Bharat Express

Rahmatullah




Bharat Express News Network


اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے غزہ میں اسرائیلی آپریشن میں مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل نے ان کے ساتھ اپنا سکور طے کر لیا۔ لیکن نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

اداکار سلمان خان سے لارنس بشنوئی کی دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پیغام میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ 'اسے ہلکےمیں  نہ لیں، ورنہ سلمان خان کی حالت بابا صدیقی سے بھی بدتر ہو جائے گی۔' ممبئی پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

تیجسوی یادو نے اس معاملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "سرکاری کی نگرانی میں زہریلی شراب پینے سے 27 لوگوں کا قتل کیا گیا ہے۔ درجنوں لوگوں کی بینائی چلی گئی ہے۔ بہار میں مبینہ طور پر شراب پر پابندی ہے لیکن حکمران لیڈران - پولیس اور مافیا کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے ہر چوراہے پر شراب دستیاب ہے۔

۔بھارت نے صرف 40 رنز پر 9 وکٹ گنوا دیے تھے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم انڈیا کا آج دوسرا سب سے کم اسکور ہوگا، لیکن محمد سراج اور کلدیپ یادو نے کچھ دیر تک کیوی گیند بازوں کا سامنا کیا، لیکن یہ دونوں صرف 6 رن جوڑ سکے۔ اس طرح ٹیم انڈیا 46 رن پر سمٹ گئی۔

ہریانہ میں 5 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں، بی جے پی نے 90 رکنی اسمبلی میں 48 سیٹیں جیت کر ریاست میں تاریخی تیسری بار کامیابی حاصل کی۔ وہیں کانگریس نے 37 سیٹیں جیتی ہیں۔ ہریانہ میں مسلسل تیسری بار بی جے پی کی حکومت بننے کے ساتھ ہی سینی دوسری بار وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف  لے لیا ہے۔

ادھر غزہ پر بھی اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی جارحیت سے مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔جبالیہ کیمپ کا پر بھی اسرائیلی محاصرہ بارہ روز سے جاری ہے جہاں لاکھوں فلسطینی محصور ہوکر رہ گئے۔غزہ کی بگڑتی انسانی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلالیا گیا ہے

اجمل کے دعووں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی نے ان پر خوشامد کی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی قومی ترجمان پردیپ بھنڈاری نے کہا کہ اجمل کے ووٹ بینک نے لوک سبھا انتخابات کے دوران کانگریس کی حمایت کی تھی، جس کی وجہ سے ان کی شکست ہوئی۔

چیف جسٹس آف انڈیا کا ماننا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان برطانوی دور کی وراثت سے آگے بڑھے۔ ان کا ماننا ہے کہ قانون اندھا نہیں ہے اور وہ سب کو یکساں طور پر دیکھتا ہے۔ یہ سی جے آئی ہی تھے جنہوں نے انصاف کی دیوی کے مجسمے کو تبدیل کرنے کی بات کی تھی۔

قانون کی اس شق میں کہا گیا ہے کہ وہ لوگ جو بنگلہ دیش سمیت مذکورہ علاقوں سے یکم جنوری 1966 یا اس کے بعد اور 25 مارچ 1971 سے پہلے آسام آئے ہیں اور یہاں مقیم ہیں، وہ 1985 کے شہریت ترمیمی قانون کے تحت شہریت کے اہل ہوں گے۔

کینیڈین وزیر اعظم نے کہا، "میں نے جی 20کے آخر میں پی ایم مودی کے ساتھ یہ مسئلہ اٹھایا اور بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان اس میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں بہت سے لوگ بھارتی حکومت کے خلاف بولتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ان لوگوں کو گرفتار کیا جائے۔