Bharat Express

Amir Equbal




Bharat Express News Network


شیخ حسینہ ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے دہلی پہنچی تھیں، جس کے بعد انہوں نے اتوار کو راشٹرپتی بھون کےاحاطہ میں پی ایم مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

کانگریس لیڈر نسیم خان کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران ادھو ٹھاکرے نے بھی عوام کے درمیان اپنے خیالات کا واضح اظہار کیا۔ جس طرح سے بی جے پی نے ان کی شبیہ اور ان کے ہندوتوا کے حوالے سے غلط بیانیہ قائم کرنے کا کام کیا۔

شرما نے کہا کہ کل رسم شکریہ سے متعلق ایک تقریب کا اہتمام کیا جائےگا ۔ امیٹھی اور رائے بریلی دونوں اضلاع  سے کارکنان جمع ہوں گے۔

میٹنگ میں ادھو ٹھاکرے نے کارکنوں کے سامنے آئندہ اسمبلی انتخابات میں مہاراشٹر کی کل 288 سیٹوں میں سے 180 سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھا۔

اتوار کی شام راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ 30 کابینی وزراء، آزاد چارج کے ساتھ پانچ وزرائے مملکت اور 36 وزرائے مملکت نے بھی حلف لیا۔

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں دہشت گردوں نے یاتریوں کو لے جانے والی بس پر حملہ کیا۔ اس حملے میں 10 افراد مارے گئے۔ یہ بس شیوکھوڑی مندر سے کٹرہ واپس آرہی تھی کہ دہشت گردوں نے اس پر فائرنگ شروع کردی۔

چراغ پاسوان کے والد رام ولاس پاسوان ملک کی چند سیاسی شخصیات میں سے ایک تھے۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر میں 11 بار لوک سبھا الیکشن لڑا اور 9 بار کامیابی حاصل کی۔

جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ بہار کی مونگیر لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے آر جے ڈی کی کماری انیتا کو 80870 ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔

دوسری جانب ریاسی کے ضلع کلکٹر ویشیش مہاجن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بس کھائی میں گرنے سے 10 افراد کی موت ہوئی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر راج ناتھ سنگھ نے بھی کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔ اس سے پہلے وہ مودی حکومت کے پہلے دور میں وزیر داخلہ اور دوسرے دور میں وزیر دفاع رہ چکے ہیں۔