ایک بار پھر ٹرین حادثے کی خبر آئی ہے اور یہ حادثہ یوپی کے بھوپت ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا ہے جہاں ٹرین کے ڈبوں سے آگ کی لپٹیں اٹھنے لگیں ۔نارتھ سنٹرل ریلوے کے سی پی آر او نے بتایا کہ جب ٹرین نمبر 02570 دربھنگہ کلون اسپیشل اتر پردیش کے سرائے بھوپت ریلوے اسٹیشن سے گزر رہی تھی تو ایس ون کوچ میں دھواں دیکھ کر اسٹیشن ماسٹر نے فوری طور پر ٹرین کو روک دیا۔ تمام مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا۔اس دوران ٹرین کے تین ڈبے آگ کی زد میں آگئے ۔فی الحال آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
#WATCH | While train number 02570 Darbhanga Clone Special was passing through Sarai Bhopat Railway station in Uttar Pradesh, the station master immediately stopped the train after seeing smoke in the S1 coach. All passengers were disembarked safely. There are no injuries or… pic.twitter.com/U6LfewBsrx
— ANI (@ANI) November 15, 2023
نئی دہلی دربھنگہ ایکسپریس میں آگ لگنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کافی خطرناک ہے۔حالانکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے ساتھ ہی ٹرین کو آگے روانہ کردیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق پہلے سلیپر کے ایک کوچ میں آگ لگ گئی۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹرین کے تینوں ڈبوں یعنی ایس ون،ایس ٹو،ایس تھری تک پھیل گئی۔ ایسے میں حفاظتی وجوہات کی بنا پر تینوں بوگیوں کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا۔جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لیکن آگ کیسے لگی اس کے وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔