار ترقی اور دیگر شعبوں میں نئے ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے۔ فلم، اینیمیشن اور گیمنگ کے شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

اس سے قبل اتوار کو نائب صدر نے دارالحکومت کولمبو میں سری لنکا کے صدر انورا کمارا دِسانائیکے سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں لیڈروں نے دو طرفہ تعلقات، ثقافتی روابط اور ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ کئی مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر بھی دستخط کیے گئے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے پیغام میں کہا کہ بس حادثے میں جانی نقصان کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی پرارتھنا کی۔

پروگرام کا بنیادی مقصد مکالمے کے ذریعے حکومت اور سماج کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ اس دوران کئی اہم موضوعات پر گفتگو کی جائے گی جن کا براہِ راست تعلق عوام اور سرکاری پالیسیوں سے ہے۔

واقعے پرعمرعبداللہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر کے مطابق انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اس مشکل وقت میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید بتایا کہ ایرانی عملے نے انتباہ نظر انداز کیا، جس کے بعد امریکی بحری جہاز نے انجن روم کو نشانہ بنا کر جہاز کو روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکی میرینز نے جہاز کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور اس کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے

وشو ہندو پریشد کے بین الاقوامی سرپرست دنیش چندر نے بھی سنسکرت کو قومی زبان کا درجہ دینے کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ سنسکرت کو دنیا کی بنیادی زبان سمجھا جاتا ہے اور کئی ہندوستانی و عالمی زبانوں کی جڑیں اسی سے نکلتی ہیں۔

ہفتے کے روز Mr Like It Or Not نامی یوٹیوب چینل چلانے والے ایک یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ سینماکون میں دکھائی گئی فوٹیج نے ناظرین کو متاثر کر دیا۔ ان کے مطابق فلم کا اسکیل انتہائی بڑا ہے اور یہ صرف ایک مذہبی کہانی نہیں بلکہ ایک شاندار فینٹسی فلم کے طور پر بھی سامنے آ سکتی ہے۔

میڈیا، حکومت اور سماج کے درمیان براہِ راست رابطے کی نئی مثال قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ’’تہلکہ سنواد‘‘ جیسے پلیٹ فارم نہ صرف قومی مسائل پر کھلی بحث کو ممکن بناتے ہیں بلکہ پالیسی سازی اور عوامی توقعات کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔