نئی دہلی: ہندوستان کی وزارت خارجہ نے عمان کے ساحل کے قریب بھارتی آئل ٹینکر “ایم ٹی لِیاکی فریڈم” پر حملے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ جہاز پر سوار تمام عملہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور حملے سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق خلیجی خطے میں حالیہ دنوں کے دوران تجارتی جہازوں سے متعلق پیش آنے والے واقعات کے باعث پیدا ہونے والی تشویش کے پیش نظر فوری طور پر متعلقہ جہاز سے رابطہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں جہاز کے کپتان سے براہِ راست بات چیت کی گئی، جنہوں نے تصدیق کی کہ جہاز پر موجود تمام افراد خیریت سے ہیں اور کسی قسم کا حملہ نہیں ہوا۔وزارت خارجہ کے ایک سینئر ذریعے نے بتایا کہ “ہم نے جہاز ‘لِیاکی فریڈم’ کے کپتان سے بات کی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر بتایا ہے کہ عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں اور حملے کی خبریں سراسر غلط ہیں۔”
Fake News Alert!
Please stay alert against such false and baseless claims and posts on social media. pic.twitter.com/Xn8I65LdKu
— MEA FactCheck (@MEAFactCheck) June 13, 2026
حکومت کی جانب سے فوری وضاحت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سمندری سلامتی سے متعلق غلط معلومات اور افواہوں کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب خلیج عمان اور آبنائے ہرمز کے اطراف بحری سرگرمیوں کے حوالے سے خطرات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ان علاقوں میں بڑی تعداد میں بھارتی ملاح اور بحری کارکن خدمات انجام دے رہے ہیں، جس کے باعث بھارت ان واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔یہ وضاحت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارتی پرچم بردار تجارتی جہاز “ایم ٹی جل ویر“ پر حملے کا واقعہ بھی شامل ہے، جس پر 20 بھارتی ملاح سوار تھے۔
قابل ذکر بات یہ ہےکہ بھارت نے عمان کے ساحل اور آبنائے ہرمز کے قریب تجارتی جہازوں پر ہونے والے حالیہ حملوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز نئی دہلی نے اس معاملے پر اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے بھارت میں تعینات امریکی ناظم الامور جیسن میکس کو طلب کیا تھا۔ ان حملوں میں حال ہی میں تین بھارتی ملاحوں کی موت کوگئی تھی ۔بھارت نے خاص طور پر تجارتی جہاز “ساتیبیلو“ پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے، جس میں تین ہندوستانی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ نئی دہلی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی بحری راستوں کی سلامتی کو یقینی بنانا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ادھر امریکہ نے بھی اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارتی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار کے مطابق واشنگٹن اس حساس مسئلے پر نئی دہلی کے ساتھ براہِ راست رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہے اور خطے میں سمندری سلامتی سے متعلق خدشات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

