Bharat Express DD Free Dish

Amir Equbal




Bharat Express News Network


تاج ہوٹل نے اپنے مہمانوں کے لیے الگ انتظامات کیے ہیں۔ آپ کو اس ہوٹل میں ٹھہرنے والے لوگوں کی پلیٹوں میں ہندوستانی مقامی پکوان دیکھنے کو ملیں گے۔ یہاں مہمانوں کو نان خطائی اور گلکند کے لڈو کے ساتھ کاجو  بھی پیش کی جائے گی۔

جی 20 ممالک کے سربراہان دہلی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، مذکورہ سمٹ کے لئے پوری دہلی کو رنگ برنگی روشنیوں اور مختلف اقسام کی تصاویر( پینٹنگ) سے مزین کیا  گیا ہے،دہلی کے مختلف مقامات پرسکیوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

کانگریس پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے ایک ماہ کے اندر دوسری بار چھتیس گڑھ کا دورہ کیا ہے۔ جمعہ کو وہ درگا ڈویژن کے راج ناندگاؤں ضلع میں پارٹی کی طرف سے منعقد اعتماد کانفرنس میں شرکت کریں گے

بی جے پی لیڈر پرہلاد جوشی نے مزید کہا کہ ملک میں خشک سالی کی صورتحال ہے۔ اس لیے ہمارے پاس چاول نہیں ہیں۔ اس کے پیش نظر اس کی برآمد بھی روک دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے چاول کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ ہم بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں سمیت دیگر ریاستوں کو پانچ کلو سے زیادہ چاول فراہم کرنے کے قابل نہیں ہیں۔

گورنر سی وی آنند بوس نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ماضی میں کی گئی تقرریوں کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کو دیکھتے ہوئے میں نے عبوری وائس چانسلروں کا تقرر کیا۔ گورنر نے کہا کہ وہ ریاست کی یونیورسٹیوں کو بدعنوانی اور تشدد سے پاک رکھنے کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھیں گے

ہندوستان کی صدارت کے دوران زرعی چیف سائنسدانوں  کی جی 20 میٹنگ نے  کے آغاز کی حمایت کی، جو محققین اور اداروں کو جوڑنے، معلومات کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کرنے اور صلاحیت سازی کو منظم کرنے کے لیے میکانزم قائم کرنے کی کوشش ہے۔

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے بیٹے ادھیانیدھی اسٹالن نے سناتن دھرم کو بیماری قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کی بات کی تھی، وہیں چند روز قبل ڈمپل یادو نے کہا تھا کہ ہم ہندو ہیں، ہم سناتن ہیں۔ اس سوال پر شیو پال نے کہا کہ ہم اور ہماری سماج وادی پارٹی تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور اتحاد میں ہیں، اتحاد میں رہیں گے اور آپ کو یہ سوال ان سے ہی پوچھنا چاہیے۔

ادھیانیدھی اسٹالن نے چنئی میں تمل ناڈو پروگریسو رائٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سناتن دھرم کا موازنہ ملیریا اور ڈینگو سے کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس کی وجہ سے معاشرے میں امتیازی سلوک ہوتا ہے۔

انڈونیشیا کی راجدھانی میں منعقدہ آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس میں، پی ایم مودی نے جنوب مشرقی ایشیا-ہندوستان-مغربی ایشیا-یورپ کو جوڑنے والے کثیر ماڈل کنیکٹیویٹی اور اقتصادی راہداری کے قیام پر زور دیا۔ آسیان ممالک کے ساتھ ہندوستان کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کا اشتراک کرنے کی بھی پیشکش کی۔

 انڈیا یا بھارت کے نام کے تنازع پر پون کھیڑا نے کہا کہ ایسی طاقتیں ہیں جو متحدہ ہندوستان کو پسند نہیں کرتیں اور انڈیا اوربھارت کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔  وطن عزیز کا ہر شخص جانتا ہے کہ یہ قوتیں کون ہیں۔ وہ انڈیا کو بھارت سے لڑانے پر مجبور کر رہے ہیں۔ سونا ہو یا گولڈ، ہندی میں بولیں یا انگریزی میں، قیمت نہیں بدلے گی۔