Bharat Express DD Free Dish

Abul Kalam




Bharat Express News Network


بہار کے موکاما کے رکن اسمبلی، اننت سنگھ، پٹنہ کی بیور جیل سے رہا ہو گئے ہیں۔ دُلار چند یادو قتل کے کیس میں ضمانت ملنے کے بعد، ان کا استقبال حامیوں نے پھولوں کی مالا اور نعروں کے ساتھ کیا۔

بھارت میں لوک سبھا کی نشستیں 543 سے بڑھ کر 800 سے زائد ہو جائیں گی، جن میں سے 273 نشستیں خواتین کے لیے مخصوص ہوں گی۔ خواتین کے لیے یہ ریزرویشن امکان ہے کہ 2029 سے نافذ کیا جائے گا۔ حکومت یہ بل 2011 کی مردم شماری کی بنیاد پر پیش کرے گی۔

پریاگ راج کے فافامؤ علاقے میں ایک کولڈ اسٹوریج میں بڑا حادثہ پیش آیا، جہاں امونیا ٹینک پھٹنے سے عمارت کی چھت اچانک گر گئی۔ اس حادثے کے نتیجے میں کئی مزدور ملبے تلے دب گئے۔اب تک 4 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے اور متعدد زخمی ہیں۔

وراٹ کوہلی نے آئی پی ایل 2026 سے قبل وائرل ہونے والی چارٹرڈ فلائٹ کی خبر کو ہنستے ہوئے جعلی قرار دے دیا۔ رائل چیلنجرز بنگلورو نے بھی ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے ٹیم کے فوکس سے متعلق واضح پیغام دیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی 28 مارچ کو نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے۔ یہ ایئرپورٹ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا، جس میں ڈیجی یاترا ایپ، سیلف چیک اِن اور اسمارٹ بیگیج سسٹم جیسی سہولیات شامل ہیں، جو مسافروں کے سفر کو زیادہ آسان اور تیز بنائیں گی۔

امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو الٹی میٹم  دیے جانے پر روس نے  سخت ردعمل دیتے ہوئے  سیاسی اور تزویراتی راستہ اپنانے پر زوردیا ہے۔

آئی پی ایل 2026میں راجستھان رائلز کی جانب سے ریان پراگ کی کپتانی پر شری کانت نے سوالات اٹھائے ہیں، آر آر کے فیصلے پر بھی  شبہات ظاہر کیے گئے۔

ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے پر 20 لاکھ ڈالر وصولی کا دعویٰ  بالکل بے بنیاد ہے۔ یہ بات ایران کے بھارت میں واقع سفارت خانے نے دعوؤں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہی۔

مغربی ایشیا میں بڑھتے تنازعات کے درمیان سونے کی قیمت 7,600 روپے گر گئی جبکہ چاندی 13,000 روپے سے زیادہ سستی ہو گئی ہے۔

وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کے روز لوک سبھا میں مالیاتی بل 2026 پیش کر دیا، جو مرکزی بجٹ 2026-27 میں پیش کردہ تجاویز کو قانونی حیثیت دینے کے لیے ایک اہم قدم مانا جا رہا ہے۔