Urdu Conclave 2026

Rahmatullah




Bharat Express News Network


ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجود ایجنٹوں نے انہیں کچھ اسلحہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ یہ دہشت گرد احمد آباد میں ایک حملے میں ان ہتھیاروں کا استعمال کرنے والے تھے، لیکن اے ٹی ایس نے انہیں پہلے ہی پکڑ لیا۔ یہ دہشت گرد مبینہ طور پر سری لنکا سے چنئی کے راستے احمد آباد پہنچے تھے۔

آپ کو بتادیں کہ پہلی بار، بینکنگ سیکٹر کا خالص منافع FY24 میں 3 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا۔ درج شدہ سرکاری اور نجی شعبے کے بینکوں کا خالص منافع مالی سال 23 میں درج 2.2 لاکھ کروڑ روپے سے 39 فیصد بڑھ کر 3.1 لاکھ کروڑ روپے ہو گیاہے۔

ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران کے صدر اور دیگر اعلٰی حکام کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ اُن کے بقول ہم پراُمید ہیں پر جائے حادثہ سے آنے والی خبریں باعث تشویش ہیں۔

چنئی سپر کنگزکے باؤلنگ کنسلٹنٹ ایرک سیمنز نے فرنچائز آئیکن ایم ایس دھونی کی تعریف کی ہے اور ان کا ماننا ہے کہ تجربہ کار کھلاڑی کے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائی کرنا "پاگل پن" ہے۔ ہفتہ کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں آر سی بی سے 27 رن کی شکست کے بعد سی ایس کے کے ٹائٹل کے خواب ختم ہوگئے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی ہر عمر کے لوگوں میں ہیٹ اسٹروک کا باعث بن سکتی ہے۔ خاص طور پر بچوں، بوڑھوں اور پرانی بیماریوں میں مبتلا افراد کو زیادہ توجہ دینا ہوگی۔ محکمہ نے سورج کی گرمی سے بچنے اور وافر مقدار میں پانی پینے کو کہا ہے۔

کانگریس لیڈر دگ وجئے سنگھ نے بھی بی جے پی کے نعرے کے 400 کو پار کرنے کے سوال پر طنز کیا اور کہا کہ یہ خوش قسمتی ہے کہ انہوں نے 543 کے پار نہیں کہی۔ اس سے قبل 18 مئی کو بھی کانگریس لیڈر دگ وجے نے مہنگائی، کسانوں اور بے روزگاری کے مسائل پر مرکزی حکومت کو گھیرا تھا۔

پپو یادو نے کہاکہ میں نے رائے بریلی اور امیٹھی کے کئی گاؤں کا دورہ کیا ہے۔ میں اپنے تجربے سے کہہ رہا ہوں کہ ملک کے لوگوں نے بی جے پی مسترد کر دیا ہے۔ پی ایم گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں۔ انہیں رام پر یقین تھا۔ پہلے انہیں ہنومان جی نے کرناٹک میں  ان کو ہرایا۔

اس پورے معاملے پر ایران کے وزیرداخلہ وحیدی نے میڈیا اہلکاروں کو بتایا کہ صدر رئیسی کے قافلے کو حادثہ پیش آیا اور موسم کی خرابی اور دھند کی وجہ سے ان کے ہیلی کاپٹر کی ہارڈ لینڈنگ کرائی گئی ۔تب سے ان سے رابطہ نہیں ہوپارہا ہے

لوک سبھا انتخابات کے لیے ملک بھر میں انتخابی مہم جاری ہے۔ اس دوران یوپی کی قیصر گنج لوک سبھا سیٹ سے ایم پی برج بھوشن سنگھ نے ایک ایسی بات کہی جس سے سیاسی ہلچل مچ گئی۔ انہوں نے غلطی سے اتر پردیش کے وزیر توانائی اے کے شرما کو وزیر اعلیٰ کہہ کر مخاطب کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے مشرقی شہر ظہران میں ملاقات کی ہے۔اتوار کو سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے کہا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹیجک تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔