Bharat Express DD Free Dish

Rahmatullah




Bharat Express News Network


بولٹن ساؤتھ کی شیڈو وزیر برائے خواتین و عدم مساوات اور رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے سب سے پہلے ایس این پی کے مطالبے کی حمایت میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے غزہ میں خونریزی کو ’بے مثال‘ قرار دیا اور کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو ’معصوم جانوں کے تحفظ اور انسانی مصائب کو ختم کرنے کے لیے قتل عام کے خاتمے کا مطالبہ کرنا ہوگا۔

اگست 2013میں شامی اپوزیشن کے کارکنوں نے یوٹیوب پر ویڈیوز پوسٹ کی تھیں جن میں مشرقی غوطہ میں کیمیائی حملوں کے اثرات دکھائے گئے تھے۔ ان ویڈیوز میں زمین پر پڑی درجنوں لاشوں کی تصویریں بھی شامل تھیں، جن میں سے بیشتر بچوں کی تھیں۔ان مناظر کی وجہ سے عالمی غم و غصے اور مذمت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اس میچ میں محمد شامی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے سات وکٹیں حاصل کیں۔ شامی کی گیند بازی کی وزیر اعظم نریندر مودی نے بہت تعریف کی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس(ٹویٹر) پر لکھا کہ  "آج کا سیمی فائنل شاندار انفرادی پرفارمنس کی وجہ سے اور بھی خاص ہو گیا۔

یہ پورا معاملہ بہرائچ کے کوتوالی دیہات علاقے کی ٹکونی باغ پولیس چوکی کا ہے۔ جہاں ایک ہوٹل آپریٹر نے ویراٹ کوہلی کے رنز بنانے پر لوگوں کو بریانی کھلانے کی پیشکش کی۔ ویراٹ کوہلی نے جیسے ہی چوکے اور چھکے لگائے ہوٹل کے سامنے ہجوم جمع ہونا شروع ہوگیا۔ اس دوران لوگ بریانی کے لیے ہوٹل کے سامنے جمع ہوگئے۔

شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی بین الاقوامی سطح پر ٹیم کی قیادت کا تجربہ نہیں رکھتے لیکن دونوں کو ڈومیسٹک اور ٹی20 میں ٹیم کی قیادت کرنے کا کافی تجربہ ہے۔ شان مسعود پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کی قیادت کر چکے ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کے کپتان ہیں۔

یہ فیصلہ رشی حکومت کو ایک ہفتے میں لگنے والا دوسرا جھٹکا ہے ۔ اس سے قبل سابق ہوم سکریٹری سویلا بریورمین کی برطرفی ، جو خود افریقہ سے ہندوستانی نژاد تارکین وطن کی اولاد ہیں یعنی  بریورمین، جنہیں مسٹر سنک نے پیر کے روز برطرف کیا تھا، اکتوبر 2022 میں کہا تھا کہ روانڈا کے لیے پرواز کو ٹیک آف کرنا ان کا "خواب" اور "جنون" تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹس (ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی 20) میں بطور کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کرتا رہوں گا، میں اپنے تجربے اور لگن کے ساتھ نئے کپتان اور قومی ٹیم کی حمایت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے اہم ذمہ داری سونپنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

ایک بار پھر ٹرین حادثے کی خبر آئی ہے اور یہ حادثہ یوپی کے بھوپت ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا ہے جہاں ٹرین کے ڈبوں  سے آگ کی لپٹیں اٹھنے لگیں ۔نارتھ سنٹرل ریلوے کے سی پی آر او نے بتایا کہ جب ٹرین نمبر 02570 دربھنگہ کلون اسپیشل اتر پردیش کے سرائے بھوپت ریلوے اسٹیشن سے گزر رہی تھی۔

پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ میں کہتی ہوں کہ مودی جی پر بھی ایک فلم بنادیتے ہیں جس کا ٹائیٹل  'میرے نام' رکھاہوگا۔ مودی جی آدمی کی پہچان میں  ٹاپ کلاس ہیں۔ انہوں  نے دنیا بھر سے بزدلوں اور غداروں کو اکٹھا کرکے اپنی پارٹی میں جمع کرلیاہے۔ مجھے بی جے پی اور آر ایس ایس کے اچھے کارکنوں پر ترس آتا ہے جو برسوں سے جدوجہد کر رہے ہیں۔

نتیا نند رائے کا نام لیتے ہوئے لالو نے کہا کہ گائے ہماری ماتا ہے اور آپ اسے ذبح کرواتے ہیں؟ تمہاری حیثیت یہ ہے کہ اگر ابھی کے تیج پرتاپ کو کھڑا کردیں  تمہاری  ضمانت ضبط ہو جائے گی۔ آپ نریندر مودی کا نام لیتے ہو۔ بھگوان کرشن کی کانفرنس کا انعقادکرتے ہو، ان کا نام لینا اور نریندر مودی کا مالا جپنا۔ نریندر مودی کیا ہے؟