Amir Equbal
Bharat Express News Network
Manipur Violence: آر ایس ایس کے ایجنڈے نے منی پور کو فساد زون بنا دیا،کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجین کا بی جے پی پر نشانہ
کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجین نے ترواننت پورم میں کہا کہ فسادات کی آڑ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عیسائیوں پر حملہ ہے۔ عیسائی قبائلی گروہوں کے گرجا گھروں پر منظم طریقے سے حملے کیے گئے اور انہیں تباہ کیا گیا۔ سنگھ پریوار نے سیاسی فائدے کے لیے منی پور کو فسادات کے علاقے میں تبدیل کر دیا ہے
Brijbhushan Sharan Singh: بی جے پی کسی ایک فرد سے نہیں چلتی ہے،ورون گاندھی سے متعلق برج بھوشن شرن سنگھ کیوں کہی یہ بات؟
منی پورواقعہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا کہ یہ واقعہ قابل مذمت ہے، ایے ناساز گار حالات ہونے کے باوجود وزیر داخلہ امت شاہ تین سے چار دنوں تک وہاں رہے، تاہم واقعہ میں لاپرواہی برتی گئی، یہ واقعہ افسوس ناک ہے
Manipur Violence: منی پور تشدد کے پیش نطر وزیر اعلی ہیمنت سورین نے صدر جمہوریہ کو لکھا خط، امن اور ہم آہنگی کے لئے اقدام اٹھانے کی اپیل
ہفتہ کو بھیجے گئے خط میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے لکھا کہ 'ملک قبائلیوں کو توڑ پھوڑ کا شکار ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ خاموشی بھی بے رحمانہ جرم کا ایک چہرہ ہے۔ یہ میں بھاری دل کے ساتھ ریاست منی پور میں جاری تشدد کے حوالے سے لکھ رہا ہوں
Manipur Violence Viral Video: خواتین کو برہنہ کر کے گھمانے کے معاملہ میں پانچویں ملز م کی گرفتاری،سرچ آپریشن جاری
منی پور میں خواتین کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیر اعلی این بیرن سنگھ نے پولیس کو خصوصی ہدایات دی تھیں۔ وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے کہا تھا کہ اس معاملے میں اب تک کچھ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ کئی دیگر ملزمین کو گرفتار کرنا باقی ہے
Happiness Ranking Awards announced: اے آئی سی ٹی ای نے ہپی نیس رینکنگ ایوارڈ کا کیا اعلان
وگیش کوچر نے کہا کہ ٹیکنالوجی ایک بہترین ٹول ہے، حالانکہ یہ ایک نعمت یا لعنت دونوں ہو سکتی ہے۔ کچھ مشہور سوشل میڈیا کمپنیوں کی ٹریلین ڈالر کی قیمت نے 1 بلین ہندوستانیوں کے دماغی حصہ کو 400 بلین امریکی ڈالر یا ان کی قیمت کے 40٪ تک محدود کر دیا ہے۔ ہندوستان کے لوگوں کی ذہانت ہمارا اہم سرمایہ ہے
ST Hasan on Manipur Violence: مجرموں کو دیکتے ہی گولی ماردینی چاہیے، منی پور تشدد معاملہ پر رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن کا بڑا بیان
سماجودای پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن نے منی پور تشدد میں شامل افراد کو لے کر کہا کہ انہیں دیکھتے ہی گو لی مار دینی چاہیے،ایسے مجرموں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتنی چاہیے،انہوں نے تشدد سے متاثر منی پور کو فوج کے حوالے کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منی پور میں وزیر اعلی این بیرن کو ہٹایا جائے اور صدر راج نافذ کیا جائے
Mohan Bhagwat Varanasi Visit: نئی نسل کو مندروں کے ذریعہ سنسکار دینے کی ضرورت،آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا بڑا بیان
موہن بھاگوت نے کہا کہ مندر ستیم-شیوم-سندرم کی تحریک دیتے ہیں۔ مندر کی کاریگری ہمارے طریقہ کار کو ظاہر کرتی ہے۔ مندر چلانے کے لیے دھرم ہونا چاہیے۔ یہاں کچھ مندر حکومت کے ہاتھ میں ہیں اور کچھ سماج کے ہاتھ میں۔ کاشی وشوناتھ کا روپ بدل گیا، یہ عقیدت کی طاقت ہے۔
Smriti Irani targets Congress: مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کا کانگریس پر نشانہ، کہا کانگریس راجستھان اور مغربی بنگال میں خواتین تشدد معاملہ میں خاموش کیوں؟
مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا، "یہ (منی پور وائرل ویڈیو) معاملہ نہ صرف حساس ہے بلکہ قومی سلامتی کے حوالے سے اس کے مضمرات ہیں اور اپوزیشن لیڈر اس سے واقف ہیں، تاہم، اپوزیشن اس معاملے پر پارلیمنٹ کے فلور پر بحث نہیں کرنا چاہتی
Anurag Thakur’s criticism of the Congress government: خواتین کے خلاف جرائم کے معاملات میں راجستھان سرفہرست،مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر کا کانگریس پر نشانہ
مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ملک کی کچھ ریاستوں میں خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور کئی ریاستوں میں اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ بیگوسرائے میں جو کچھ ہوا وہ ہمارے سامنے ہے، لیکن وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس پر ایک لفظ بھی نہیں بولے
IND vs WI: انتظار ختم، 1677 دنوں کے بعد غیر ملکی سرزمین پر وراٹ کوہلی کی سنچری، 500ویں میچ میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بنے
کوہلی نے طویل عرصے بعد غیر ملکی سرزمین پر ٹیسٹ سنچری بنائی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے آخری ٹیسٹ سنچری 16 دسمبر 2018 کو پرتھ، آسٹریلیا میں مکمل کی تھی۔ 1677 دن اور 31 اننگز کے بعد وراٹ کوہلی نے اب غیر ملکی سرزمین پر سنچری بنائی ہے۔ اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن وراٹ کوہلی نے شاندار بلے بازی کی اور اسٹمپ پر 87 رنز کے اسکور پر ناٹ آوٹ واپس لوٹ گئے