Abul Kalam
Bharat Express News Network
PM Modi New Zealand Visit: اب 40 سال کا انتظار ختم! آسٹریلیا اور انڈونیشیا کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی پہنچیں گے نیوزی لینڈ، تارکینِ وطن بھارتیوں میں زبردست جوش و خروش
وزیر اعظم نریندر مودی کے نیوزی لینڈ کے دورے کو لے کر وہاں مقیم بھارتی برادری میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی آسٹریلیا اور انڈونیشیا کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد جمعہ کو نیوزی لینڈ پہنچنے والے ہیں۔
Immediate Action After Landslide: سروس روڈ میں دھنس جانے کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی، آمد و رفت بلا تعطل جاری
پہلی بارش کے باعث متاثرہ مقام پر مرمتی کام تیزی سے مکمل ہو گیا ہے، کمپنی نے عوام سے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل بھی کی ہے۔
Jaipur Amayra Death Case: کیا معصوم امائرہ کو بچایا جا سکتا تھا؟ نئے ویڈیو نے اسکول انتظامیہ کے دعوؤں کی کھول دی قلعی
جے پور کے معروف نیرجا مودی اسکول میں 9 سالہ طالبہ امائرہ کی موت کے تقریباً ایک سال بعد کلاس روم کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔ اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ موت سے چند لمحے پہلے معصوم بچی کلاس ٹیچر کے سامنے مدد کی التجا کرتی رہی، مگر اس کی فریاد پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
Delhi Rain Waterlogging: دہلی میں پانی جمع: منٹو برج سے پرہلاد پور انڈر پاس تک… نئی حکومت میں دارالحکومت کی کتنی بدلی صورتِ حال؟
دہلی میں پہلی بارش کے بعد پانی کے جمع ہونے کے مسئلے پر عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے ریکھا گپتا حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب حکومت کا دعویٰ ہے کہ منٹو برج، پرہلاد پور سمیت کئی حساس علاقوں میں پہلے کے مقابلے بہتر انتظامات اور فوری کارروائی دیکھنے کو ملی ہے۔
PM Modi NZ Visit: تجارت، دفاع، معدنیات، کھیل اور دیگر شعبوں میں تعاون پر زور، وزیر اعظم مودی نیوزی لینڈ کیوں پہنچے؟ دورے سے قبل ٹیکس میں چھوٹ کا اعلان
وزیر اعظم نریندر مودی کے آکلینڈ پہنچنے سے پہلے ہی نیوزی لینڈ نے اپنی 57 فیصد برآمدات کو ٹیکس فری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جانیے، آزاد تجارتی معاہدے (فری ٹریڈ ایگریمنٹ)، اہم معدنیات (کریٹیکل منرلز) اور دفاعی شعبے میں بھارت کی حکمتِ عملی کیا ہے؟
Good Touch-Bad Touch Classes: جولائی میں اسکولوں میں’گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ‘ پر ہوں گی خصوصی کلاسیں، وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا کا بڑا اعلان
دہلی حکومت نے پورے جولائی کو پوکسو (POCSO) بیداری ماہ قرار دیتے ہوئے تمام اسکولوں میں 'گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ' سے متعلق بیداری سیشن لازمی کر دیے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ یہ مہم بچوں کو جنسی استحصال اور بدسلوکی سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک جامع اور اہم اقدام ہے۔
PM Modi Wish Rajnath Singh: راج ناتھ سنگھ کی سالگرہ پر وزیر اعظم مودی نے درازیٔ عمر کی دعا کی، کہا- دفاعی شعبے کو خود کفیل بنانے میں ان کا کردار رہا نمایاں
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیر اعظم نے ملک کو دفاعی شعبے میں خود کفیل بنانے اور مسلح افواج کی جدیدکاری میں راج ناتھ سنگھ کے اہم کردار اور خدمات کو سراہا۔
IMD Weather Alert: یہ تو بس ٹریلر ہے، اصل تصویر ابھی باقی ہے…! خلیجِ بنگال سے راجستھان تک پھیلی مانسونی ٹرف، آئندہ 48 گھنٹوں تک موسم ڈھائے گا قہر
آئی ایم ڈی نے دہلی-این سی آر، اتر پردیش، بہار، راجستھان، مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں میں موسلا دھار سے انتہائی موسلا دھار بارش، تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کئی علاقوں میں آبی جمعاؤ، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
US-Iran Conflict: صرف 72 گھنٹوں میں پورا بدل گیا منظرنامہ: امریکہ۔ایران جنگ دوبارہ بھڑکنے سے تیل کی قیمتوں میں آگ، کتنی ہوا اصافہ؟
امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور برینٹ کروڈ کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ اگر یہ تیزی برقرار رہی تو بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے، جبکہ درآمدی بل اور تجارتی خسارے میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔
The 341st palanquin of Saint Tukaram Maharaj: دیہو گاؤں سے سنت تُکارام مہاراج کا 341واں پالکھی سوہلا روانہ، سیکیورٹی کا جائزہ لینے خود پہنچے کمشنر ونئے چوبے
سنت تُکارام مہاراج کا 341واں پالکھی سوہلا دیہو گاؤں سے عقیدت اور جوش و خروش کے ماحول میں روانہ ہوا۔ لاکھوں وارکریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کمشنر ونئے کمار چوبے نے خود سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جدید AI کیمروں کے ذریعے بھی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔





