Urdu Conclave 2026

Rahmatullah




Bharat Express News Network


سابق وائس چانسلر نجمہ اختر کی مدت ملازمت 12 نومبر کو ختم ہو گئی تھی جب انہوں نے قائم مقام وائس چانسلر کا چارج اقبال حسین کو سونپ دیا تھا۔اور یہ قائم مقام کی مدت کار سے متعلق شاید بہت اچھے انداز میں توضیح نہ ہونے کی وجہ سے چھ ماہ بعد بھی جامعہ ملیہ میں اہم عہدوں پرقائم مقام کا ہی قبضہ ہے۔

بی جے پی کے پاس ملک کے لوگوں کے سوالوں کا جواب نہیں ہے۔ آئین بچانے کے لیے تمام جماعتیں اکٹھی ہیں۔ اس لیے ہم سب اکٹھے ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ اگنی ویر میں صرف گاؤں کے بچے ہی آتے تھے، بی جے پی نہیں چاہتی کہ گاؤں کے خاندانوں کے بچے فوج میں بھرتی ہوں۔

بی جے پی کے امیدوار کھڑا نہ کرنے پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور بارہمولہ سے نیشنل کانفرنس کے امیدوار عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کو کشمیر میں اپنی شکست کا احساس ہے، اس لیے وہ مقابلہ نہیں کر رہی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ان کی الیکٹرول بانڈ کی اسکیم کو روک دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ غیر قانونی ہے ۔وہیں بی جے پی نے ان لوگوں کے خلاف تمام کارروائی روک دی جن سے انہوں نے الیکٹورل بانڈز کے ذریعے رقم لی تھی۔

پرشانت بھوشن نے جب جرمنی کے نظام کی مثال دی تو جسٹس دیپانکر دتہ نے کہا - 'میری آبائی ریاست مغربی بنگال کی آبادی جرمنی سے زیادہ ہے۔ ہمیں کس پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ اس طرح سسٹم کو خراب کرنے کی کوشش نہ کریں۔

گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں اس بار مسلم امیدواروں کے نتائج کافی بہتر نظر آرہے ہیں چونکہ ابتدائی طور پر جو اندازہ لگایا جارہا ہے اس کے مطابق قریب 55 مسلم امیدوار اس میں کامیاب ہوتے دکھائی دے رہیں جن میں جامعہ ملیہ اسلامیہ، زکواۃ فاونڈیشن اور جامعہ ہمدرد کے امیدواروں کی تعداد زیادہ معلوم پڑ رہی ہے۔

رائے گنج میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، پی ایم مودی نے دعوی کیا کہ ٹی ایم سی حکومت رام نومی  پرریلیوں کی اجازت نہیں دیتی ہے لیکن "رام نومی ریلیوں میں پتھر پھینکنے کی اجازت دیتی ہے۔ٹی ایم سی کے دور حکومت میں، بدعنوانی اور جرائم بنگال میں ایک مستقل  کاروبار میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

بی جے پی نے ہیما مالنی پر کانگریس لیڈر کے متنازعہ ریمارکس کے بعد الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے رندیپ سرجے والا کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا تھا۔

انکاؤنٹر میں 18 نکسلیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ سے 5 اے کے 47 اور ایل ایم جی ہتھیاروں کی برآمدگی کی اطلاع ملی ہے۔ تصادم میں ایک انسپکٹر سمیت تین فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ UPSC ہر سال سول سروسز امتحان کا انعقاد کرتی ہے۔ اس کے ذریعے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروسز، انڈین پولیس سروسز، انڈین فارن سروسز وغیرہ کے عہدوں کے لیے امیدواروں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ یہ امتحان 3 مرحلوں میں لیا جاتا ہے جس میں پری امتحان، مینس امتحان اور انٹرویو شامل ہیں۔